ایک زمانہ تھا کہ ’’یاہو’’ پانچ ایم بی اور ’’ہاٹ میل’’ تین ایم بی کی جگہ ای میل باکس کےلیے صارفین کو مفت فراہم کرتا تھا، روز یاہو اور ہاٹ میل کی ای میل ملتی جو ’’ٹیم سٹاف’’ کی طرف سے ہوتی کہ آپ کا میل باکس فل ہو چکا ہے، اب اسے خالی کرلیں تاکہ مذید میل آ سکیں نہیں تو آپ کو ارسال کردہ میل واپس کردی جائے گی وغیرہ وغیرہ، اور ہاٹ میل تو کچھ زیادہ ہی ’’ کاروباری’’ ہوگیا تھا، روز میل باکس کا سرخ حد کو چھوجانے کا پیغام ملتا اور ساتھ ہی بڑا زیادہ گنجائیش والا پچیس ایم بی والا میل باکس خریدنے کی دعوت ہوتی۔
پھر 3 سال قبل میرے ’’سرور پروائیڈر’’ کی طرف سے ڈی ایس ایل کنیکشن خریدنے پر مجھے پچاس ایم بی کا میل باکس فری میں دیا گیا اور خوشی کا ٹھکانہ کوئی نہ تھا۔ پھر ادھر خبروں میں معلوم ہو کہ ’’گوگل’’ ایک جی بی کا میل باکس بنانے کے چکر میں ہے، ہم نے ڈھونڈ شروع کردی، برازیل کی ایک دوست کی دعوت پر ہم جی میل کے ایک جی بی اکاونٹ کے مالک ہو چکے تھے، اب ایک عجیب سا احساسِ تفاخر تھا، دوستوں کو بتاتے پھرتے گویا شیخیاں ماری جا رہی ہیں اور دعوتیں دی جاتیں کہ بھئ آو بڑی گنجائیش کا میل باکس لے لو۔
پھر معلوم ہوا کہ یاہو والے بھی مارکیٹ میں کود پڑے ہیں، اور انہوں نے بھی اپنا میل باکس سو ایم جی کردیا ہے، اب ’’ہاٹ میل’’ انکے پیچھے ہی سو تک پہنچی تو یاہو نے اگلے دن ہی 250 ایم بی کا علان کردیا اور پھر ان انکھوں نے دیکھا کہ میرا ہاٹ میل بھی 250 ایم بی کا ہو چکا ہے۔
اگلے دن ایک سایٹ میل میں معلوم ہوا کہ یاہو کا میل باکس بھی ’’ایک جی بی’’ کا ہورہا ہے اور میرا میل باکس بھی، پھر جی میل کا پیغام آیا کہ آپ کا میل باکس ’’دو جی بی’’ کا ہو چکا ہے اور ساتھ ہی اعلان کردیا
کہ ہمیں آپنے معزز صارفین کا بہت احساس ہے اور ہم کوشش کر رہے ہیں آپ کے میل باکس کی گنجائیش میں اور اضافہ کردی جائے، جو غیر معینہ ہو۔
ویسے آپ کی اطلاع کے لیے آجکل جی میل اکاونٹ کی گنجائیش 2300 ایم بی سے زیادہ ہے۔
بھلے ہماری تو موجیں ہی نہیں ہوگیں، مقابلہ کاروباری لوگوں کا اور مزے ہمارے۔ دیکھئے مائیکروسوفٹ کا مقابلہ کون اور کب شروع کرتا ہے۔ نئی ونڈوز کی قیمت جو 450 یورو ہے
Post Top Ad
Your Ad Spot
جمعرات, مئی 05, 2005
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
رابطہ فارم
Post Top Ad
Your Ad Spot
میرے بارے میں
خود اپنی تلاش اور اس دنیا کو سمجھنے کی کوشش میں مصروف طالب علم۔ اس سفر میں جو کچھ سمجھ پایا ہوں، اس میں سے کچھ تصاویر الفاظ کے ذریعے کھینچی ہیں جو بلاگ پر لگی ہیں۔
ڈاکٹر راجہ افتخار خان
اردو کا ایک نیا بلاگ شروع کیا ہے۔ امید ہے آپ اسے دلچسپ پائیں گے بلکہ یوں کہنا چاہیئے کہ آپ کے تعاون سے یہ بہت دلچسپ بن سکتا ہے۔ یہ اردو کا کھاتہ ہے مگر انگریزی بھی لکھی جا سکتی ہے۔ اس میں نام تعلیم پیشہ اور تجربہ کے علاوہ فرائض اور ذمہ داریاں بھی لکھی جائیں گی صرف میری نہیں آپ کی بھی۔
جواب دیںحذف کریںAssalamo alaykum w..w!
جواب دیںحذف کریںI agree, people were becoming crazy few months back for GMAIL's invitation :) and now yahoo's of 1GB size as well .... let's see where this race ends?
offering plots with accounts ... who knows after 10 years :)
Wassalam & Allah hafiz
this is part of business first they make you addictive of some thing then after that they start charging you.
جواب دیںحذف کریںi hope it wont be the case on web
شکر ہے کہ آپ نے بھی صورت دکھائی بلاگ پر
جواب دیںحذف کریںآجکل نہ صرف تعلیمی امتحانوں کا مہینہ ہے بلکہ عملی زندگی بھی ایک بوجھ بنتی جا رہی ہے۔ دل ہلکا کرنے کے لئے اخبار کھولیں تو خبریں پڑھ کر دل بوجھل اور دماغ پریشان ہو جاتا ہے۔ ایسے میں اشد ضرورت ہے طبعیت کو خوشگوار کرنے کی۔ تو لیجئے حاضر ہے ایک مختصر نسخہ۔ کلک کیجئے اوپر میرے بلاگ پر اور پڑھئے
جواب دیںحذف کریںDisorder in the Court (will make you at least smile)
بھائی افتخار۔ کیا آپ کو اب تک میل نیشن کے ۱ ٹیرا بائٹ اور تھرٹی گگس کی ۳۰ جی بی کی خبر نہیں ملی۔
جواب دیںحذف کریں