آج یہاں پر اٹلی میں قومی چھٹی ہے " یوم جمہوریہ" مگر صبح روزمرہ کے وقت پر آنکھ کھل گئی، کوشش کی "پاسے مارنے کی" ، کمبل منہ پر لیا، مگر ہم تھے کہ "نندیا پور" سے کوسوں دور پائے گئے۔
روٹین بن جانے کی یہ بڑی مصیبت ہے، چونکہ گھر میں ٹی وی نہیں رکھا ہوا اس وجہ سے کمپوٹر کو "اشٹارٹ" کرلیا۔
یہ "آئکون " صاحب بہادر نظر آرہے تھے،
ادھر کلک کرنے پر علم حاصل ہوا کہ اس پرانی ونڈوز 7 کو نئی ونڈوز 10 سے مفتےمیں اپگریڈکرنے کی دعوت ہے،
شاید مائکروسافٹ والے بندہ کو بہت قدیم "ونڈوز یوزر" قرار دے چکے تھے۔ اور انکو یہ بھی علم تھا کہ یہ بابا نئی ونڈوز کے چکر میں کمپوٹر بدلی نہیں کرتا، جب تک کہ کمپوٹر اپنے ہاتھ کھڑے نہ کردے۔
اپنا کیا ہے اپنے ہاں تو ابھی تک وہ پرانا 258 ایم بھی ریم والا کمپوٹر بھی پڑا ہوا ہے۔ بھلے اب استعمال نہیں ہورہا مگر کام تو کررہا ہے۔
تو جناب ونڈوز کے اسے نئے آئیکون پر کلک کرنے سے ایک اور نیلی ونڈوز کھلی جس نے میری ای میل طلب کی اور اس طرح اپنی ونڈوز 10 کی نئی کاپی بک ہوگئی ہے۔
اس کے بعد یہ آئیکون موجود ہے اور اب اسکو کلک کرنے سے یہ ونڈوکھل کر ہمیں صبر دے رہی ہے
مائیکروسافٹ کا وعدہ ہے کہ وہ ونڈوز 10 کو نہ صرف مفت میں اپگریڈ کرے گا بلکہ یہ اسکی مکمل کاپی ہوگی۔ ٹرائل ورژن نہیں ہوگا اور اسے مکمل اسپورٹ حاصل ہوگی۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں ونڈوز 7 بھی نہیں اور آپ ونڈوز vista استعمال کررہےہیں، تو آپ صبر کریں اس وقت کا جب تک مائیکروسافٹ والوں کو آپ کی یاد نہیں آجاتی۔ اگر آپ کی ونڈوز 7 ہی ہے اور آپ کو یہ آئکون موصول نہیں ہوا تو عین ممکن ہے کہ آپ کی وندوز کی کاپی رجسٹرڈ ہی نہ ہو یا پھر چوری کی ہو۔ یہ تو آپ کو بہتر علم ہوگا۔ بصورت دیکھر اپنی ونڈوز کے کنٹرول پینل مین اپڈیٹس چیک لیں۔
مذید معلومات کےلئے آپ براہ راست یہاں کلک کریں اور مائیکروسافٹ سے راہنمائی حاصل کرلیں۔
میرے خیال میں یہ سہولت پاکستان کیلئے نہیں ہوگی، یہاں تو 95فیصد ونڈوز یوزرز پائیریٹڈ کاپیاں ہی استعمال کررہے ہیں، خواہ پرسنل ہو یا دفاتر میں۔
جواب دیںحذف کریںمیرے خیال میں یہ سہولت پاکستان کیلئے نہیں ہوگی، یہاں تو 95فیصد ونڈوز یوزرز پائیریٹڈ کاپیاں ہی استعمال کررہے ہیں، خواہ پرسنل ہو یا دفاتر میں۔
جواب دیںحذف کریں