ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

منگل, جون 24, 2025

ٹائم میگزین بھیڑیا اور امریکی

ٹائم میگزین، بھیڑیا اور امریکی
ان تینوں کے بیچ میں جو تصاویر میں ایک چیز مشترک ہے کہ یہ تینوں مسلمان ہیں، حالانکہ بظاہر ان تینوں کا فرقہ الگ الگ ہے،  اپ کا ان تینوں سے اختلاف ہوسکتا ہے 
لیکن امریکہ برطانیہ و سسرائیل نے ان تینوں کو اپنا دشمن سمجھا اور تینوں کے ساتھ دھوکے سے ہاتھ کیا۔ 
ان تینوں میں ایک اور چیز بھی مشترک ہے وہ یہ ان تینوں پر الزام ایک ہی ہے کہ انہوں نے نیوکلیئر ہتھیار بنائے یا بنانے کی کوشش کی 
پہلے صدام حسین پر الزام لگا کہ ان کے پاس ہتھیار ہیں اس میں فل تلاشی دی اس کے بعد دیکھ کر کے اس کے پاس کچھ نہیں ہے تو 2003 میں اس پر حملہ کر دیا لاکھوں لوگ مارے گئے، ملک عراق تباہ ہوگیا وہ سنی ریاست تھی  اور بعد میں معذرت کرلی گئی، بیان دیا اپنی پارلیمنٹ میں کہ جناب غلطی ہو گئی 
کرنل قذافی کے ساتھ بھی یہی ہوا، اس سے سرنڈر کروائے گئے امریکہ لے گئے اور اس کے تین مہینے بعد 2011 میں  فرانس نے لیبیا پر حملہ کر کے اس کے تیل اثاثے اور خزانہ اپنے ہاتھ کر لیا یوں  لیبیا کی عوام کے ساتھ ہاتھ ہو گیا۔ اسکا پتا نہیں کونسا فرقہ تھا۔ 
اب امام ایت اللہ خامنائی کے ساتھ بھی یہی ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے اگر ایران یہ ڈکلیر کر دیتا ہے کہ اس کے پاس ایٹمی سے نہیں ہے اور جنگ بندی کر بھی دیتا ہے تو اس پر حملہ کر کے اس کی ناس مار دی جائے گی۔ اگر ایران اپنے ملک کو بچانا چاہتا ہے تو اس سے فورا اپنی ایٹمی طاقت کا اعلان کر دینا چاہیے۔ جو حالات جا رہے ہیں ان میں مجھے لگتا ہے کہ ایران ایسا نہیں کرے گا اور کوٹا جائے گا۔ 
کہنے والے تو یہ بھی کہتے ہیں ایران سے پہلے انڈیا کے ذریعے پاکستان کو چیک کیا گیا ہے لیکن ادھر سے نتیجہ خلافتوں کو نکلنے کے باعث ایران  پر حملہ کر دیا گیا
انٹر کی انگلش کی کتاب میں ایک بھیڑیے اور ایک لیلے کی کہانی تھی، جس میں ایک لیلا دریا کے نیچے کی طرف  پانی پی رہا ہوتا ہے، بھیڑیا اس پر الزام لگاتا ہے کہ تم پانی گندا کر رہے ہو 
لیلے نے جواباً عرض کیا کہ جناب پانی تو اپ کی طرف سے میری طرف ا رہا ہے پھر میں اپ کا پانی کیسے گندا کر سکتا ہوں 
 بھیڑیے نے پھر اسے کہا کہ تم نے مجھے پچھلے سال گالیاں دی تھیں 
لیلے   نے کہا پھر جناب میری تو عمر ہی چھ ماہ ہے میں پچھلے سال اپ کو کیسے گالیاں دے سکتا ہوں 
نے کہا اچھا تو پھر تمہارا بھائی تھا 
اس پر لیلے نے جواب دیا کہ جناب میرا تو کوئی بھائی ہے ہی نہیں 
بھیڑیئے نے کہا تو پھر تمہاری ماں ہوگی یا تمہارا باپ ہوگا اور ان کی گالیوں کی سزا یقینا تمہیں بھگتنا  ہوگی
اور پھر بھیڑیے نے لیلے پر حملہ کر دیا۔ 
اگر ایران نے اپنی جان بچانی ہے تو پھر اسے اپنی ایٹمی طاقت کا اعلان ابھی کرنا یا تخت یا تختہ 
#راجہـافتخارـخان 
بلاگ ہم اور ہماری دنیا کےلئے۔  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں