میاں جی طالبان بہت اچھے ہیں، لشکر طیبہ والے ان سے بھی اچھے ہیں، اسامہ بن لادن بھی بہت اچھا اور اسکی القاعدہ بھی اچھی، لشکر جھنگوی بھی اچھا اور سپاہ صحابہ بھی، وہ تمام بھی جن کو میں نہیں جانتا اور شاید آپ بھی نہ جانتے ہوں
مگر وہ اسلام اور مذہب کے نام پر توپ اٹھائے پھرتے ہیں، مزاروں پر دھماکے، جنازوں میں بلاسٹ،مسجدوں اور امام بارگاہوں میں کلاشنکوف بردار محافظ، سب اظہار ہے اس بات کا کہ لوگ مذہب کےلئے کس قدر کوششاں ہیں،
مگر ایک بات سب بھول رہے ہیں، کہ "لا اکرہ فی الدین، اور پھر وہ حدیث فرمان نبوی کہ جس کے ہاتھ، پاؤں اور زبان سے کسی کو نقصان پہنچے وہ ہم میںسے نہیں" یہ ہم میں سے مراد میرے خیال شریف میں تو مسلمان ہی ہوسکتے ہیں،
تو پھر آپ بتائیں کہ یہ کون لوگ ہیں؟؟؟؟ انکا تعلق اگر نبی صلی علیہ وسلم سے نہیں ہے تو پھر کس سے ہے اور کون سا جہاں ہورہا ہے؟؟؟؟ مسلمان کو تنگ کرنے والا کون ہوسکتا ہے؟؟؟
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔