والدہ کی موت میرے لیے اچانک اور نہ سہہ سکنے والا صدمہ ہے
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
یقیناُ انکی کمی کا خلا ہنوز موجود ہے اور رہے گا۔ اس سے بڑھ کر دکھ یہ کہ میں ایک ہفتہ پہلے ہی بعد از اپریشن انکو تیزی سے روبصحت ہوتے ہوئے چھوڑ کر آیا اور یہ کہ ان کی ناگہانی موت نے اتنی مہلت بھی نہ دی کہ جنازہ میں ہی شریک ہو سکتا۔
میں جملہ احباب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے تعزیتی پیغامات بھیجے اور میں انکے جوابات نہ دے سکا۔
والدہ مرحومہ کو اور ہم سب کو آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے اور رہے گی
تمام احباب سے مرحومہ کی مغفرت کےلئے دعا گو رہنے کی استدعا ہے
جزاک اللہ لخیر
اللہ تعالی مرحومہ کو نیک لوگوں میں شامل کرے اور آپکو صبر عطا کرے (آمین)۔
جواب دیںحذف کریںانا للہ و انا الیہ راجعون
جواب دیںحذف کریںاللہ تعالٰی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام دے اور آپ کو صبر ایوب دے۔ آمین
آپ کی والدہ کی وفات کا سن کر دکھ ہوا۔ خدا ان کے گناہ معاف فرماۓ اور انہیں جنت کا اونچا درجہ عطا فرماۓ۔
جواب دیںحذف کریںہم بھی ابھی والدہ سے ملکر آۓ ہیں اور انہوں نے ہم سے وعدہ لیا ہے کہ دوتین سال کی بجاۓ ہم ہر سال ان کی خدمت میں حاضری دیا کریں گے۔
ماں باپ واقعی نعمت ہوتے ہیں اور ان کی کمی کوئی بھی پوری نہیں کرسکتا۔
انا للہ و انا علیہ راجعون
جواب دیںحذف کریںاللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور آپ لوگوں کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ میرے ساتھ بھی گزشتہ سال اسی طرح ہوا تھا جب میرے والد کا انتقال ہوا تھا۔
جانے والے چلے جاتے ہیں۔ لیکن ان کی شفقت اور پیار کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہتی ہے
انا للہ و انا الیہ راجعون
جواب دیںحذف کریںدعا ہے اللہ سبحانہ و تعالےٰ والدہ محترمہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور آپ سب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
سلام
جواب دیںحذف کریںبہت دکھ ہوا۔ اللہ مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ سبکو صبر اور سکوں عطا فرمائیں۔
اللّه تعالی مرحومه کو غریق رحمت کرے اور آپنے نزدیک انکے درجات بلند کرے ـ
جواب دیںحذف کریںآمین!ـ
اللّه سائیں آب کو صبر عطا فرمائیں ـ
ماں کا چلے جانا بہت بڑا حادثہ ہے۔ اللہ ان کو غریقِ رحمت کرے اور آپ کو صبر عطا فرمائے۔
جواب دیںحذف کریںانا للہ و انا علیہ راجعون
جواب دیںحذف کریںآپ کی والدہ کے انتعقال کا پڑھ کر دکھ ہوا۔ اللہ انہیں جنت میں جگہ دے ۔ جب تک ماں زندہ رہے کئی غم اور پریشانیاں دور رہتی ہیں!!!
ایک ایسا نقصان جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا!!!
اِنّا للہِ و اِنّا اِليہِ راجِعُون ۔
جواب دیںحذف کریںآپ کی والدہ محترمہ کے انتقال کا پڑھ کر بہت افسوس ہوا ۔ اللہ تعالٰی اُنہيں غريقِ رحمت کرے اور جنت الفردوس ميں جگہ عنائت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جميل عطا فرمائے ۔ آمين ۔
ماں ايک ايسی ہستی اللہ سُبْحَانُہُ و تعالٰی نے بنائی ہے کہ اُس کا نعم البدل کوئی نہيں ۔ بے شک آپ کويہ صدمہ ہميشہ رہے گا کہ ماں کے جنازہ ميں شريک نہ ہو سکے ۔ اللہ آپ کو صبر دے ۔ آمين ۔
اگر مجھے بروقت علم ہو جاتا تو جہلم يہاں سے دو ڈھائی گھنٹے ميں پہنچ سکتا تھا ۔ ثواب حاصل کر ليتا اور شائد تھوڑی سی آپ کی نمائندگی بھی
اللہ آپ کی والدہ کی مغفرت فرمائیں اور آپ سب کو صبر جمیل دیں۔
جواب دیںحذف کریںآصف
اللہ تعالٰی آپ کی والدہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، اور آپ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
جواب دیںحذف کریںبہت افسوس ہوا آپ کی والدہ محترمہ کی رحلت کا سن کر ۔
جواب دیںحذف کریںانا للہ و انا الیہ راجعون
جواب دیںحذف کریںان اللہ مع الصابرین
ماں ایک ایسی ہستی ہے کہ جس کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا ، اور جس کی کمی انسان کو بڑھاپے میں بھی محسوس ہوتی ہے ۔
آپ کی والدہ کی وفات پر بہت دکھ ہوا ۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
انا للہ و انا علیہ راجعون
جواب دیںحذف کریںاللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔
ap ki waldah ki wafat ka sun ker boht afsoos hua Allah un ko jannatul firdous mein jagha miley aur ap ko sabere jameel ata ho aameen
جواب دیںحذف کریںAV,無碼,a片免費看,自拍貼圖,伊莉,微風論壇,成人聊天室,成人電影,成人文學,成人貼圖區,成人網站,一葉情貼圖片區,色情漫畫,言情小說,情色論壇,臺灣情色網,色情影片,色情,成人影城,080視訊聊天室,a片,A漫,h漫,麗的色遊戲,同志色教館,AV女優,SEX,咆哮小老鼠,85cc免費影片,正妹牆,ut聊天室,豆豆聊天室,聊天室,情色小說,aio,成人,微風成人,做愛,成人貼圖,18成人,嘟嘟成人網,aio交友愛情館,情色文學,色情小說,色情網站,情色,A片下載,嘟嘟情人色網,成人影片,成人圖片,成人文章,成人小說,成人漫畫,視訊聊天室,性愛,a片,AV女優,聊天室,情色
جواب دیںحذف کریں