ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

منگل, جولائی 05, 2011

گوگل پلس پر زبان دانیاں

دو دن سے گوگل پلس میں دوسروں کی دیکھی گئی اور اپنی پوسٹی گئی تحریرون سے لگ رہا ہے کہ یہ گوگل پر صرف اور صرف اردو کے فروغ کےلئے بنی ہے، البتہ ایک اور چیز سامنے آئی ہے وہ پنجابی کا بے دریغ استعمال ہے ، جی بلکل آپ درست سمجھے بلکل ایسے ہی جیسے ہمارے وزیراعظم پیرومرشد یوسف رضاگیلانی انگریزی کو ملا کر بولتے ہیں۔
ہر بندہ اپنی بات کو ثابت کرنے اور دوسرے کو سمجھنے کےلئے دوسری ذبان کا سہارا لیتا ہے، کہیں اسکا مقصد لفڑا کرنا بھی ہوتا ہے ، بلکہ اسی طرح جس طرح ہماری کیمیسٹری کی کتاب میں کا کے کو کے علاوہ باقی ساری عبارت انگریزی میں ہوتی ہے اردو رسم الخط میں تحریر شدہ، یعنی کہ نیوٹن کے پہلے قانون حرکت میں ولاسٹی اور ری ایکشن کا ذکر ہے ۔ اب میں تو ولاسٹی ری ایکشن اور نیوٹن کے الفاظ پر ہی اڑا رہا اور عوام اڑ گئی۔۔۔۔
سوال۔
اس سارے قضئے میں جس کی غلطی ہے اسکی نشاندہی کی جائے غلطی کی نہیں بندے کی، اور پھر اس سے سوال کیا جائے کہ اگلی دفعہ اگر تم غلطی نہیں کرو گے تو کیا کرو گے؟؟؟

4 تبصرے:

  1. جناب بات یہ ہوئی ہے کہ انٹر نیٹ پر موجود اردو کیمیونٹی حس اتفاق ست ایک دوسرے کے کافی قریب آ گئی ہے یہ گنے چنے نوے سے سو کت قریب افراد ہیں۔ لہزا جیسے ہی گوگل پلس کے دعوت نامے تقسیم ہونا شروع ہوئے اردو کیمونٹی نے ایک دوسرے کو دعوت دی (وہ الگ بات ہے آپ نے اٹلی والون کو بھی دعوت کی افر کی تھی) مجھے خود پہلا دعوت نامی ایک انگریری بلاگر نے اور دوسرا ایک بھارتی نے ٹویٹر پر دیا!!
    پھر مجھے قدیر کی دعوت موصول ہوئی اب اردو کیمونٹی نے ایک دوسرے کو ہی ایڈ کیا ہے تو اس کا مطلب یہ نہین کہ گوگول پر صرف اردو والون کا راج ہے
    پاکستانی انگریزی بلاگر کی اب تو چار گناہ ذیادہ تعداد ہے گوگل پلس پر۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. شعیب بھائی اردو بلاگرز بے شک 90 یا 100 ہوں مگر اردو میں بات کرنے والے بہت ہیں فیس بک پہ بھی اور اب گوگل لیکن کیونکہ گوگل اردو کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے جس کی وجہ جہاں اردو لکھنے اور دکھنے میں خوبصورت لگتی ہے

    باقی بات آپ کی بھی ٹھیک ہے مجھے جیسے بندے انگریزی لکھنے والوں کی طرف رخ ہی نہیں کرتے

    جہاں تک سر نے اردو اور پنجابی کی بات کی ہے یہ بات میں نے بھی محسوس کی ہے اور اسی وجہ سے ہم نے بھی یہی انداز اپنانے کی کوشش کی ہے مگر ہاں اس کو اتنا زیادہ بھی نہیں ہونا چاہیے کہ اردو اور پنجابی دونوں کی خوب صورتی ختم ہو جاے
    والسلام

    جواب دیںحذف کریں
  3. بھائیو!!!
    مترو!!!!
    سجنو!!!!
    میں کب تک اس سہولت کو انگور کھٹے کہہ کہہ کہہ کر نظر انداز کروں گا۔ کوئی مجھےبھی بتا دے، پیار کہاں ملتا ہے گوگل پلس کا۔ مہربانی ہوگی۔

    میری آئی ڈی ہے:::::

    ranasillia....at....gmail.com




    مہربانی کرئیے مجھے بھی بتا دیں کہ کیسے استعمال ہوگا اور میں کیسے ممبر بنوں گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. بلاگ کے وزٹ اور خوبصورت سے تبصرے سے نوازنے کا شکریہ ۔ آپ اپنی خوب شناسی کو اپنی کمزوری تو نہ کہا کریں جی ۔
    ہمارا گوگل پلس کا سفر تو شروع ہی آپ کی ایمیل کی آمد کے بعد سے ہوا تھا جی ۔ گوگل پلس تھوڑا سا اس لیئے بھی اچھا ہے کہ وہ احباب قریب آگئے جو فیس بک کی وجہ سے دور تھے ۔
    بلاگ کے وزٹ کرنے کا ایک دفعہ پھر شکریہ ۔ امید ہے آنا جانا لگا رہے گا ۔

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں