ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعرات, مارچ 03, 2005

میرا پہلا بلاگ

لو جی یہ میرا پہلا بلاگ ہے اور کیوں ہے اسکے بارے میں تو میں خود بھی نہیں جانتا بھلے آپ کو کیا معلوم ہوگا، چونکہ بلاگ میرے خیال میں صرف ایک خود کلامی ہے اور پبلک کو بلکہ صرف ان لوگوں کو بےوقوف بنانے یا متاثر کرنےکا ایک موثر ذریعہ، بعض اوقات ایسا بھی تو ہو سکتا ہے کہ جب ہم اپنے آپ کے ساتھ خود کلامی کر رہے ہوں تو کوئی دوسرا اچانک آکر مداخلت کردے، بالفاظ دیگر حملہ کر دے تو سمجھ لیں کہ یہ صاحب صر ف قاری ہی نہیں بلکہ ’’ چھپے ہوئے بلاگر’’ ہیں اب انکو باہر کیسے نکالنا ہے اپنی ذات کے خول میں سے اسکے بارے میں قدیم شاسترون میں بھی کچھ واضع نہیں کیا گیا ہے اور چونکہ شاستریں جدید زمانہ میں نہیں ہیں بلکہ احباب بلاگ پر بلاگ لکھ کر عوام الناس کا ’’ ناس’’ مار رہے ہیں لہذا ایسے موضوع پر بحث سرے سے ہی فضول ہے، بھائی میرے آپ اس سارے قصہ کو پڑھ کر یہ سوچ رہے ہونگے کہ اس بندہ نے بلا گ لکھنے کی زحمت آخر کیوں کی ہے تو جنابِ من اسکی وضاحت تو میں آغاز میں ہی کر چکا ہوں کہ یہ صرف ایک خود کلامی ہے اور اسکا مقصد صرف ایک بلاگ لکھنا تھا تجرباتی طور پر اور پھر قدیر صاحب کہ میرے نیٹ پر آن لائین ’’ماشٹر’’ ہیں کی ضد پوری کرنا ہے کہ بھائی اپنے بلاگ کا ایڈریس دو۔ اب اگر لکھوں گا نہیں تو لازم ہے کہ ایڈریس بھی نہیں ہو گا اور ایڈریس کے حصول کےلیے آپ کو یہ بے مقصد تحریر پڑھوائی جارہی ہے، ویسے اردو کو اردو میں لکھنا اچھا لگتا ہے، خاص طور پر جب آپ اپنے وطن سے بھاہر ہوں اور زبانیں ہی سیکھ اور سکھلا رہے ہوں تب اپنی زبان کی کم مائیگی کاٹنے کو دوڑتی ہے، جی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں