ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

منگل, جنوری 03, 2006

اطالوی تعمیرات

گزشتہ سے پيوستہ
دنیا کے گنے چنے ممالک کی طرح اٹلی ایک مشہور اور جانا پہچانا ملک ہے ، جسکی بہت سی وجوہات ہیں ، مثلاُ سلطنتِ روم اور روم، مسولینی اور دوسری جنگِ عظیم کی کُٹ، لاطینی دانتے اور پیزا کا مینار، مافیا، سسلی کے پکوان اور پاکستانیوں کی پکڑ دھکڑہ ان کے علاوہ سب سے بڑی وجہ اٹلی ميں خود کی موجودگی ہے، یاد رہے کہ پرویز مشرف کو مابدولت کے بعد اٹلی کی
سرزمین پر قدمِ رنجہ فرمانے کو شرف حاصل ہوا۔
اٹلی اپنی تعمیرات اور معماروں کی وجہ سے بہت مشہور ہے کہتے ہیں کہ اٹالین پوری دنیا میں تعمیرات کے ماہر ہیں مگر یہ بات وہ ہی کہ سکتے ہیں کہ جنہوں نے اٹلی صرف ٹی وی پر دیکھا ہے اور بیوی سے سناہے۔ اگر حقیقت میں ایسا ہوتا تو آج پيزا کا مینار ٹیرھا ہوکر سجدہ ریزہونےکی کوشش نہ کررہاہوتا اور نہ ہی اسے رسوں سے باندھ کے رکھنا پڑتا کہ کہیں بھاگ نہ جائے۔ اور صرف یہی نہیں بلکہ بولونیا نامی شہر میں بھی انہوں نے اپنی تعمیرات کی کوالٹی کی شہرت کےلئے دو مینار تعمیرکئے ہیں ایک ساتھ میں جن میں سے ایک ٹیڑھا ہے؛ فوٹو بغل ميں بطور ثبوت لگا دي گئي ہے ، اگر پھر بھي يقين نہ آرہا ہو توخود جاکرديکھيں۔
پس آپ کہہ سکتے ہیں کہ اٹلی کی کوئی کل سیدھی نہیں، اور نہ ہی کوئی گلی ساری گلیاں ٹیڑھی میڑھی ہیں۔ ۔ بلکہ اگر پھر بھی آپ یہ سمجھیں کہ اٹالین معمار دنیا میں سب سے ماہر ہیں تو پھر آپ کا بھی اللہ ہی حافظ ہے۔
جاري ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں