ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعرات, جولائی 23, 2009

اٹلی میں غیر ملکیوں کو قانونی حیثیت، کچھ مذید

جیسا کہ کہا جاتا ہے "خاندانوں کی معاونت اور بحالی و بہبود کا ڈیکلیرشن" کولف (گھریلو معاون) بادانتے (معذور فرد کی دیکھ بھال کرنے والا) کو قانونی طور پر وہ مالکان جو اطالوی شہریت کے حامل ہیں یا پھر اطالیہ میں مقیم غیرملکی جو کارتا دی سوجورنو کے حامل ہیں، ملازم رکھتے ہوئے انکی قانونی طور پر پیرمسودی سوجورنو کی درخواست جمع کرواسکیں گے۔ یہ درخواست بعوض مبلغ پانچ صد یورو سکہ رائج الوقت کے داخل دفتر کروائی جا سکے گی، جسکےلئے مقررہ مدت 1 سے 30 ستمبر ہوگی۔ اطالوی اور یورپی شہری ایک فارم INPS میں جمع کروانے کو بھریں گے، جبکہ غیریورپی مالکان کی درخواستیں بعذریہ انٹرنیٹ کو جائیں گی۔ SPORTELLO UNICO PER L'IMMIGRAZIONE
ہر فیملی جسکی سالانہ آمدن بیس ہزار یا اس سے زیادہ ہے ایک کولف کو قانونی طور پر ملازم رکھ سکے گی جبکہ خاندان کے افراد ایک سے زیادہ ہونے کی صورت میں حد 25000 ہوگی جبکہ بادانتے کےلئے دو بھی رکھے جاسکیں گے مگر اس کےلئے خاندانی ڈاکٹر کو ایک بیان حلفی جمع کروانی ہوگی اور اسکےلئے آمدن کی کوئی حد مقرر نہیں ہوگی۔
بادانتے کےلئے درخواست بابا خود یا پھر اسکے رشتہ دار کے ذریعے جمع ہوگی جو اسکے ساتھ نہ بھی رہتا ہو، اس صورت میں مثال کے طور پر بابے کا بیٹا جو کسی دوسری جگہ رہائش پزیر ہے جمع کرواسکے گا

1 تبصرہ:

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں