ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار, دسمبر 04, 2005

منافقت

ہمارا مسلم قوم کا ایک عظیم المیہ یہ ہے کہ ہم اپنے ایک اہم فرض کو ترک کئے ہوئے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ “ علم حاصل کرنا ہر مسلمان عورت اور مرد پر فرض ہے“ مگر ہمارے علماء نے اسے فرضِ کفایا بنا دیا۔ حساب، الجبرا، لوگرتھم، جراہی، کیما وغیرہ کے علوم مسلمان سائینس دانوں کی مہربانیاں ہیں جنکا آج بھی یورپ کے نصاب اعتراف کرتے ہیں۔ مگر دوسری طرف آج ہم کہتے ہیں کہ جو حساب میں تیز ہو وہ مسلمان نہیں ہو سکتا، کسی بھی شعبہ میں مہارت ایک بندہ کرلے تو سب بری۔ عورتوں کی تعلم بند، اور گائناکالوجی کو غیر شرعی قرار دیا جاتا ہے۔ رونا تو اس بات پر آتا ہے کہ چودہ سو سال پہلے جب ساری دنیا ان پڑھ تھی تو کہا جاتا ہے کہ “ جو قیدی دس پچوں کو لکھنا پڑھنا سکھا دے اسکا جزیہ ادا ہوا“۔ فن تحریر میں ایک انقلابی ترقی آتی ہے اور دنیا آج بھی انسانی ترقی کے ادوار میں طلوع اسلام کو ایک اہم موڑ تسلیم کرتی ہے مگر آ ج جب لوگ چاند پر پہنچ چکے ہیں اور ادھر بستی بسانے کے چکر میں ہیں تو ہم اسکے دکھنے اور نہ دکھنے پر اتفاق نہیں کر سکتے۔ کیا یہ ساری منافقت کی نشانیاں نہیں؟

3 تبصرے:

  1. ہمارا تو خيال ہے کہ مولويوں کي بجاے ہماري غدار حکومتوں اور اقتدار پر قابض روشن خيال اميروں نے مسلمانوں کو جاہل رکھنے ميں سب سے بڑا کردار ادا کيا ہے اور يہي کچھ مغربي اقوام چاہتي ہيں۔ گورے نہيں چاہتے کہ مسلمان پڑھ لکھ کر ان کيلۓ کوئي خطرہ بنیں اسي لۓ وہ ان حکومتوں کو سپورٹ کررہے ہيں جو عوام کے حقوق دباۓ بيٹھي ہيں۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. میں پہلے تبصرہ سے اتفاق کے علاوہ یہ کہوں گا کہ ہماری حکومتیں ہندوستان پر قابض انگریزی حکومت کا بنایا ہوا دینی تعلیم کا نظام نہ صرف ابھی تک چلا رہی ہیں بلکہ دینی تعلیم کے ساتھ دوسری تعلیم کا حلیہ بھی مزید بگاڑ دیا ہے ۔ ہماری حکومت اگر اتنا ہی کر دے کہ مسجد کا امام صرف منظور شدہ مدرسہ (رجسٹرڈ مدرسہ نہیں کہ رہا) کا درس نظامی کا فارغ التحصیل شخص ہو سکتا ہے اور تمام جاہل اماموں کو بتدریج ہٹا کر ان کی جگہ درس نظامی پاس امام تعینات کر دے تو دس سال کے اندر ملک میں مولوی لوگوں کا طور طریقہ بدل کر ان کو صحیح ترقی کی راہ پر لگا دیں گے ۔ ہمارے ملک میں نوّے فیصھد مسجدوں پر جاہل لوگ قابض ہیں جو ہر حکومت کی ضرورت رہے ہیں ۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. Thank you very much of your mail. Please join this health / Homeopathy forum and send your comments.

    www.nchpakistan.com
    www.forum.nchpakistan.com

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں