ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار, جنوری 01, 2006

بارے اٹلی کے

اٹلی مغرب میں ہوتا ہے اور مغرب میں یورپ کے واقع ہونے کی وجہ سے یہ بھی یورپ میں ہی واقع ہے۔ البتہ اس کو جنوبی یورپ میں شمار کیا جاتا ہے، اٹلی میں رہنے والے اٹالین ہوتے ہیں اور کچھ نہیں بھی ہوتے۔ جبکہ کچھ اٹالین اٹلی سے باہر بھی پائے جاتے ہیں۔ ادھر عمومی طورپر اٹالین نہیں بولی جاتی بلکہ بہت سی مقامی زبانیں انکو “دیالیطو“ کہاجاتا ہے بولتے ہیں۔ جبکہ جو اٹالین اٹالین بولتےہیں وہ بھی گالی دیالیطو میں ہی دیتے ہیں۔ اور لطیفہ بھی دیالیطو میں۔ اٹالین کہتےہیں کہ گالی اور لطیفہ مادری زبان میں ہی مزا کرتا ہے، ہمارے شاہ صاحب کا بھی یہی خیال ہے کہ ان معاملات کےلئے پنجابی ہی موزوں زبان ہے۔ جو بندہ اٹالین نہ بولتا ہے تو اٹالین سمجھتے ہیں کہ اسکا تو دماغ ہی نہیں ہے اور اگر آپ کہہ دیں کہ “میں انگلیزے جانتا ہوں“ فوراُ آپکے عالی دماغ ہونے کا اعتراف کرلیتے ہیں۔ دوسری بہت سے قوموں کی طرح جنہوں نے دوسری جنگِ عظیم میں پھینٹی کھائی اٹالین کےلئے بھی انگریزی زبان ایک “ ہوا“ ہے اور انگریز قابلِ گردن زنی۔ میں کہتا ہوں کہ اٹلی میرا دوسرا وطن ہے تو میرے پاس اس کے کچھ جواز موجود ہیں۔ اول یہ کہ اس کا موسم پاکستان کی طرح یہ ہے یعنی گرمیں میں گرم اور سردیوں میں سرد۔ برفاں۔ جی۔ اور بعد یہ کہ یہ بھی نقشہ پر شمالاُ جنوباُ لیٹا ہوا ہے۔ شمال میں پہاڑ اورجنوب سارے کا سارا سمندر کے بیچ۔ پھر شمال اور جنوب میں منقسم بھی تو ہے۔ بلکل پاکستان کی طرح۔ پنجاب کے خلاف سندھ تو یہاں پر بھی شمال والے زیادہ ترقی یافتہ اور مالدار ہیں، انڈسٹریلیسٹ۔ اور جنوب والے دہقان و ماہی گر۔ شمال والوں کا خیال ہے کہ جنوب والے انکی محنت کا پھل کھا رہے ہیں اور جنوب والے کہتے ہیں کہ شمال والے انکے ساتھ بانٹ کے نہیں کھاتے۔ جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔

4 تبصرے:

  1. janab , I had been reading your blog for quite some time without commenting but I had too today to wish you ' a very happy new year '.

    جواب دیںحذف کریں
  2. Brilliant :)
    sorry am late Belated Happy New Year

    جواب دیںحذف کریں
  3. خوب لکھا



    اردو میں گالیاں بھی ہوتی ہیں؟

    جواب دیںحذف کریں
  4. پوسٹ کا پہلا جملہ بہت اچھا لگا۔۔۔۔ باقی اٹالین اور خاص کر شاہ صاحب نے ٹھیک کہا ہے

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں