ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ, مارچ 09, 2012

سنی، شعیہ یا مسلمان؟؟

ابھی ٹی وی دیکھ رہا ہوں اور تکبیر چینل پر ایک مولبی صاحب بہت کڑیل قسم کی دھاڑی رکھ کر فرمارہے ہیں کہ وہ سنی ہی نہیں  جو پنج تن پاک کو نہ مانے،  شیعہ حضرات جو ہیں وہ خوامخواہ  سنیوں پر  الزام لگا رہے ہیں، 

میں نہیں سمجھ سکا کہ کیا یہ مسلمانوں کے علاوہ کوئی مذاہب ہیں؟؟ جنکا مسلمانوں سے بھی کوئی لینا دینا ہے کہ نہیں؟؟  اور  یہ کہ  میں جو سیدھا سیدھا مسلمان ہوں ، جو اللہ کو ایک مانتا ہے اور حضرت محمد ﷺ کو اللہ کے آخری نبی مناتا ہوں، یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہوں، قرآن اور دیگر کتب اور انبیاء پر مکمل ایمان کی حالت میں ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ کسی دوسرے کو نقصان نہ پہنچے، کم از کم دانستہ ، کوئی ہے جو سمجھائے۔  

 میرا پھر کیا فرقہ ہوا؟؟

11 تبصرے:

  1. اوہ ۔۔۔راجہ جی آپ گمراہ ہوگئے ہیں۔
    آپ کا کوئی فرقہ ہی نہیں؟
    کوئی پیر مرشد ہی نہیں؟
    یہ ان مذہب فروش دوکانداروں کے الفاظ ہو تے ہیں۔
    جب ان کے فرقے مسلک کو اختیار کر لیتے ہیں تو
    تو پھر اللہ رسول کے نام پر اور جنت کی لالچ دے کر اپنے فرقے مسلک کیلئے آپ کی جیب ہلکی کی جاتی ہے۔۔مولوی صاحب کے روزگار کا ذریعہ کبھی معلوم نہیں ہوا سوائے مسجد کی تنخواہ کے۔مولوی ساب نے تنخواہ تو نکلوانی ہی ہے نا۔ جیب ہلکی کرو نہیں تو جہنم کے آگ منتظر ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. ایک دفعہ اپ خاور سے بات کرلیں
    پھر یہ ہو گا کہ
    اسلام کے ٹھیکیدار اپ کو کافر کہیں گے
    اور
    غیر مسلم لوگ اپ کو مسلمان کہیں گے
    اور مسلمان بھی وہ والا جس کو بنیاد پرست کہتے ہیں ے
    اور اپ خود کو مسلمان سمجھنے لگیں کے

    جواب دیںحذف کریں
  3. ارے آپ نے يہ نہيں سنا؟

    http://www.youtube.com/watch?v=Nfde2WGvf3w

    جواب دیںحذف کریں
  4. راجہ جی ۔ ہی پنج تن پاک کیا ہوتا ہے ؟ اگر شیعہ کے حوالے سے گنوں تو حضرت علی رضی اللہ عنہ ۔ سیّدہ فاطمۃ الظہرا رضی اللہ عنہا اور ان کے دو بیٹے کل چار ہوئے ۔ پانجواں کون ؟ میں سُنّی ہوں اور میرے لئے یہ چاروں قابلِ صد احترام ہیں ۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. جناب عزت اور قدر تو میں بھی سب کی کرتا ہوں مگر انکو وجہ بحث نہیں بناتا اور نہ ہی اسکی کوئی عقلی لاجک سمجھتا ہوں کہ ان کے احترام کو وجہ بنا کر ایک دوسرے کی عزت اچھالی جائے اور دنگے کئے جائیں

    جواب دیںحذف کریں
  6. خاور صاحب، میرے ساتھ بھی ادھر کچھ ایسا ہی چل رہا ہے، پاکستانی کہتے ہیں کہ اطالوی ہوگیا ہے، اور اطالوی کہتے ہیں کہ یہ تو کٹر اور بنیاد پرست قسم کا مسلا ہے، ناقابل تبدیلی

    جواب دیںحذف کریں
  7. یاس قسم سے وہ پروگرام دیکھ کر سر پیٹ لینے کا جی چاہ رہاتھا، میری یہ حالت تھی کہ اگر بلاگ کا آسرا نہ ہوتا تو ان مولبی جی کو فون کرکے ادھر سے ایک اینٹ دے مارتا۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. راجہ صیب یہ ریموٹ بھی دو کانوں کے کی طرح کی شے ہے ایک سے سنو دوسرے سے نکال دو ایسے ہی ریمورٹ سے ایسی چیزیں دیکھے بغیر چینل بدلا لو۔

    جواب دیںحذف کریں
  9. http://www.youtube.com/watch?v=9v5xBP2cFCo
    Mirza Amir

    جواب دیںحذف کریں
  10. مرزا صاحب اگر آپ کچھ لکھ بھی دیتے تو مناسب ہوتا،

    جواب دیںحذف کریں
  11. میاں یہ سب دماغ خراب کرنے کی باتیں ھیں ۔۔

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں