Tuesday, March 28, 2006

تیز رفتار نیٹ

آج ہمارے آئی ایس پی آر نے جو کہ ٹیلی کام اطالیہ ہے ہمارےہاں ایک نیا سسٹم انسٹال کردیا ہے جسکے بعد اب نیٹ سپیڈ 20 م ب پ س ہو گئی ہے اور ساتھ ہی ہم ٹی وی سے بھی میل بھیج سکتے اور موصول کرسکتے ہیں۔ مزید سکائی ٹی وی بھی بعذریہ نیٹ لائین ( فون کنیکشن جو ایک ہی موڈیم کے ساتھ ہے) دیکھ سکتے ہیں اس وقت کوئی 20 کے قریب مفت چینل ہیں اور مذید آمد متوقع ہے، انکا وعدہ ہے کہ 6 ماہ تک آپ کو مفت سروس فراہم کی جائے گی اور اس دوران سروس کو مزید بہتر بنا دیا جائے گا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ سروس ابھی تجرباتی بنیاد پر ہے گویا ہم تختہ مشق ہوئے اور جب نتائج ٹھیک نکل آئیں گے تو ہم پر ہی ادائیگی کرنی واجب ہوجائے گی

3 comments:

Anonymous said...

huhh.

شعیب صفدر said...

جناب بہت اسپیڈ ہے واہ!!!!! اور وہ بھی مفت!!!!!!
کمال ہے بھائی!!!!
ہمارا تو اس کے مقابلہ میں حال ٹھیک نہیں!!!!

SHUAIB said...

مبارک ہو جناب - یہ ٹیکنالوجی ہندوستان میں دو سال پرانی ہے -