ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعرات, اکتوبر 06, 2022

Palmanova یونیسکو کا عالمی ورثہ

پالما نوا Palmanova اٹلی کی انتہائی شمال مشرقی سرحد کے قریب نو کونوں والے ستاری مانند تعمیر شدہ ایک قلعہ بند شہر ہے جس کی تعمیر 1593 میں وینتی ریپبلک نے کروائی۔ جس مقصد مشرقی سرحد پر عثمانی سلطنت کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنا تھا
 عثمانیوں کی جارحانہ انداز کی جنگی کاروائیوں کی وجہ سے اس علاقے میں کشیدگی پر قابو پانا وینتی ریپبلک کے حکمرانوں کے لئے ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔  اور اس قلعہ کی تعمیر سے  Udine سے لیکر Vittorio Veneto تک کے علاقے کو محفوظ بنایا گیا جو 1477 1478 میں عثمانی حملوں کی زد میں تھا۔ 
شہر کی خاصیت نو کونوں والا ستارہ کی شکل کا مضبوط قلعہ اور اندر گول دائرے میں بہت منظم آباد شہر ہے۔ جسکا رقبہ 13.3مربع کلومیٹر اور آبادی 5319 افراد پر مشتمل ہے
اس شہر کو اب یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 
فوٹو گوگل سے لیا گیا۔ آج دو گھنٹے ادھر گزرے ہیں
 اینٹوں سے تعمیر شدہ فصیل جسکے ساتھ مٹی کی بھرائی کی گئی اور فصل سے باہر گہری خندق میں پانی چھوڑ دیا گیا تھا،  اور سنگ مرمر کے بلند و بالا  مضبوط دروازے جنکے سامنے پل اور بوقت ضرورت پل کو اٹھا کر دروازے میں فٹ کرنے کا نظام اب بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں