ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

بدھ, فروری 13, 2013

دوھری شہریت اور اورسیز پاکستانی







اس وقت  پاکستانی قوم ایک افراتفریح کا شکار ہے، اس تنزل مسلسل کے نتیجے میں ہماری بطور قوم شناخت بھی ایک  سوالیہ نشان بن گئی ہے۔  پاکستانی کون ہے؟  کس کو پاکستانی کہا جائے گا؟؟   اصلی پاکستانی کی  کون ہے؟؟ 

جب پاکستان بنا تو  بہت سے لوگ لٹے پٹے ادھر آئے اور مہاجرین کہلائے، بہاری ، کشمیری اور بڑوئے اور جانے کیا کیا، یہ سارے الفاظ ابھی تک ہماری زبان سے محو نہیں ہوئے۔

پاکستانی ،  وہ لوگ جو رہتے، مرتے جیتے  پاکستان میں ہی ہیں، کام بھی ادھر ہی کرتے ہیں اور سیاہ ست بھی، ٹیکس اکثر نہیں دیتے۔

پھر سن ستر میں بھٹو صاھب کی افراتفریح کی وجہ سے جب لوگوں نے ملک سے نکلنا شروع کیا تو  "باہرلے"  کا لفظ معرض وجود میں آیا ، خیر یار اسے طنزاُ بھی استعمال کرتے ہیں،  "" جی، جی، آپ تو    باہرلے ہیں جی ""،   خیر
باہرلے تین قسم میں تقسیم ہوئے پھر،  بیرون ملک رہنے والے پاکستانی،   دوھری شہریت والے اور غیر ملکی شہریت والے۔

بیرون ملک پاکستانی
Overseas-Pakistanis-Looted-By-Land-Mafias-State-Offers-No-Help
انکو اورسیز پاکستانی  بھی کہا جاتا ہے، انکے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہوتا ہے اور جہاں پر رہتے ہیں وہاں پر تیسرے درجے کے شہری ہوتے ہیں، کوئی بھی معاملہ ہو تو انکو پاکستان ایمبیسی سے رجوع کرنا پڑتا ہے، دنیا میں کہیں بھی ہوں انکو بےتوقیری کا سامنے بھی کرنا پڑتا ہے، بس پاسپورٹ نکالا نہیں کہ امیگریشن افسر کا منہ بدلا نہیں۔ میں خود کتنی بار کھجل ہوچکا ہوں،  جبکہ میرے ساتھ پورے کا پور ڈیلیگیشن دوگھنٹے تکے میرا انتطار کرتا کہ خان صاحب ذرا امیگریشن سے فارغ ہولیں،   ہم لوگ ادھر ووٹ نہیں ڈال سکتے،  سیاست نہیں کرسکتے، صرف کام کرو، کھانا کھاؤ،  ٹیکس دو،   کام ختم اور ہم بھی فارخ۔ مگر پاکستان جائیں تو پھر جیب سے ادھر کا پرس نکال کر دوسرا  ڈال لیا جس میں پاکستانی اردو والا شناختی کارڈ ہوتا ہے اور بس پاکستانی ہوگئے پورے کے پورے۔ اللہ اللہ خیر سلہ


دوھری شہریت والے پاکستانی
Dual nationality bill Judge to be Barred from Holding Dual Nationalityیہ وہ اصحاب ہیں جو ادھر کی مقامی شہریت بھی لیتے ہیں ،ا دھر سیاست بھی کرتے ہیں، ووٹ دیتے ہیں اور لیتے بھی ہیں۔  یہ صاحبان دوچہروں کی طرح دو پاسپورٹ بھی رکھتے ہیں، جب پاکستان آتے ہیں تو پاکستانی پاسپورٹ نکال لیتے ہیں اور جب  ملک سے باہر ہوتے ہیں پاکستانی پاسپورٹ غایب، گویا   ڈبل مزہ۔


غیرملکی شہریت والے
یہ وہ لوگ ہیں جن کے پاس کبھی پاکستانی شہریت تھی  مگر انہوں نے اسے ترک کردیا اور کسی دوسرےملک کی شہریت اختیار کرلی، یہ  بس غیر ملکی ہی ہوتے ہیں، انکو پاکستان جانے کےلئے بھی پاکستان کا ویزہ ایمبیسی سے لینا پڑتا ہے۔
پاکستان میں بھی انکےلئے اپنا اندراج پولیس میں کروانا لازمی ہے، کسی بھی معاملے میں یہ لوگ اپنے سفارتخانے کے ماتحت ہی ہوتے ہیں، جس طرح ایک شاعر صاحب کا آج انڈیا نے  پاکستان کے ثقافتی میلے سے واپس بلوالیا، جس طرح مجھے پولینڈ والوں نے ویزہ دینے سے انکار کردیا تھا۔ مطلب فل غیر ملکی، یہ لوگ پاکستان میں سیاست تو کیا، جائیداد تک نہیں خرید سکتے۔ تاوقتیکہ باقائدہ اجازت نہ لے لیں۔ 

سوال اگر یہ ہو کہ  ان میں سے کون محب وطن ہے تو  جواب یہ ہوگا کہ جو وطن سے محبت کا اظہار کرے،  جو پاکستان کےلئے کچھ کرے، وہ پاکستان کےلئے اچھا ، وہی محب وطن ،  چاہے  وہ اندر والا، ہوکہ باہر والا ،  اکہری شہریت والا یا دوھری والا،  اور بھلے وہ گورا  ہی کیوں نہ ہو اسکو بھی نشان پاکستان ایوارڈا جاتا ہے۔

مگر جو حرامدے کام کرے گا   اسکو جوتے بھی پڑتے ہیں، ذرداری گو پاکستان کا صدر بن گیا ہے مگر لوگ اسے کتا کہنے میں ہچکچاتے ہیں، اسی طرح  رحمان ملک کی دہشت گردی،  حسین حقانی کی واردات ، ہو یا شیخ الاسلام کا فساد، سب قابل مذمت، مگر ایک بات ہے،
النیت والمراد
جیسی نیت ویسی مراد،   شیخ الاسلام مولانا طاہرالقادری المشور کینڈیوی  کے ساتھ بھی جو ہوا  ،   وہی ہوا ،  جو ہونا چاہئے تھا۔ 

11 تبصرے:


  1. قرض اتارو ملک سنوارو ھو - زلزلہ ھو یا پھر سیلاب -سب سے بڑھکر قربانیاں ھم بیرون ملک رھنے والے پاکستانی دیں ۔
    اور آج چیف جسٹس صاحب ھماری وفاداریوں پر ھی شک کر رھے ہیں۔ میرا چیف جسٹس صاحب سے صرف ایک ہی سوال ہے ۔
    پاکستان کو موجودہ حالات تک پہچانے والے کون ہیں انشااللہ ان کو ایک بھی دوھری شہریت والا اسکا ذمہ دار نہیں ملیگا

    گلستاں کو جب بھی لھو کی ضرورت پڑی
    سب سے پہلے گردن ھماری کٹی
    پھر بھی کہتے ہیں ھم سے یہ اہل چمن
    یہ چمن ھے ھما را تمھارا نہی

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت ہی خوب لکھا ہے اور بہت سوں کے منہ پر کھلا طمانچہ ہے

    جواب دیںحذف کریں
  3. راجہ جی
    ایک بات تصیح کر لیں۔
    کہہ غیر ملکی شہریت والے بھی پاکستان میں خرید و فروخت کر سکتے ہیں۔
    میرے جیسے پاکستانی قومیت والے غیر ملکی شہری پاکستان میں جائداد وغیرہ خرید سکتے ہیں۔
    اوریجن کارڈ جو پاکستان کے شناختی کارڈ کی انگریجی ٹائپ ہوتی بس اس کا بنانا ہوتا ہے ،آپ وئی پاکستان میں پاکستانی بن سکتے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. چیف جسٹس : آپ کو کیسا لگا تھا جب آپ نے حکومت کینیڈا سے حلف لیا تھا ؟
    قادری صاحب : جیسا آپ کو لگا تھا جب آپ نے پرویز مُشرف سے حلف لیا تھا۔ آپ کی وفاداری مشکوک نہیں تو میری کیسے ؟

    بس کیا تھا یہ بات سُننی تھی اور بادشاہ سلامت کو جلال آگیا کہ اُن کے دربار میں کس گُستاخ نے انکی شان میں گُستاخی کی اور انکی توہین کردی۔ بس پھر کیا تھا بادشاہ سلامت اس گُستاخ کو فورا چُپ کرواتے ہوئے بولے .......

    چیف جسٹس : اگر آپ نے ایسی ہی باتیں کرنی ہیں تو یہاں سے چلے جائیں۔ آپ کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیئے تھی۔ آپ کے خلاف کاروائی ہوسکتی ہے.

    داستاں کُچھ یوں ہے کہ جو لوگ ملک میں حاجی ثنااللہ بن کے بیٹھے ہیں اور خود اپنا احتساب کروانا نہیں چاہتے وہ کس طرح دوسروں کا احتساب کرسکتے ہیں؟

    جواب دیںحذف کریں
  5. http://www.youtube.com/watch?v=Bv_OytMsRfI

    جواب دیںحذف کریں
  6. وکيل نہ کرو چيف جسٹس کر لو، کہ سنا ہے پسر افتخار نے دکان کھولی ہوئی ہے-

    جواب دیںحذف کریں
  7. اس حقیقت کو لوگ بھول گئے ہیں ”پھر سن ستر میں بھٹو صاھب کی افراتفریح کی وجہ سے جب لوگوں نے ملک سے نکلنا شروع کیا“۔
    پاکستانی لوگوں اور پاکستانی پاسپورٹ کی 1972ء تک بہت عزت تھی ۔ مجھے خود اس کا تجربہ ہے ۔ مگر جب ذوالفقار علی بحٹو دور میں بیشمار ٹریول ایجنٹ بن گئے اور لوگوں کو ہیرا پھیری سے ملک سے باہر بھیجنا شروع کیا گیا تو پاکستانی بدنام ہونا شروع ہوئے اور 1977ء تک پاکستانی پاسپورٹ مشکوک بن گیا ۔
    پہلی اور تیسری قسم درست ہیں دوسری قسم کسی زمانہ میں درست تھی اب خلافِ قانون ہے ۔ بدقسمتی ہیہ ہے کہ ہمارے ہاں قانون کا نفاذ نہیں کیا جاتا ۔
    تیسری قسم اگر شناختی کارڈ برائے اوورسِیز پاکستانیز بنوا لیں تو انہیں پاکستان آنے کیلئے ویزہ کی ضرورت نہیں
    یہ گمنام صاحب اتنے ہی سچے ہیں تو سامنے کیوں نہیں آتے ۔ یہ بلاگ عدالتِ عظمٰی کا تو نہیں جو وہ ڈر رہے ہیں ۔
    پچھلے تین دن جو کچھ عدالتِ عظمٰی میں ہوا اُسے طاہر القادری صاحب بالکل غلط طور پر پیش کر رہے ہیں ۔ عدالت عظمٰی نے کہا ہے کہ غیرمُلکی شہریت رکھنے والا اسمبلی کا رکن نہیں بن سکتا لیکن وہ ووٹ دے سکتا ہے ۔ فیصلے اور کل کی کاروائی کی تفصیل یہاں پر اُردو میں پڑھی جا سکتی ہے
    http://jang.com.pk/jang/feb2013-daily/14-02-2013/main.htm
    انگریزی میں تفصیل یہاں پڑھی جا سکتی ہے
    http://www.thenews.com.pk/Todays-News-13-20947-Tahirul-Qadri-loses-temper-after-Supreme-Court-rejects-petition

    جواب دیںحذف کریں
  8. Dr Tahir-ul-Qadri - Press conference ( Supreme Court's Judgment ) - 14-Feb-2013

    http://vimeo.com/59645340

    جواب دیںحذف کریں
  9. جو اربوں روپے بيرون ملک سے کما کر پاکستان بجھوائيں وہ دوسرے درجے کے شہري کہلائيں، جو قوم کے اربوں روپے لو ٹ کے بيرون ملک بينکوں ميں بجھوائے وہ مياں نواز شريف کہلا ئے-

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں