ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ, فروری 09, 2018

وائرل ھیپاٹائیٹس ، ایک ایمرجنسی Hepatitis

دو دھائیاں قبل جہلم میں  فیملی فزیشنز ایسوس ایشن کا ایک جلسہ ہوا تھا۔ آپ سیمینار کہہ لو، اس کے مہمان خصوصی  ڈی سی صاحب تھے، اس میں جلسہ میں میرا مقالہ تھا  ہمیں ایڈز کی بجائے ھیپاٹائیٹس پر توجہ دینی چاہئے۔
ان دنوں میں ایڈز کا بول بالا تھا، مغرب میں  ایڈز کے کافی کیسز سامنے آچکے تھے اور اس کا علاج دریا فت نہ ہونے کی وجہ سے اسے ایک ہولناک عفریت کے طور پر پیش کیا جاتا تھا۔ ہسپتالوں و دیگر این جی اوز کو اس  کی اگاہی اور روک تھام کےلئے متحرک کردیا گیا تھا۔

اس وقت وطن عزیز میں ایڈز کے پازیٹیو مریضوں کی تعداد  280 تھی، وہ بھی باہر سے آنے والے لوگ تھے۔ اب ایڈز کے پھیلنے کے دو طریقے ہوتے ہیں، جنسی تعلقات  اور انتقال خون کے ذریعے۔ دوئم الذکر کو تو قابو کرنا آسان ہے بس خون  کو چیک کرلیں۔ جبکہ اولذکر مغرب کےلئے تو ایک المیہ ہے مگر  وطن عزیز  میں اسلامی تہذیب کی وجہ سے  شادی سے باہر جنسی تعلقات بہت کم ہوتے ہیں، اس میں  بڑی رکاوٹیں، گناہ کا تصور، مشترکہ خاندانی نظام اور ایک دوسرے کی خبرگیری رکھنے والا معاشرہ ہے، جس میں ایک دوسرے کا سارے خیال رکھتے ہیں۔ اور اسکے نتیجہ میں بہت سے دماغ فتور سے بھرے ہونے کے باوجود قابو میں رہتے ہیں۔ نتیجہ ایڈز جیسے مرض سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
ہارے ملک میں میرے خیال سے  جو خطرہ تھا وہ تھا وائرل ھیپاٹئیٹس۔  میں چونکہ اس وقت سال سوئم کو پیتھالوجی  یعنی علم الامراض پڑھاتا تھا تو اس وجہ سے پڑھنا بھی پڑتا تھا۔  تب  ایک دھائی قبل یہ بات سامنے آئی کہ ہمارے ہاں وائرل ھیپاٹائیٹس   بہت عام ہے۔
اس وقت 1997 میں یہ عالم تھا کہ ھیپاٹائیٹس بی 10 ٖفیصد لوگ پازیٹیو آرہے تھے اور سی ٹائپ 3 فیصد پازیٹیو آرہے تھےجبکہ اے ٹائپ ہر تیسرے بندے کو تھا۔ خیر اس ٹائپ A  سے وقتی طور پر کچھ زیادہ خطرہ  نہیں ہوتا۔ بہرحال ایک بیماری ہے۔ بندے کو تندرست نہیں کہا جاسکتا۔
 یہ سب اس طرح یاد آیا کہ   پرسوں رات کو ڈنر پر میں  ڈاکٹر  میکیلے فائیزنزا،  جو اینفکیشنز اور وائیرولوجی کے اسپیشلسٹ ہیں۔ ڈاکٹر بینانتی نوچو، ڈائیریکٹر ھیرنگ لیبارٹری اور ڈاکٹر ماریہ سالوینی جو ڈائیٹولوجسٹ ہیں کے ساتھ تھا۔ باتیں چلتے چلتے  وائرس کی دریافت، اسی کی دھائی میں ایڈز کا پادوا  میں پہلا کیس جو ڈاکٹر میکیلے نے تشخیص کیا تھا۔ پھر ھیپاٹئیٹس  اے  اور بی کا حوالہ آیا۔ اور ڈاکٹر میکیلے بتا رہا تھا کہ تب ایک قسم ہوتی تھی ھیپاٹائیٹس کی  No A, اور No B  ، مطلب یہ کہ وائرس ہوتا تھا پر یہ نہیں پتا چلتا تھا کہ کونسا ہے ، نہ اے ہوتا نہ بی ، بعد میں اسکا نام سی رکھ دیا گیا۔
کہتے لگے پادوا  کے یونورسٹی ھسپتال میں 80 کی دھائی میں 200 بستر تھے اور بھرے ہوتے تھے۔ اسکی وجہ یہ تھی کہ شہر کے ارد گرد نالیوں کا پانی سبزیوں کو لگایا جاتا تھا۔ اس سے پاخانہ کے فضلہ میں موجود ھیپاٹائیٹس بی کا وائرس ایک وبا کی طرح پھیل رہا تھا۔ ہم نے اس مسئلہ کو سمجھا اور پھر ضلعی کونسل نے اس مسئلہ کو حل کیا، بس پھر کیا تھا ھیپاٹائیٹس بی کا پھیلاو ختم ہوگیا۔
میں ساتھ ساتھ سوچ رہا تھا کہ ہمارے ہاں تو یہ کچھ اب بھی ہورہا ہے، باوجود اس کے کہ ھیپاٹائیٹس بہت عام ہے پر پھر بھی گندے پانی والی سبزیوں کی کوئی روک تھام نہیں ہے۔ وائر ھیپاٹائیٹس بی ، خون ، جنسی روابط، ماں سے بچے کو اور پاخانہ ، لعاب دھن و پسینہ سے بھی پھیل سکتا ہے۔  یہ جان لیوا مرض  ہے جس سے جگر تباہ ہوجاتا ہے۔ اسکا علاج بہت ہی مشکل ہے وجہ اسکی بروقت تشخیص نہ ہونا ہے اور پھر علاج مہنگا بھی ہے۔ 
اگر حکومت اور انتظامیہ نہیں تو جہ دیتی تو بندے خود تو احتیاط کرسکتے ہیں۔ جہا ں تک ممکن ہے سبزیاں گھروں کی اگائی جائیں ، صاف پانی سے۔ ورنہ دیکھ بھال کر خریدی جاویں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں