ایک بندہ جو دوسرے
ملک میں جابستا ہے اور مہاجر کہلاتا ہے
ثقافتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا
ہے۔
یہ مہاجر ثقافتی ثالث کب بنتا ہے؟؟
ثقافتی ثالث ایک ایسا بندہ ہے جو کو اٹلی میں کچھ عرصہ سے
رواج دیا گیا، ایک بندہ جو اٹلی کی زبان کو ہی نہیں بلکہ ادھر کے ماحول کو اور
سماجی معاملات کو بھی اچھی طر ح سمجھتا ہو، نہ صرف بلکہ اپنے یا دوسرے ملک کی ثقافت اور سماجی معاملات پر
کڑی نظر رکھتا ہو، جو ادھر کے رہن سہن کا ادھر کے معاملات سے موازنہ کرسکے، سماجیات کے اس شعبہ میں اب اٹالین لوگ بھی بہت
دلچسپی سے شامل ہونے لگے ہیں مگر۔۔۔
روداد ایک میٹنگ کی جو ویرونا یونیورسٹی اور سماجی و صحت کے
شعبے میں کام کرنے والوں کے درمیان تھی اس ملاقات میں کوئی بیس کے قریب لوگ کی موجودگی
اس بات کی غماز تھی کہ معاملہ کچھ سیریس ہے، یونیورسٹی کے نفسیاتی، سماجی اور ثقافتی شعبوں
کے تین پروفیسرز، کوئی دس کے قریب سماجی و معاشرتی اداروں اور غیر حکومتی انجمنوں کے ماہرین، پاکستان اور انڈیا کے پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہم تین بندے اور دو بندیاں۔ یہ بندے بھی وہ جومعاملات میں اپنی رائے رکھتے
ہیں، جو پنجاب کی ثقافت کو بھی جانتے ہیں
اور اطالیہ کے معاملات زندگی پر بھر پور نظر ہی نہیں رائے بھی رکھتے ہیں۔ پنجاب سے اٹلی میں ہونے والی ہجرت کے فنامنا
کو دیکھنے اور اسکا
مطالعہ کرنے کے پروگرام کی ایک نشست کا احوال ، ایک کڑی نظر ہمارے ارد گرد پر ۔
میری کوشش ہوگی کہ اس چار گھنٹوں کی نشست کا احوال من وعن
کے ساتھ بیان کروں، سب ایک ساتھ لکھنے کی
بجائے مختلف حصوں میں واقعات بیان کرتے
ہوئے ، جو سوالات اٹھتے ہیں اور جو معاملات سامنے آتے ہیں انکا تجزیہ بھی آپ کے ساتھ شئر کرسکوں
راجہ جی ۔ سنانا شروع کرو نا
جواب دیںحذف کریںکردیا شروع جناب، ابھی جیسے ہی موقع مل رہا ہے اس کو لکھ رہا ہوں اور طوالت سے بچنے کےلئے مختلف حصوں میں شائع کررہا ہوں
جواب دیںحذف کریں