ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار, مئی 21, 2006

تنظیِم عمل جہلم

تنظیم عمل جہلم ایک ایسا سماجی فلاحی ادارہ ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی خدمات کے ذریعے صحت سے متعلق سہولیات فراہم کرنا ہے۔ جن بنیادی نکات پر یہ تنظیم عمل پیرا ہے وہ درج ذیل ہیں:

۔ لوگوں میں بنیادی صحت سے متعلق شعور پیدا کرنا۔

لوگوں کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنا۔

لوگوں میں عطیات خون سے متعلق شعوری آگاہی پیدا کرنا۔

لاوارث، مستحق اور حادثات میں زخمیوں کو خون کی فراہمی۔

خون کے کینسر میں مبتلا بچوں کو مستقل بنیادوں پر خون کی فراہمی۔

تنظیم نے اپنے مقاصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ایسے منصوبے شروع کئے جس سے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد مستفید ہوں اور صحت کے حوالے سے ان کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔ اپنی مدد آپ کے تحت تنظیم عمل مندرجہ ذیل فلاحی منصوبے ”بلا منافع” مستقل بنیادوں پر چلارہی ہے:

بلڈ بنک، کلینیکل لیبارٹر ی، ادویات کی فراہمی، ماں بچے کی صحت، ایمبولنس سروس، تھیلاسیمیاکئیرسینٹر، لاوارث لاشوں کی تدفین، بلڈ گروپنگ، بلڈ کولیکشن، بلڈ سکرینگ کیمپ، صحت عامہ کیلئے آگاہی و تربیتی کیمپ، تعمیری منصوبوں میں حکومتی اور سماجی تنظیموں سے تعاون مندرجہ بالا منصوبوں میں سب سے اہم منصوبہ بلڈ بینک ہے جس کے ذریعے سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں داخل مریضوں اور جہلم کی حدود میں شاہراہوں میں ہونے والے حادثات کے زخمیوں کی خون کی ضروریات پورا کرنے کیلئے تنظیم کے کارکن ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ جوصرف ایک پکار پر انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے سرشار لبیک کہتے ہوئے فوراُ پہنچ جاتے ہیں۔ تنظیم کے خون دینے سے متعلق مندرجہ ذیل چند بہت بنیادی اور سادہ سے اصول ہیں جن کے تحت لوگوں کو خون فراہم کی جاتی ہے۔

ا) خون کسی قیمت پر فروخت نہیں کیا جاتا۔ ب) ایمرجنسی کے علاوہ خون صرف تبادلے میں دیا جاتا ہے۔ج) ایمرجنسی سے مراد شاہراہ پر حادثہ میں زخمی ہونے والے ایسے افراد جن کے لواحقین بر وقت نہ پہنچ سکتے ہوں ان کو خون بغیر تبادلہ کے فراہم کیا جاتا ہے۔ د) ایسے لاوارث مریضوں کیلئے خون بغیر تبادلہ کے فراہم کیا جاتا ہے، جس کی اطلاع ہسپتال انتظامیہ خود کرتی ہے ۔ق) تھیلاسیمیا میں مبتلا بچوں کی تمام ضرورت کے خون کا پچاس فیصد خون بغیر تبادلہ کے فراہم کیا جاتا ہے۔ گ) تنظیم کے رجسٹرڈ رضاکار کی سفارش پر خون بغیر تبادلے کے فراہم کیا جاتا ہے۔ ل) خون دینے کیلئے آنے والے کے تمام بلڈسکرینگ ٹیسٹ بالکل صحیح ہونے پر ہی خون لیا جاتا ہے۔

تنظیم عمل اب تک لامحدود تعداد میں مستحق لوگوں کو خون کی فراہمی کر چکی ہے اور یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے مذید معلومات کے لئے مندرجہ زیل پتہ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

تنظیم عمل جہلم

بلمقابل میجر اکرم شہید پارک شاندارچوک جہلم

فون: 0544627115 اور 628115

1 تبصرہ:

  1. سلام داکتر صاحب
    من از انجمن تالاسمی ایران زاهدان با شما ارتباط بر قرار می کنم جناب دکتر
    من از بیماران تالاسمی ایران -زاهدان هستم و ماموریت دارم در مورد بیماران تالاسمی پاکستان و کراچی اطلاعات کسب نمایم لطفا مرا راهنمائ کنید که وضیعت بیماران تالاسمی کراچی و پاکستان چگونه است شاید بتوانم برای تحیقات بیشتر به پاکستان مسافرت کنم

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں