یورپ میں نیو لاطینی زبانوں کا ایک بہت بڑا گروپ جس میں اطالوی، فرنچ، ہسپانوی، پرتگیزی، اسپرانتو اور رومینی زبانوں کے علاوہ بہت سی مقامی زبانیں بھی شامل ہیں مثلاً سسلی، ناپولین، سوئس اٹالین، کتان وغیرہ۔ اگر دیکھا جائے تو یہ ساری زبانیں یورپ کے جنوبی حصہ میں موجود ہیں اور یہ حصہ افریقہ اور ایشیا کے ساتھ جغیرافیائی طور پر مربوط ہے مثلاً اسپین میں مراکشی عربوں کی حکومت، اٹلی پر قرطاجنہ کے ہنی بال کی ہاتھیوں پر چڑہائی اور کوہِ الپس کا عبور کرنا، اطالویوں کا لیبیا اور ایتھوپیا کو کالونی بنانا، سسلی پر مسلمانوں کی صدیوں حکومت، رومانیہ پر ترکوں کی چڑھائی۔ یہ سارے رابطے تاریخی طور پر مستند ہیں۔ اسی وجہ سے نیولاطین زبانوں میں عربی جو کہ مشرق کی ایک بڑی زبان کے اثرات واضع نظرآتے ہیں مثال کے طور پر فندق (ہوٹل) فنداکو، ال اور اِیل کا آرٹیکل، رقم کو دینارو کہنا، افریقہ سے آنے والی ہوا کو شروکو کہنا-
کہا جاتا ہے کہ جب اہلِ اسلام دنیا میں علم و فن کی قندیلیں روشن کر رہے تھے تو یورپ میں یہ خطہ چونکہ اہلِ شرق سے رابطہ میں تھا تو علوم و فنون سارے کے سارے عربی سے ان ہی زبانوں میں پہلے پہل منتقل ہوئے تھے اس وقت کی مستند سائینسی اصطلاحات آج بھی ہمیں ان زبانوں میں ملتی ہیں۔ پھر حالات بدلتے ہیں اور دنیا دیکھتی ہے کہ اہلِ اسلام اپنے چھٹے فرض ‘‘ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے‘‘ کو بھول کر آج علمی فقیر ہوچکے ہیں اور اہلِ غرب کی علمی اصلا حات کو دھڑادھڑ اپنا رہے ہیں۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
جمعرات, اکتوبر 06, 2005
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
رابطہ فارم
Post Top Ad
Your Ad Spot
میرے بارے میں
خود اپنی تلاش اور اس دنیا کو سمجھنے کی کوشش میں مصروف طالب علم۔ اس سفر میں جو کچھ سمجھ پایا ہوں، اس میں سے کچھ تصاویر الفاظ کے ذریعے کھینچی ہیں جو بلاگ پر لگی ہیں۔
ڈاکٹر راجہ افتخار خان
اب ديکھیں يہ علمي فقير مسلمان کب دوبارہ علم کا منباہ بنتے ہيں۔ مسلمانوں ميں اگر صرف اتحاد پيدا ہو جاۓ تو يہ پھر دنيا پر راج کرسکتے ہيں۔ آپ کو پتہ ہي ہے کہ عثماني سلطنت کو ختم کرنے کے بعد اس کے دارالخلافہ کو سيکولر بنا ديا گيا ہے اور يورپ نے مسلمانوں کو ايک سازش کے تحت ہزاروں تکڑیوں ميں بانٹ ديا ہوا ہے۔ بس مسلمانوں کا شعور جاگنے کي دير ہے پھر ديکھۓ گا يہ کيسے ترقي کرتے ہيں۔ ہميں دعا کرني چاہۓ کہ اللہ ہم سب ميں اتحاد پيدا کرے۔
جواب دیںحذف کریںمگر جناب آج کل تو اسلام اور مسلمانوں کو ہميشہ سے اجڈ ثابت کيا جا چکا ہے۔ اور ميں ماشااللہ سے اپنے مسلمان بھائی اور بہنيں بھی پيش پيش ہيں۔
جواب دیںحذف کریں