لوجی پاک چین دوستی ایک اور قدم آگےبڑھی اور ہماری ایک کزن
کی شادی ایک چینی نژاد یوسف سے بمعہ تمام مقامی رسومات اسلام آباد میں بخیر
خوبی انجام پائی، بغیر ہماری شرکت ، مگر ہمارے اہل خانہ ہماری نمائندگی کو
ادھرموجود تھے، بقول ہماری خاتون اول کے
مہمان آپس میں چینی زبان میں گفتگو کررہے تھے جبکہ ہمارے ساتھ انگریزی میں ، جبکہ
کوئی کوئی بندہ اردو بھی بولتا تھا۔ ابھی ولیمہ چین میں ہوگا ، جس کےلئے مہمان چین تشریف لے جائیں گے۔ مگر اندیشہ یہ ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ادھر ہمارے چینی رشتہ دار اردو و انگریزی بولنے سے انکاری ہوجائیں، اور مہمانوں کی جان پھسی شکنجے اندر۔
جناب پاک چین دوستی ، پاک چین رشتہ داری میں تبدیل ہوئی۔
اللہ اس نو بیاہتا جوڑے کوخوش خرم رکھے
شادی مبار ہو شادی والوں کو اور آپ کو بھی
جواب دیںحذف کریںچلو جی آپ بھی بین الاقوامی ہو گئے
ہاں ۔ ہو سکتا ہے کہ چین میں چینی لوگ انگریزی نہ بولیں لیکن جو اُردو جانتے ہیں وہ اُردو بولیں گے
شادی مبارک۔
جواب دیںحذف کریںایک محمد یوسف میرے بھی جاننے والے ہیں، اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں پڑھتے رہے ہیں۔
ہوسکتا ہے یہ وہی ہوں، آپ پتا کریں
جواب دیںحذف کریں