ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

بدھ, نومبر 30, 2022

اسلامی دنیا کی سائینس اور آج کا یورپ

ایک تعلیمی و تربیتی پراجیکٹ، جس پر پادوا یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمٹ کے ساتھ کام کیا اور آج اسکا پہلا سیمینار تھا۔ جس کی ویڈیورجسٹریشن کا لنک دیا جائے گا۔

اپنی طرز کا اٹلی میں پہلا پراجیکٹ ہے۔ جس کا مقصد مختلف مزاہب کے لوگوں کے درمیان نہ صرففاصلے کم کرنا ہے کیونکہ سائنس اور ایجادات کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ایجاد جس کی بھی ہو سب ہی استعمال کرتے ہیں۔

دوسرا مقصد اسلامی سائینس اور تاریخ کوسامنے لانا جس پر یورپ میں بہت کم بات ہوئی۔ یورپی سائینس دانوں نے ان معلومات سے فائدہ اٹھایا لیکن ان کا ذکر بہت کم ہے۔

اب کوشش ہے کہ تاریخ اور سائینس کو ایک ساتھ بیان کرکے 8ویں صدی سے 17ویں صدی تک کی اسلامی سائنسی تاریخ اور ایجادات پر روشنی ڈالی جائے۔

اس ویڈیو میں آپ ثقافتوں کی ترقی کےلئے درکار وجوہات، اللہ پر یقین اور قران کی تعلیمات پر بھی بات ہوتی ہے۔ اور مختلف اقوام اور مذاہب کے لوگوں کے درمیان روابط اور گفت وشنید و مباحثہ کو بھی ترقی کا لازمی جز قرار دیا جاتا ہے۔

یہی امن اور آشتی ہے جو قوموں کو ترقی اور باہمی بھائی چارہ کی طرف لے جاتی ہے ۔ مجھے یقین ہے  کہ یہ ویڈیو نہ صرف اہل علم کےلئے مفید ہوگی بلکہ اسکولوں کے بچوں کےلئے بھی باعث دلچسپی کا باعث ہوگی۔ ویڈیو میں انگریزی زبان استعمال ہوئ ہے اور ساتھ ہی اسکا اطالوی ترجمہ بھی ہے۔

مجھے یقین ہے کہ ڈیڑھ گھنٹے کی یہ ویڈیو آپ کےلئے اور آپ کی فیملی کےلئے باعث فائدہ ہوگی۔ الحمد للہ، جو بڑے کام کروا رہا ہے

راجہ افتخار خان

ویڈیو کا لنک

https://www.youtube.com/watch?v=ZidgrWEu9I4&t=1597s

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں