ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

پیر, اکتوبر 10, 2005

قومی آفت

اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک زلزلے سے بیس ہزار سات سو پینتالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تقریبا سینتالیس ہزار افراد زخمی ہیں۔ ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے جن میں سے سینکڑوں ابھی بھی زندہ ہیں۔ حکام کے مطابق زلزلے سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک مرنے والوں کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ان ہزاروں لوگوں کی گنتی نہیں ہو سکتی جو ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے یونیسف کے حوالے سے بتایا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد تیس سے چالیس ہزار کے درمیان ہو سکتی ہے۔
اس عظیم قومی المیہ میں ہم سب قوم کے دکھ میں شریک ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ متاثرین کی بحالی کےلئے جلد از جلد اقدامات کئے جائیں اور جولوگ ابھی تک ملبہ کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں، جو کھلے آسمان تلے بے یارومدگار پڑے ہوئے ہیں ان تک امداد اور بقا کےلئےامدادی کاروائیاں تیز کی جائیں کیونکہ گزرنے والا ہر ایک لمحہ ان کو موت کے منہ میں دھکیل رہا ہے۔ اللہ تعالٰی سب کو اپنی امان میں رکھے اور ہماری قوم پر اپنی خصوصی رحمت فرمائے آمین امداد کےلیے اسلام آباد میں جناب افتخار اجمل بھوپال سے رابطہ

3 تبصرے:

  1. Please add a ribbon at your blog, get the code from
    http://vivid.co.nr (in the third column, at the end) and place it anywhere in your template, it'll place itself automatically on the upper right corner.

    Please spread this message.

    جواب دیںحذف کریں
  2. راجہ بھائی آپ سائڈ بار اور عنوان ميں بھی فانٹ کو بدل ليں۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. Asslam-O-Alikum
    Whatever U wrote is the true picture of the our misery here..but the positive aspect of this disaster is that all the Nation is united..n that is what we need the most.Pakistanies whther staying here or overseas are trying to help there ppl in all the ways and that is the spirit that has to last 4ever.
    very well done!!!

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں