آوُ بات کریں
دعوتَ عام تو ہے مگر بات کرنے والا کوئی نہیں معلوم نہیں کہ اسکی وجہ عدیم الفرصتی ہے یا عدیم التوجہی، مسئلہ تو فی الحال درپیش ہے کہ بات کرنے والا کوئی نہیں تو کیا بات کی جائے، بس بات برائے بات ہی کی جا سکتی ہے اس بارے میں ہمارے دوست شاہ جی کا خیال ہے کہ بات برائے بحث تو ممکن ہے مگر بات برائے بات کی ترکیب تو سرے سے ہی غلط ہے۔ اب اپنے دوست شاہ جی کے خیال کو درست ثابت کرنے کےلیے ہم بات برائے بات کی بجائے بات برائے بحث شروع کر دیں تو لازماً پھر بحث برائے تکرار کا مرحلہ بھی آئے گا، جسکے اختتام پر سر بہ گریباں کے مناظر بھی اہلِ ذوق احباب کے دیکھنے کو مل سکتے ہیں، بحث برائے تکرار سے ایک اور شاہ جی سر سید احمد خاں کا مضمون بحث و تکرار یاد آیا جسکے کرداروں کو انہوں نے اس جانور سے تشبیہ دی تھی جسکی گھر میں موجودگی قدیم علماء کے مطابق دافع فرشتگانِ رحمت ہے جدید علماء کا اس بار ے میں کیا خیال ہے آپ مروتاً خود انسے دریافت کریں اگر انکو آپس کی بحث برائے بحث سے فرصت ملی تو۔۔۔۔۔اب ہم اپنے دوست شاہ جی کے خیالِ غیر مبارک کو سر سید احمد خاں صاحب پر ترجہیہ نہیں دیتے کہ وہ بھی قدیم ہی سہی مگر ایک شاہ ہیں۔ اب شاہ شاہوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں؟؟ جو انکی مرضی کریں چونکہ ہم شاہ نہیں ہیں لہذا اس سے قطعی دلچسپی نہیں۔ ویسے بھی بزرگ کہہ گئے ہیں کہ شاہوں، بادشاہوں کے معاملات سے عوام کو دور ہی رہنا چاہیے۔پس ہم بات برائے بحث کی بجائے بات برائے بات شروع کرتے ہیں کہ عوامی طور ہے۔ مگر کس کے ساتھ یہاں تو کوئی بات کرنے والا موجود ہی نہیں۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
اتوار, مارچ 27, 2005
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
رابطہ فارم
Post Top Ad
Your Ad Spot
میرے بارے میں
خود اپنی تلاش اور اس دنیا کو سمجھنے کی کوشش میں مصروف طالب علم۔ اس سفر میں جو کچھ سمجھ پایا ہوں، اس میں سے کچھ تصاویر الفاظ کے ذریعے کھینچی ہیں جو بلاگ پر لگی ہیں۔
ڈاکٹر راجہ افتخار خان
آپ کی پہلی تحریر پر عمل کرتے ہوئے، حاضر ہے ایک عدد “بلاگر“ ٹا - ٹا - ٹا - ٹاں (مسکراہٹ)
جواب دیںحذف کریںاور یوں آپ کو بیکوقت دو فائدے حاصل ہوئے:
١- خودکلامی گفتگو میں بدل گئی ہے
٢- آپ کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے ایک شخص نے اپنی سی کوشش تو کی ہے دیکھئے اب نتائج توقع کے مطابق نکلتے ہیں یا ۔۔۔
kahan gyan hainnnn? bsb pr nazar nai arahy ? mein ny email ki hai aj ... aur sunay kasay hain ?sab theek thak hai na ?
جواب دیںحذف کریںbuchee...
u used hard urdu ....sorry
جواب دیںحذف کریںhahah this is urdu-e moalla, the Ghalib's style
جواب دیںحذف کریںKher
...........
acually I'm in try to recharge me there