ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

منگل, نومبر 12, 2024

پنجاب کے تاریخ دان

تقریبا اڑھائی ہزار سال پہلے سکندر اعظم پنجاب میں ایا جہلم اور پھر دریائے چناب سے واپس ہوا وہ بھی ایک معاہدے کے تحت اس وقت کے لٹریچر میں اہل یونان اس علاقے کو پینتا پوتامیاں کہتے تھے یعنی پانچ دریاؤں کی سرزمین ترجمہ انہوں نے پنجاب لفظ کا ہی کیا تھا 
اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس زمانے سے پہلے بھی اس علاقے کو پنجاب ہی کہا جاتا تھا کچھ عالمی تاریخ دانوں کے خیال میں یہ علاقہ دنیا کی پہلی ثقافتوں میں سے ایک ہے یا یوں کہہ لیجئے دنیا کی پہلی انسانی ابادیوں میں سے ایک ہے جو تسلسل سے اباد چلے ا رہے ہیں 
لیکن کیا کہیں اپنے تاریخ دانوں کو جو اج بھی سب کچھ رنجیت سنگھ کے 40 سالہ دور حکومت سب سے اوپر رکھتے ہیں اور پنجاب کی تاریخ وہیں سے شروع کرتے ہیں اور وہیں پر ختم کر دیتے ہیں 
ہماری پنجابی زبان میں بہت سارے لہجے ہیں پٹواری ہے پہاڑی ہے سرائکی ہے ہند کو ہے بلکہ میں تو کہتا ہوں سندھی بھی سے ملتے جلتی ہے اگر سندھی اہستہ اہستہ بول رہے ہوں تو وہ بھی سمجھ اتی ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ نیپالی اور کشمیری تک بھی سمجھ اتی ہے کہتے ہیں بزرگ کہ کابل کے ارد گرد کے دیہاتوں میں بھی جو زبان بولی جاتی ہے وہ بھی پٹھواری بولنے والوں کو سمجھ اتی ہے، باقی اپ اردو اور ہندی کے علاقے کو جہاں تک بھی لے جائیں یہ ایک ہی خطہ ہے ایک ہی زبان ہے بنگالی بھی راستہ اہستہ بول رہے ہوں تو وہ بھی سمجھ اتی ہے لیکن نہیں ہمارے تاریخ دانوں نے مہاراجا رنجیت سنگھ کے زمانے کا پنجاب ہی ٹھوکنا ہے
اصولی طور پر رنجیت سنگھ کو مہاراجا بالکل نہیں کہا جا سکتا، اس کی 25 سالہ حکومت تھی اس میں ان بھائی جان نے نہ کچھ بنایا نہ کچھ توڑا،یہ طائف الملوکی کے زمانے میں انگریزوں کی طرف سے بنائی گئی ایک حکومت تھی جس کا مقصد صرف مغلوں کو توڑ کر دلی کو مغلوب کرنا تھا نتیجہ یہ ہوا کہ دلی سے پہلے پنجاب صاحب ایسٹ انڈیا کمپنی کے ماتحت تھے اور رنجیت سنگھ کے شہزادہ صاحب لندن میں رہائش پذیر ہو چکے تھے 
اے پئی جے تہاڈی تاریخ 
847 میں امارات الباری اٹلی میں قائم ہوئی یہ امارات براہ راست عباسی خلیفہ کے ماتحت تھی پھر 871 میں یہ ہمارا ختم ہو گئی اور تاریخ کا حصہ بن گئے 
کس کا زمانہ بھی تقریبا رنجیت سنگھ کے زمانے جتنے ہی تھا لیکن اس کا اب کوئی نام لیوا بھی نہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں