ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ, جنوری 17, 2014

فیس بک کی یکیاں۔ آج کی یکی

چند لمحے قبل مجھے فیس بک پر ایک فرینڈ ریکویسٹ موصول ہوئی، میں چونکہ فیس بک کو بہت زمانے سے اور مختلف زبانوں مین استعمال کرتا ہوں جیسے، اردو، انگلش اٹالین اور اسپرانتو، میں تو روانی سے کام چلتا ہے، باقی کی زبانیں توڑ موڑ کر گوگل ٹرانسلیٹر کی مدد سے، اسی طرح ملک ملک گھوم گھوم کر، اپنے کام کے سلسلہ مین بھی لوگوں سے رابطہ رہتا ہے، تو اس وجہ سے کافی سارے لوگ اپنے ساتھ رابطہ میں ہیں، کچھ جاننے والے ہیں اور کچھ نہیں، پر میں ایڈ تقریباُ سب کو ہی کرلیتا ہوں۔ کبھی کبھار ہی نوبت آتی ہے، ایسے ہی بہت کم بندوں کو ان فرینڈ کرتا ہوں۔ آج ایک بہت عجیب سے فرینڈ ریکوسٹ موصول ہوئی، ایک بہت ہی خوبصورت چہرے والی لڑکی کی طرف سے، مگر ہیں اسکی پروفائل میں تو کچھ بھی نہیں ہے، صرف ایک ڈی پی اور بس نہ کوئی فرینڈ، نہ کوئی ایکٹوییٹی۔

چونکہ بی بی کی شکل ممارخ بہت خوبصورت تھی، تو سوچا کہ ایسے اگنور کرنا اچھی بات نہیں ہے خان صیب۔ کسی دا دل نہ ڈھائین جے رب دلاں وچ رہندا

اور وہ بھی کسی بی بی کا دل ڈھانا، نہ جی نہ، توبہ توبہ، اللہ معافی، ایسی غلطی، ناں ناں ناں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بس پھر کیا پوچھ مارا  کہ بی بی آپ کون ہو، جواب ملا کہ میں آپ کو وینس مین ملی تھی، سوچا، اچھا خان جی ملی ہوگی،  پر یاد نہیں آرہا، اب ایسا بھی نہیں ہے کہ اپنی یاداشت بری ہے، چہرے اور جگھہیں تو یاد رہتی ہی ہیں، اسی طرح لکھا ہوا بھی یاد رہتا ہے، خیر ایڈکرکے تو دیکھو، میں نے ایڈ کرلیا تو اسکے بعد غائیب۔  نہ کوئی سوال نہ کوئی جواب

مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آئی کہ یہ فلم کیا ہے، اور کس چکر میں اس طرح کے لوگ ایڈ کرتے ہیں پھر غائیب ہوجاتے ہیں، مجھے تو کوئی یکی ہی لگتی ہے، پر کیا اسکی سمجھ اپنے کو نہیں آئی ابھی تک, اگر کسی اور کو سمجھ آئی ہو تو بتا دو

8 تبصرے:

  1. پڑھ کے مجھے بھی یکی ہی لگی ہے :ڈ

    جواب دیںحذف کریں
  2. مجھے تو آپ کی یہ تحریر بھی یکی ہی لگ رہی ہے :D

    جواب دیںحذف کریں
  3. کیوں جی میری تحریر یکی کیسے ہوگئی، میں نے تو اپنے ساتھ ہونے والی واردات لکھ دی، آگے سے اسکے ترجمے و تشریحات آپ کے سر

    جواب دیںحذف کریں
  4. وہ ضرور کسی انویسٹی گیٹیو مشن پر ہوگی :ڈ
    اسی لئے تو صرف آپ کیلئے "نئی" آئی ڈی بنائی۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. یہ کہیں آپ کے وینس والے دو مہمانوں میں سے ایک تو نہیں تھا؟ :)

    جواب دیںحذف کریں
  6. وینس والے کون سے مہمان ہین جی؟؟ این کہ چکر است؟؟

    جواب دیںحذف کریں
  7. سنا ہے دو بلاغر آئے تھے آپ کی طرف۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. ادھر تو بلاگرو بلاگری رہا، گرشتہ بہار مین دو اردو بلاگرز وارد ہوئے، فیر ان مین سے ایک لوٹا اکیلا، خزان مین ، پھر دوسرا لوٹا سرما مین مگر اکیلا نہ تھا کہ اس کے ساتھ ایک جرمن بلاگرہ بھی تھی، معہ دو عدد مذید غیر بلاگران۔ ہین جی۔ پر ان کے ساتھ مین وینس نین گیا، انکی صرف گھر مین مہمان داری کی اور سر پر ہاتھ پھیر دیا کہ بچہ خوش رہ،

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں