معلوم ہوا کہ شاہ جی کو بخار چڑھا ہوا ہے اور ہذیان میں اول فول بک رہے ہیں
بالے کا خیال تھا کہ چونکہ پچھلے ماہ شاہ جی کو ہلکی کتی نے کاٹا ہے اس لئے شاہ جی کا بخار اب انکو کسی اور طرف ہی لے جانے والا ہے، اور یہ بھی کے انکی خیریت معلوم کرنے والا بھی خطرے سے زیادہ دور نہیں ہوگا، کیا جانے شاہ جی کب کسی کو کاٹ کھائیں، مگر میرا خیال تھا کہ ایسا نہیں ہے ، پرسوں شام کو شاہ جی بھلے چنگے تھے ایک دن میں کون سا طوفان آنے والا ہے۔ ہوگا کوئی معمولی سا بخار۔۔۔۔۔۔
خیر شام کو ہم شاہ جی کے گھر پہنچےجب گرمی کا زور کم ہوا، شاہ جی ادھر دیوار کے سائے میں گاؤ تکیہ لگائے پڑے تھے ، خیریت دریافت کی تو جواب ملا کہ دو دن گھر میں ابا جی سامنے گزرنے سے سارا خون سوکھ چکا ہے اور یہ کہ منہہ پریہ پپڑی بخار کی وجہ سے نہیں بلکہ ابا جی کی موجودگی کی وجہ سے ہے۔ پھر ادھر ادھر دیکھ کر ہولے سے بولے کہ یہ ککڑی دیکھ رہے ہو کالی، یہ ہماری ہمسائی" ماسی باتاں "کی ہے پر میں دیکھ رہا ہوں کل سے کہ یہ پکی ہمارے ادھر ہی ہے، چونکہ اس ہفتے کسی "کنجر "کو ککڑی پکڑنے کی توفیق نہیں ہوئی اسی لیئے مجھے یہ بخار چڑھا ہے اور پھر اس بخار کی وجہ سے کمزوری بھی بہت ہوگئی ہے۔
اس طرح کا پروگرام ہے کہ تم لو گ کل صبح دس بجے ادھر سے گزرو جب ابا جی اخبار پڑھنے گئے ہوتے ہیں اور اماں اپنے کام کام مکا کےہمسائیوں کے اور پھر اسکا کچھ کرتے ہیں، "اللہ کی قسم لے لو کہ یہ کمزور اب اس ککڑی کے بغیر نہیں جانے والی"۔
ہمارا کیا "اندھے کو دو آنکھیں "بس اگلے دن وقت مقررہ پر پہنچے شاہ جی کا پہلے سے تیار شدہ کمانڈو اپریشن ہوا اور ککڑی بیس منٹ میں ٹوکرے کے اندر شاہ جی نے پکڑی اور ہمارے ہاتھ میں دی اور ہم ادھر ادھر، بارہ بجے تک پک پکا کے کھا پی عوام دریا نہانے پہنچی ہوئی تھی۔
شاہ جی بھی لمبی لمبی ڈکاریں لیتے ہوئے ہمارے ساتھ دریا میں تیرتے پھر رہے تھے۔ شام کو واپسی ہوئی اور سارے اپنے اپنے گھر کو چلے گئے کہ شام کی نماز مسجد میں پڑھیں گے اور پھر بعد از عشاء تاش کی بازی کا مقام مقرر ہوگا۔ ادھر مسجد کی طرف آئے تو شاہ جی پہلے ہی ادھر باہر کھڑے پائے گئے۔ کیوں شاہ جی آج خیریت کیسے سب سے پہلے؟؟؟ شاہ جی کہنےلگے یار ایک بڑی گڑ بڑ ہوگئی ہے ، میں چونکہ گھر میں کبھی رہا نہیں اور ککڑی دیکھ کر یہی سمجھتا رہا کہ ماسی باتاں کی ہے، مگر وہ ہماری اپنی ہی تھی۔ اب میری اماں گاؤں کے سارے لڑکوں کو یہ بڑی بڑی گالیاں دے رہی ہے کہ وہ ہماری ککڑی چوری کر کے کھا گئے ہیں۔ تم سارے میرے ساتھ چلو اور اماں کے سامنے قسم اٹھاؤ کہ ککڑی تم نے نہیں پکڑی ،" تم نے تو پکڑی بھی نہیں"، نماز کے بعد ہم گئے تو شاہ جی کی اماں چور کی ماں بہن کو ایک کررہی تھیں کہ ہماری ایک ہی ککڑی تھی جو روزانہ بلا ناغہ انڈہ دیتی تھی۔ ہم نے قسم اٹھائی کہ ماسی ہم ابھی سیدھے مسجد سے نماز باجماعت پڑھ کر آرہے ہیں، ہم نے نہیں پکڑی اور شاہ جی خاموش مسکین صورت بنائے کھڑے تھے کہ کوئی بندہ اپنی ککڑی خود تو چوری نہیں کرتا، شاہ جی کی اماں چور کی ماں کو منہ منہ بھر بھر کر گالیاں دے رہیں تھیں، مگر اپنے آپ کو تو گالیاں نہیں لگتی ناں
مجھے پتہ تھا۔آخر کار آپ نے میری ہی واٹ لگانی ہے۔
جواب دیںحذف کریںلیکن میری اماں جی گالیاں تو نہیں دیتیں۔۔۔
گھسّن مارتی تھیں۔
ککڑی کی ٹانگیں تو آپ نے اڑائیں تھیں اور ڈکارے بھی نہیں تھے۔
یاسر ہم نے تو پنڈ میں 15 برس مرغیاں چرائی ہیں،پھر سارے کے سارے ہی چوری ہوگئے یعنی پردیس کو سدھارے،یہ رودادوں زندگی کے ان دنوں کی یادیوں ہیں جب بے فکری ہوتی تھی اور بڈھیوں کی گالیاں کھا کر بھی من بیزار نہیں ہوتا تھا بلکہ ہنسے ہنسے نکل لیتے تھے اور پھر گالیاں پرتی تھیں کہ تکو کتنے کنجر ہیں گالیاں کھا کر بھی دانت نکال رہے ہیں، من کے اندر چور نہیں تھا
جواب دیںحذف کریںراجہ جی کیا بات ہے
جواب دیںحذف کریںآج بڑے دنوں بعد شاہ جی کی ککڑی یاد آءی ہے
لگتا ہے بروسٹ اور پاستے کھا کھا کر تنگ آگئے ہیں
چوری مان رہے ہیں یہ نا ہو کہ واپسی پر آپ پر زرداری ٹیکس لگ جائے
جواب دیںحذف کریں