ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

بدھ, فروری 24, 2010

اٹلی، یکم مارچ، ایک دن ہمارے بغیر

یکم مارچ، ایک دن ہمارے بغیر ، اٹلی میں غیر ملکیوں کے یہاں پر بننے والے نسلی عصبیت پر مبنی قوانین کے خلاف ایک دن کی مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، یہ مہم فرانس سے شروع ہوئی تھی اور اٹلی میں فیس بک پر اسکا اعلان ہوا، گزشتہ عرصہ سے اٹلی میں ایک تسلسل کے ساتھ غیر ملکیوں کے خلاف ایسے قوانین بن رہے ہیں جن سے انکے حقوق سلب ہورہے ہیں، ان میں مقامی حکومتیں پیش پیش ہیں، اور خاص طور پر شمالی اٹلی میں جہاں پر دائیں بازو کی جماعتیں اکثریت میں ہیں، وہاں پر ہر روز نت نئے اور عجیب غریب قوانین بن رہے ہوتے ہیں۔ جیسا کہ بریشیا میں غیرملکیوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو بچہ الاؤنس نہ دینا، کمونے دی ترینزانو میں صرف اٹالین زبان بولنا لازم، مونتی کیاری میں مسجد بنانے پر پابندی، وغیر وغیرہ اس سلسلہ میں تمام غیر ملکیوں اور نسل پرستی کے خلاف اٹالینز اس دن کام پر نہیں جائیں گے، کاروبار بند رکھیں گے، بچے اسکول نہیں جائیں گے، اور بریشا میں دس بجے دن سے لیکر دو بجے سہہ پہر تک احتجاجی جلسہ پیاسا لوجا میں ہوا۔ آج کی پریس کانفرنس میں سب کو دعوت دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ تمام مزدور تنظیموں اور کے علاوہ سیاسی جماعت پی ڈی بھی اس احتجاج میں شرکت کا اعلان کرچکی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں