ویسے یہ جو
مخالفین ہوتے ہیں یہ بندے ٹھیک نہیں ہوتے،
انہوں نے ہر بات میں تنقید کرنی
ہوتی ہے، کیڑے نکالنے ہوتے ہیں، میں ذاتی طور پر مولبی جی مطلب حضرت شیخ الاسلام کے بیانات کا حامی ہوں، باتیں وہ ٹھیک کرتے ہیں، مگر انکی ذات اور انکا
مقررہ وقت میرے بھی خیال شریف میں کسی بڑے گھن چکر کا
حصہ ہے اور کسی بڑی سازش کا حصہ۔
ابھی آپ پریشان ہونگے کہ شیخ الاسلام اور سنیارا جسے اردو میں سنار کہتے ہیں کا کیا جوڑ ہوا، تو اس بارے میں دور کی کوڑی ہماری ہمشیرہ لائی ہیں، سادی بندی اور گھریلو خاتون، عورت عورت ہوتی ہے، اس کی نظر زیورات پر ہی
ہوتی ہے، حضرت شیخ الاسلام کے اپنے بقول
" عورت کو زیورات اپنے شوہر اور بچوں سے بھی زیادہ عزیز ہوتے ہیں"۔
کہنے لگیں کہ: "پتہ ہے اس شیخ الاسلام نے ان بچاری عورتوں کے زیورات کیوں چکر دے کر
اتروالئے؟" لانگ مارچ اور دھرنے کے اخراجات کو، " نہیں جی، یہ چکر نہیں ہے، لانگ مارچ
اور دھرنے اس سے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں
مگر وہ تو زیورات نہیں مانگتے رہے، ویسے بھی پیسے تو یہ ادھر کینڈا، امریکہ
، یورپ سے لے کر آیا ہے، ان کی اسے ضرورت
نہیں۔" اچھا تو پھر آپ بتاؤ کیا چکر ہے؟ "
سادیو، شیخ الاسلام ہے ناں اور آپ کو پتا ہے کہ جہلم میں شیخ
جتنے ہیں وہ سارے سنیارے
ہیں، اور سنیارا تو پھر زیورات کی طرف ہی
للچائے گا، سچ ہے کہ سنیارا سنیارا ہی
ہوتا ہے، چاہے وہ سنیارا بازار کا شیخ ہو یا پھر
سلام کا شیخ۔ "
سادی بندی ہے، سادی ہی بات کرے گی تو، کتنی بار کہا ہے کہ
وہ شیخ الاسلام ہے ، سنیارہ بازار کا شیخ نہیں، مگر نہیں اسکے بقول سنیارہ سنیارہ ہے اور سنیارے
کی نظر زیورات پر ہی ہوگی، اور اس نے اب کی بار دھروا لئے زیورات پھر، اب ایک تو باہر سے لائی گئی دولت اور مال کے حساب دینے سے خلاصی، دوسرا سنیارے کے دل کو سکون، کہ یہ مال و زیورات منافع مزید۔
خوب
جواب دیںحذف کریںراجہ جی ۔ وَل آکھیا نے
جواب دیںحذف کریںھا ھا ھا۔
جواب دیںحذف کریںیاشیخ آں چیز خوب است
اساڈے کولوں تے اساڈی خالہ سیانی
:)
ویسے واقعی، سیدھی سادی، گھریلو عورتیں بھی کبھی بڑی پتے کی بات کرجاتی ہیں۔
جواب دیںحذف کریںنجانے آجکل شیخ صاحب کی تصویریں دیکھ کر مجھے پنجابی فلمی مزاحیہ کردار کیوں یاد آ رہے ہیں
جواب دیںحذف کریںہا ہا ہا ، کہا تو ٹھیک ہے کچھ عرصہ بعد یہ کمہاروں سے کھوتے بھی لے گا لانگ مارچ کے لیے اور پھر مولبی شیخ
جواب دیںحذف کریں،،،،،شیخ کمہار ہو جائیں گے.
ابھی تو شیخ صاحب نے عورتوں کے مزید زیورات بھی نکلوانے ہیں۔۔۔ ویسے کُلّے میں "آپ" بہت کیوٹ لگ رہے تھے :ڈ
جواب دیںحذف کریںاسے ڈرامہ شیخ کہنے کو دل کرتا ہے راجہ جی!۔
جواب دیںحذف کریںیسے آدمی کے متعلق حضرت علی نے کہا تھا کہ کہہ تو سچ رہا ہے مگر ہے جھوٹا
جواب دیںحذف کریںزینب اللہ آپ کو خوش رکھے، آپ نے ایک فقرے میں پوری بات کہہ دی
جواب دیںحذف کریںڈاکٹر صاحب، جب تاریخ مشہور لوگوں کے اقوال زریں لکھے گی تو آپ کا یہ قول بھی سنہرے حرفوں سے لکھا ہوا ملے گا: کمان سے نکلا ہوا تیر، زبان سے نکلی ہوئی بات اور ریکارڈڈ ویڈیو " ، تینوں کی واپسی مشکل ہے۔
جواب دیںحذف کریںشیخ الاسلام صاحب کے کیا کہنے، آئندہ کیلئے کیا ٹائٹل لاتے ہیں اسکا انتظار ہے بس۔
جناب یہ قول سے زیادہ آجکل فعل بنا ہوا، ویسے بھی قول سے زیادہ کسی اور کے قول میں اضافہ ہے، اب اسکا کریڈٹ تو میری بجائے شیخ الاسلام جی کو ہی جانا چاہئے، دیکھیں اب شیخ جی کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے
جواب دیںحذف کریںمریدین شیخ الاسلام نے جواب دینا ہے کہ شیخ ساب کا تعلق جہلم نہیں جھنگ سے ہے ، لہٰذا آپ کا ٹھیسس غلط ثابت ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب دیںحذف کریں:)
ہمارا حساب تو اپنی معلومات کی بنیاد پر ہے، اب اگر کوئی بتائے کہ ادھر جھنگ میں شیخ لوگ کیا سنیارے نہیں ہیں؟ تو پھر کیا ہیں، اللہ خیر ہی کرے، یہ نہ ہو ادھر جھنگ میں کچھ اور ہی نکل آئے
جواب دیںحذف کریںیہ آپ کی رائے ہے لیکن ایک نکتہ نظر یہ بھی ہے
جواب دیںحذف کریںhttp://usmanmustafvi.blogspot.com/2014/08/inqlab-aur-sunat-e-rasool.html