ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعرات, دسمبر 04, 2014

تاریخ انسانیت اور کفار

پوری تاریخ انسانیت چاہے وہ اسلام ہو، قبل از اسلام ہویا بعد از اسلام،  اگر واہ  واہ  کئے بغیر  اسکے بغور جائزہ لیں تو  ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے لوگ ایسے بگڑے ہوئے ہیں کہ انکو کچھ نہ کچھ جھگڑا کرنے کو مل ہی جاتا ہے،
پہلے زمانے میں سنا ہے کہ لوگ لڑا کرتے تھے، نعرہ نیکی اور بدی  کےنام پر جنگ جاری رہے گی
لوگ جھگڑ رہے تھے، پانی ، بکری، کھوتی، کھجور، ہر شئے پر جھگڑا۔ جنگ جاری رہی

پھر اسلام آگیا اور یار لوگوں نے نعرہ بدلی کرلیا،   اسلام اور کفر کے درمیان جنگ جاری رہے گی۔ باوجود اسکے کہ اسلام سارے کا سارے امن کا درس دیتا رہا،جب بھی موقع ملتا آرام سے رہنے کی کوشش کرتے مگر پھر بھی چاہتے ہوئے نہ چاہتے ہوئے جنگ جاری رہی
پھر اسلام میں بھی خارجی آگئے اورنعرہ تبدیل،    خارجیوں کےخلاف جنگ جاری رہے گی۔  
پھر مسلمان ترقی کرکے سنی اور شعیہ ہوگئے۔  نعرہ لگا، شعیہ سنی کے درمیان جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے انکو مارا، انہوں نے انکو مارا، اور جنگ جاری ہے۔  جسکو موقع لگتا ہے وہ دوسرے کی کٹ اور کُٹ لگانے سے بلکل نہیں چوکتا۔
پاکستان شریف بن گیا، قلعہ اسلام کا۔
پہلے تو بنگالی اور غیر بنگالی ایک دوسرے کے لہو کے پیاسے ہوئے۔ فائدہ اٹھایا انڈیا نے جنرل نیازی نے 16 دسمبر 1971 کو ہتھیار ڈال دیئے۔

اسکے بعد قادیانی الگ کرکے واجب القتل قرار پائے۔
اب شعیہ سنی سے ترقی کرکے بریلوی دیوبندی ہوگئے اور آپس میں جھگڑرہے۔ فسادات کررہے۔  ایک کہتا ہے میں اسکو چھوڑوں گا نہیں،  دوسرے اسے تلاش کررہا ہوتاہے۔
اب قتال کی شکل تبدیل ہوگئی ہے، جس کا دل کرے وہ کسی پر بھی توہین رسالت کا الزام لگا دے اور پھر اسکی گردن ٹوکے سے الگ اور خون معاف۔  سارے مولوی ٹوکے بنے ہوئے۔

یہ بات بھی پرانی ہوگی، وقت گزر گیا۔ توہین صحابہ کا الزام لگا کر بھی آپ کسی کو ککڑکٹ لگا سکتے ہیں، یہ نسخہ بھی قدیم قرار پایا اب آپ کسی پیر صاحب کی توھین کے مرتکب قرار دیئے جاسکتے ہیں۔ حتٰیکہ آپ کو بادشاہ خان کی توہین کا مرتکب قرار دے کر بھی واصل جہنم کیا جاسکتا ہے۔

ان دنوں دو مہنگے مہنگے کرتوں والی سرکار آپس  میں گھتم گھتاہیں۔ اور ساری مسلکی پارٹیاں اپنے اپنے "وٹ"  نکال رہیں۔  بندہ جائے تو کدھر جائے، معافی مل سکتی ہے، معافی نہیں مل سکتی، کرلو جو کرنا،  کل ایک صاحب  کہہ رہے تھے کہ با ت دور تک جائے گی۔
بندہ پوچھے بھائی جان اگر لڑنا ہی ہے تو لڑو مگر کرتے تو سستے کرتے جاؤ۔

لڑمذہب کے نام پر رہے سب کے سب اور مذہب یہ کہتا ہے کہ " ملکر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تفرقہ مت کرو"۔ مگر اس طرف کس نے دھیان دینا ،

ویسے غزہ میں آج بھی دو میزائل مارکر ایک بڑی بلڈنگ گرادی دی گئی۔ جانے کتنے لوگ مرے ہونگے، ان میں مرد عورتیں، بچے، سب نہتے۔ یہ بھی یاد کروادوں کہ غزہ میں سارے مسلمان ہیں محصور اور مارنے والے یہودی، یہودی بھی نہیں زیونسٹ۔

کافرسب کو مسلمان کرکے اپنے   ”وٹ   نکالی جارہے "  اور مسلمان  ایک دوسرے کو  "کافر قرار دے کر اپنے وٹ نکالی جارہے"۔




3 تبصرے:

  1. آہو کہ لڑنے میں جو مزہ ہے دیوانے جانتے ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  2. قابل افسوس ہے اس طرح کی تاریخ لیکن شاید لڑ مر کر ہی کچھ سیکھ لیں کہ اب بس امن کی ضرورت ھے اب لڑنا بند ۔ ویسے بھی اب لڑائی کے دوسرے طریقے زیادہ مستعمل ہو گئے ہیں ہارڈ پاور کے ساتھ سافٹ پاور بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے جنگ میں ۔ ویسے جنگ انسان کے خمیر میں ہے اور امن دو جنگوں کے درمیان وقفے کا نام ھے اللہ کرے امن کا آئے اور لمبے عرصے کے لیئے آئے لیکن حرص و ہوس کی پیاس شاید اس خوش فہمی کا باآور نہ ہونے دے

    جواب دیںحذف کریں
  3. اپنی رائے لکھ بھی لی تھی، جس میں کھل کر اظہار کیا تھا مگر حضرت چونکہ آپ نے مذہب پر بات کی ہے اس لئے سب ختم کر دیا۔ وہ کیا ہے کہ فی الحال پبلک فورم پر مذہبی بحث سے ڈر آتا ہے۔ اندر ہی اندر جل بھن لیتا ہوں اور خاموش رہنے میں ہی عافیت سمجھتے ہوئے پتلی گلی سے نکل جاتا ہوں۔ باقی آپ جناب تیاری پکڑیں۔ کئی لوگ لٹھ لے کر آتے ہی ہوں گے۔

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں