اہو ہو کل روزہ پینڑاں ہے بابیو۔


دیکھ گھر میں کیا کیا ہے، کیا کیا لانا ہے
اچھا اور کچھ؟؟
پر دیکھنا روزہ بہت لمبا ہے، اوپر جون کا مہینہ بھی ہے
گرمی تو ہوگئی ہی ہوگی۔
جوس، نمبو، چار کلو چینی، شربت بھی تو پئیں گے
فروٹ، بابیو،
سارے فروٹ لانا، جو تازے ہیں وہ والے
ہاں اور کھجوریں بھی، وہ موٹی آلی، آچھا جی
اچار، الائیچی ہاں الائیچی اور دار چینی بھی، ان کا قہوہ پینے سے پیاس کم لگتی ہے۔
سالن اچھا ہو، تاکہ دن کو بھوک نہ لگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ کل کا سین تھا۔
آج پاکستان سے نسخے آرہے ہیں
پھکیوں اور معجونوں کے، قلاقند کے،
دیسی گھی اور مکھن
سرد مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال۔
تاکہ دن کو بھوک نہ لگے پیاس نہ لگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ آج کا سین ہے۔
اور میں سوچ رہا تھا،
کہ اگر رمضان کے آنے کا مقصد بھوک اور پیاس سے بچنا ہی ہے تو پھر بندہ آرام سے دن کو کھانا کھائے اور پانی پئے۔ نہ رکھے روزے، آخر اللہ کو بھی تو ہماری بھوک اور پیاس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے،
وہ تو نیت دیکھتا ہے، وہ تو نیاز مندی دیکھتا ہے۔
مقصد تو تھا، کہ تو بھوک محسوس کر، پیاس محسوس کر، لڑائی جھگڑا ترک کردے، مسکین ہوجا۔
مسکین کی حالت کو محسوس کر، اور اسکی فکر کر۔
پر نہ ہم کو تو اتنا سوچنا ہی نہیں ہے۔ اچھا آپ ہی بتاؤ روزے میں بھوک اور پیاس و کمزوری سے بچنے کے کچھ نسخے
سوری، یاد کرانا تھا، کہ رمضان میں عبادت ہوتی ہے، نماز قرآن اور معافی تلافی۔ دوسروں کا خیال رکھنا،
نہ کہ پھاوے ہوئے پھرنا ۔
اساڑھے بیس گھنٹے کے روزے کے لیے اب نسخے وسخے بھی نہ سنے بندہ
جواب دیںحذف کریں