ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

منگل, دسمبر 26, 2006

مرد عورت برابر ہیں؟

برابری کے موضوع پر “محفل “ میں چھڑنے والی ایک بحث میں دیا جانے والا جواب بلاگ کے قارین کی خدمت میں
_________________
بحث تو بہت دلچسپ ہے بلخصو ص کیونکہ اس میں مذہب کا داخلہ ممنوع قرار پایا لہذا مصنف کو اپنے زورِ بازو پر ہی اکتفا کرنا
پڑتا ہے۔ اسی سلسلہ میں‌ احباب نے کچھ حوالے مغربی تہذیبوں کے دیئے اور کچھ نے اپنے ذاتی اور عمومی مشاہدات۔
چونکہ میرا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو یہ سمجھتے ہیں‌کہ عورت اور مرد برابر نہیں بلکہ دو مختلف اصناف ہیں جنکے مختلف اختیارات و فرائض ہیں۔ بات برتری کی یا کم تری کی نہیں ہورہی ہے بلکہ مقصود صرف فراق کو ملحوظ خاطر رکھنا ہے، رہی بات برتری کی تو ہم تو جانوروں کو بھی خود سے افضل سمجھتے ہیں۔
دوستوں نے مغربی تہذیبوں کے حوالے دیئے تو توجہ دلاؤں گا کہ یہاں پر بھی مرد اور عورت برابر نہیں ہیں۔ ‌عورتوں کی اکثریت آج بھی وہی “پولے پولے“ کام کرتی ہے، ٹیچر ہیں اور کلرک کی نوکری کرتی ہیں اور ساتھ ہی برابر ہونے کےلئے احتجاج بھی جاری ہوتا ہے۔ سنا ہے کہ برطانیہ میں بہت سال پیشتر عورتوں کو ایک فضیلت یہ تھی کہ انکو 60 برس کی عمر میں‌پینشن دے دی جاتی تھی جبکہ مرد حضرات کےلئے مقررہ عمر 65 برس تھی۔ اس طور کی برابری کی لئے کی جانے والی ہڑتالوں اور احتجاجوں کے نتیجہ میں حکومت نے دیگر برابریوں کے ساتھ ہی یہ برابری بھی کردی کہ ان کو بھی 65 برس کی عمر تک کام کرنا پڑے گا۔ پس لگیں مچانے شور کہ ہم نے یہ تو نہیں کہا تھا، اور کہ ایسی برابری پر لعنت ہو پھٹکار ہو، جس میں پانچ سال اور کام کرنا پڑے ۔
بات برابری کی کرنے سے پہلے ملحوظِ خاطر رہے کہ خواتین کی نبض کی رفتار اور انکا فطری وزن تک مردوں سے کم ہوتا ہے۔ اسی
طرح بلڈ پریشر اور دل ک‌‌ فطری سائیز سے لیکر ہڈیوں کی پیمائیش تک مردوں سے کم ہے۔
مجھے تو حیرت ہوتی ہے ان لوگوں پر جو برابر کرتے ہوئے بہت سے فطری معاملات تک کو ملحوظ خاطر نہیں رکھتے اور فقط اسی دلیل پر اکتفا کیا جاتا ہے۔ ہم یہ بھی کر سکتے ہیں اور وہ بھی، فلاں ملک میں میں برابری ہو گئی ہے اور فلاں میں ہو رہی ہے اور ہمارے لوگ دیکھا دیکھی بقول ہمارے پروفیسر منظور ملک صاحب کے “ مکھی پر مکھی مارتے چلے جاتے ہیں“۔
مجھے خود یورپ میں رہتے ہوئے عرصہ ہوچکا ہے اور خواتین کے ساتھ کام کاج کرنے کا بھی اتفاق ہوا ہے ۔ عملی زندگی میں تو یہیں دیکھا گیا کہ جب کوئ زور یا خطرہ کا کام ہے، گولی کھانے کا موقع ہے تو کہا جاتا ہے کہ تم مرد ہو۔ آگے بڑھو اور جب تنخواہ بڑھانے کی بات ہوتو مردو زن برابر ہیں۔
ہم تو اس بات کے قائل ہیں کہ دنیا کا نظام “لے “ پر چل رہا ہے یہ لے، وہ لے، وہ بھی لے لے، اور اس کو لے لینے کے لئے کبھی تو مردوزن کو برابر کردیا جاتا ہے اور کبھی عورت کو ماں کہ کر برتر اور کبھی لونڈی کہہ کر کم تر کردیا جاتا ہے ۔ یہ ہی احوال مرد کا ہے مگر کیا کریں فطری طور پر اس کا وزن کچھ پونڈ زیادہ جو ہے پس اسی کا فائدہ اٹھاتا پھر رہا ہے اور الزام بھی بھگتتا پھرتا ہے ورنہ تو مردوزن زندگی کی گاڑی کے دو پہئیے ہیں۔

6 تبصرے:

  1. Jinab aap Europe ja kay bhee dehatee hee rahay. Agar aap kee walda aap say kam wasan uthasaktee hain to kia inkay insanee huqooq aapsay kum hain? Brabry insanee bunyadoon pay horaheeh hay na kay jins kee bunyad pay. Lekan aap jaisay chupay Mullah apnay kuwain say nikalnay ko tiar nahin.

    جواب دیںحذف کریں
  2. راجہ جی ، اب کیا کہیں ، ویسے برابری والی بات تو آپکو اپنی “رانی“ سے بھی پتہ چل جائے گی ، مگر ایک بات تو کنفرم ہو گئی ، کہ انسان کچھ بھی ہو کتنا بھی عقلمند ہو ، خدا نہیں بن سکتا اور مذہب ہی تمام زندگی کے امور کو طے کرنے کا بہترین ذریعہ ہے چاہے کوئی مانے نہ مانے ۔ ۔۔ مغرب میں عورتیں ٹرالر چلاتی ہیں ، ایکشن سے بھرپور زندگی گذارتی ہیں ، مگر پھر بھی سب سے زیادہ “لٹتی“ ہیں ۔ ۔ ۔ مشرق میں تو ثناء خوان تقدیس مشرق اتنے ہیں کہ ہم نے عورت کو عورت ہی بنا لیا ہے (عورت کا مطلب ہوتا ہے چھپی ہوئی یا ڈھکی ہوئی) جسکی وجہ سے مردوں کو عورت اور عورت کو مرد برداشت ہی نہیں ہوتے ۔ ۔ ۔ ۔ بہرحال میری نظر میں اسلام ہی عورت کا سچا محافظ اور اسکی صحیح جگہ بتاتا ہے معاشرے میں ، چاہے کوئی مانے نہ مانے

    جواب دیںحذف کریں
  3. جناب آپ کا طرز بیاں نرالا ہے۔ آپ نے بڑے خوبصورت پیرائے میں اپنی بات رکھی ہے۔
    آپکی بات سے میرا متّفق ہونا یا نا ہونا ضروری نہیں۔ لیکن ایسی تحریر تو کسی "چھپے ملّا" کو ہی نصیب ہوسکتی ہے، کسی "گمنام" کو کیا معلوم؟

    جواب دیںحذف کریں
  4. اتنی لمبی خاموشی کے بعد تبصرہ کرنے کی معذرت۔ حقوق کے لحاظ سے دونوں برابر ہیں فرائض کے لحاظ سے فرق

    جواب دیںحذف کریں
  5. اگر قدیر احمد صاحب کی بات صحیح ہے تو آپ کو بہت بہت مبارک ہو ۔

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں