ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

ہفتہ, جنوری 12, 2013

مولبی قادری، اللہ نہ کرے


مولبی ظاہر القادری المعروف کینیڈین مولبی،  کا مارچ ادھر اسلام آباد میں۔

انڈین بارڈر پر گزشتہ دنوں سے فائرنگ کا تبادلہ ، جھڑپیں اور  دونوں طرف  ،  زخمی و  ہلاکتیں

شہر کا انتظام سیکورٹی فورسز کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

انڈین وزیر اعظم نے پاکستان  آنے سے انکار کردیا۔

طاہر القادری  کہتا ہے کہ اسلام آباد میں اکڑی ہوئی گردنیں جھکا دیں گے۔  مطلب زور آزمائی؟

پاکستان میں حکومت کے اعلان کہ سڑکوں پر لوگ غیر ضروری طور پر نہ جائیں،  جنازہ اجازت لے کر پڑھیں،  اسکول بند، 
ہسپتال جانا ناممکن۔

پورے ملک میں گیس، پیٹرول ، بجلی بند ،مطلب مکمل بحران۔

انڈین ائرفورس کے کمانڈر انچیف کا بیان کہ جوان تیار ہوجائیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

یہ ساری خبریں ہیں جو کل اور آج  کی ہیں، میرا دل دھڑک رہا، کہیں ایسے تو نہیں کہ ان مولبی جی کو باقاعدہ تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کو بھیجا گیا ہو۔ کہ آپ اسلام آباد کو جام کرو، انتظامیہ کو مفلوج کرو۔  ادھر سے انڈین ایئر فورس  کا آپریشن ہو، دوسری طرف سے امریکی اور نیٹو کا افغانستان  سے۔  اور  پھر دنیا کی تاریخ تبدیل

نہیں ایسا نہیں ہوسکتا،  اللہ نہ کرے،  اللہ پر بھروسا رکھو جی،  ہاں اللہ پر ہی بھروسا ہے،  ورنہ ہمارے لوگ تو اپنی کشتیاں جلا چکے۔

اللہ نہ کرے  ایسا کچھ ہو۔ اللہ نہ کرے۔   اللہ کرے  یہ وقت خیریت سے گزر جائے۔




12 تبصرے:

  1. راجہ جی جو قومیں حد سے زیادہ ناشکری ہو جائیں۔
    انہیں اللہ بھی "کھلا" چھوڑ دیتا ہے۔
    آپ صرف ایک ہفتہ پاکستان رہ کر آئیں۔
    جھوٹ منافقت بے حسی کی انتہا دیکھیں گے۔
    سر عام دن دیہاڑے شارع عام سے بے غیرت طوائفیں اٹھا کر لے جا رہے ہیں۔
    ایسی بے حیائی تو ہم نے مادر پدر آزاد مغرب میں بھی نہیں دیکھی۔
    کفر کا معاملہ اللہ تعالی خود سنبھالے لیتے ہیں۔
    نا انصافی اور بے حیائی پر پکڑ کرتے ہیں۔
    کیا مولوی کیا مسٹر سارے اپنے اپنے حصے کی بے حیائی کر رہے ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  2. یہاں ایک سویپر سے لے کر سی ای او تک ہر بندا حرام کھانے کی کوشش کر رہا ہے.

    جواب دیںحذف کریں
  3. حرام کھائی اور بے شرمی تو ہماری ہماری فطرت بنی ہوئ ہے، جھوٹ ایسے بولتےہیں جیسے سچ بول رہے ہوں۔ کوئی ایک بد نظمی، یاسر بھائی، ادھر رہنے والوں کا بس اللہ ہی راکھا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. جمشید اقبال صاحب اسی حرام خوری کی وجہ سے تو آج یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. راجہ جی . یہ ملک ہمیں اللہ نے دیا ہے اور وہی اسی کی حفاطت کرتا ہے ورنہ حکمران اور عوام کی اکثریت اسے پھاڑ کھانے میں لگی ہے اور دشمن بھی اسے ہڑپ کرنے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے

    جواب دیںحذف کریں
  6. جناب ایمان تو میرا بھی یہی ہے، مگر ڈر بھی لگتا ہے ، جب مدینہ جیسی ریاست ختم ہوگئی ایک قتل عثمان سے تو پھر پاکستان کیا چیز، اللہ ہی رحم کرے تو کرے

    جواب دیںحذف کریں
  7. آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا

    ویسے بھی جب تک عوام خود کو نہیں بدلے گی، یہ سب تو ایسے ہی رہے گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. Sab jhoot e,
    Sab dhoke baz he.
    Sab harami he,..

    Afsoos hota he Aap ki soch par.
    Kiya yahi kafi he k sirf waweela karke soo jaye.
    In chezo se dunya nahi chalti.

    جواب دیںحذف کریں
  9. حالات واقعی جس نہج پر جا رہے ہیں اور واقعات جس تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیں ایسے میں کچھ بھی بعید از قیاس نہیں لگتا
    بیک وقت دو شہریتیں رکھنے والے کو ایک ملک کے لیے پیٹ میں مروڑ کیوں اٹھے؟ جہاں پانچ سال سے رہ رہا تھا وہاں تبدیلی لانے کی ضرورت نہیں تھی

    جواب دیںحذف کریں
  10. Pakistan has bunch of haramis. They deserve what they asked for. Islam is showing real face. That's what they asked for. Situation was not that dire, till Islam started roaming and terrorizing its streets.

    جواب دیںحذف کریں
  11. اللہ رحم کرے کہ بس اللہ سے ہی امید ہے

    جواب دیںحذف کریں
  12. I am not agree with.........sab 1 jasey nahi .......

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں