تو جنابو حاضر ہے داستان ہنزہ،
Hunza apricotes and cancer
یہ داستان امیر حمزہ نہیں ہے، نہ ہی اتنی پرانی ہے اور نہ ہی اتنی تاریخی اور نہ ہی مذہبی ۔ بلکہ یہ داستان اٹلی سے شروع ہوتی ہے اور اٹلی میں ہی ختم ہوجاتی ہے۔
ڈاکٹر "کاجانو" بہت ماہر مالج ہیں، ایک فیملی ڈاکٹر ہیں وینس کے صوبے میں اور مشہور ہیں کینسر اور ٹیومرز کا نہ
صرف علاج کرنے میں بلکہ ان امراض میں مبتلا مریضوں کی دلجوئی کرنے میں بھی، انکی ہرممکن خدمت کرتے ہیں، سو کلومیٹر کا سفر کرکے مریض کی دلجوئی کو چلے جائیں گے۔ صرف سرکاری طریقہ علاج پر ہی نہیں بلکہ ہومیوپیتھی ، و ہربل میڈیسن پر کماحقہ عبور رکھتے ہیں اور جہاں ضرورت پیش آئے استعمال بھی کرتے ہیں۔
میری ان سے ملاقات ایک مشترکہ دوست ڈاکٹر جوانی آنجیلے کی وساطت سے ہوئی اور پھر کیا تھا کہ ہم بھی دوست ٹھہر ے، مختلف سیمینارز و جلسوں میں ملاقات بھی ہونے لگی اور کھانے کی دعوتیں بھی شروع ہوگئیں۔
بس جناب اپریل میں انکا دعوت نامہ پہنچ گیا کہ ایک کانفرس ہورہی ہے، " خدائی ٹیومرز والے" مطلب کینسر میں مبتلا مریضوں کی صورت حال، انکی امداد کے کچھ متبادل ذرائع۔ ڈاکٹر کاجانو ، کے علاوہ ایک ماہر نفسیات اورایک ہربل میڈیسن کی ماہر ڈاکٹر بھی تھیں، جو کہ اس صورت حال میں اپنا سالوں پر محیط تجربہ رکھتی ہیں۔ نہ صرف حاضری کا کہا گیا بلکہ یہ بھی کہا گیا کہ " ہمیں خوشی ہوگئی اگر آپ بھی اس شعبہ میں اپنے کچھ تجربات کو ہومیوپیتھیک معالجات کے حوالہ سے بیان کریں، جلسہ عام پبلک کے لئے ہے، تاکہ لوگوں کو تربیت دی جاسکے کہ ایسے صورت میں اگر کوئی مریض ہوتو اسکی کیسے معاونت کی جاسکتی ہے۔ میں نے کہہ دیا کہ ادھر میں ایک ایسے خطہ کے بارے بات کروں گا جہاں پر کینسر نہیں ہے۔

پھر میری باری آئی اور اسکے بعد ڈاکٹر دے لازاری نے اپنے تجربات اس سلسلہ میں بطریق احسن بیان کئے۔ تو میں نے ہومیوپیتھک معالجات پر بات نہین کی بلکہ اپنی سلائیڈز کےذریعے جلسہ کے شرکاء کو پاکستان کی ہنزہ وادی hunza vally میں لے گیا :
وادئ ہنزہ پاکستان کے شمال میں پائی جاتی ہے، اور اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے مشہور سیاحتی مقام ہے۔ اسکے چاروں طرف ہندوکش اور قراقرم سلسلہ کے برف پہاڑ ہیں، گلیشئرز ہیں، معدنیات قدر ت نے اتنی ہی دی ہیں جتنے پھل ، تازہ اور ٹھنڈے پانی کی آبشاریں اور جھرنے، وادی کے حسن میں اضافہ کرتے ہیں۔
ہنزہ کے لوگ ہندوستانی کالے نہیں بلکہ نیلی آنکھوں والے یورپین لگتے ہیں، کچھ کا یہ بھی دعوہ ہے کہ یہ کیلاش کی طرح
اسکندر اعظم کے دستوں کی باقیات ہیں، جبکہ کچھ دعوجات کے مطابق یہ شمال مغربی روسی علاقوں سے تعلق رکھنے والے خضر Khazar ہیں ، وللہ اعلم، مگر ایک بات جوہ بہت اہم ہے وہ یہ کہ یہ لوگ طویل قامت ، صاف رنگتے رکھتے ہیں ، نیلی آنکھیں اور سنہرے بال ادھر کی خواتین کے حسن کو چارچاندلگائے پڑے ہیں۔
ان کی وجہ شہرت ہنزہ لوگوں کی طویل العمری ہے۔ عام عمر سو برس ہے، جبکہ ایک سو پینتیس چالیس برس کے بزرگ آپ کو گلیوں کوچوں میں بازاروں میں عام دکھائی دیتے ہیں، صرف عمر ہی نہیں انکی صحت عامہ بہت زبردست ہے۔ سوسال کی عمر میں بچے پیدا کرنا انکی وہ خاصیت ہے جو پوری دنیا میں مشہور ہے۔ کینسر ، دمہ ٹی بی۔ سانس کے دیگر امراض، جوڑوں کے درد گنٹھیا اوسٹیوپوروزی gout and osteoporosi عدم موجود ہے۔ اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ جب ہنزہ لوگ وادی سے باہر جاتے ہیں تو بیمار پڑتے ہیں ۔
ہنزہ لوگوں میں کینسر نہیں پایاجاتا اس بات کا انکشاف پہلی بار r. Robert McCanison نے 1922 میں امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے رسالے میں کیا تھا۔ اسکی وجہ وہ یہ قرار دیتا ہے کہ "ہنزہ لوگوں خوبانی کی بہت زیادہ پیدوار رکھتے ہیں، ان کو دھوپ میں خشک کرتےہیں اور اپنی خوراک میں بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔
پس اسکا جو نتیجہ ہونا تھا وہی ہوا۔ پوری دنیا کے سائینسدان جو طویل عمری Geriatria پر کام کررہے ہیں ریسرچ کررہے
ہین ادھر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ۔
ان لوگوں کے رہن سہن اور عادات کے بارے میں کچھ باتیں یہاں پر آپ سے شئر کرنا خارج از دلچسپی نہ ہوگا۔
• پانی: ہنزہ لوگ دریائے ہنزہ کا تازہ اور بہتا ہوا پانی پیتے ہیں ، کوک اور اس قبیل کے دیگرکیمیائی مشروبات استعمال نہیں کرتے۔ دریا کا پانی گلیشرز سے آتا ہے اور معدنیات سے بھرپور ہے۔ اسکے علاوہ اسکی پی ایچ الکلائن Ph ہے ۔ جبکہ جو پانی باقی عام دنیا میں استعمال ہوتا ہے وہ تیزیابی کی طرف ph رکھتا ہے۔
• خوارک: ہنزہ لوگ اپنی خوراک بہت سادہ رکھتے ہیں، سبزیاں، پھل اور دالیں انکی خوراک کا عام حصہ ہیں۔ گوشت کبھی کبھار، بہت کم۔ مطلب عیدو عید۔
• خوبانی:ہنزہ لوگوں کی زندگی میں خوبانی کا بہت دخل ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ہنزہ وادی میں خوبانی کی بہتات ہے، اور اسکی اہمیت کا یہ عالم ہے کہ کسی ہنزہ فرد کی امارت کا جائزہ اسکی ملکیت میں خوبانی کے پودوں کی تعداد سے ہوتا ہے۔ جیسے ہی بچہ پیدا ہوتا ہے اسکے نام کا خوبانی کا پودہ لگادیا جاتا ہے۔ جبکہ بیٹیوں کےلئے باغ لگائے جاتے ہیں جو انکو جہیز میں دئیے جاتے ہیں۔
• خوبانی کو دھوپ میں خشک کیا جاتا ہے اس طرح یہ وٹامن ڈی سے بھرپور ہوتی ہے۔ وٹامن ڈی کینسر کی روک تھام اور عمرکے اثرات کو ذائل کرنے میں اہم کردار اداکرتا ہے۔
• عام ہنزہ فرد کھانے کے بعد پندرہ سے بیس خوبانیاں بطور سویٹ ڈش ٹھونگ جاتا ہے، اسی طر چائے کے ساتھ بھی خوبانی یا خوبانی سے بنا ہوا کیک یا مٹھائی پیش کی جاتی ہے۔

• وٹامن بی 17 ایک glicosidi cianogenetici, ہے جو rosacea کی نسل کے پھلوں کے بیجوں میں پایاجاتا ہے۔ جیسے کہ سیب آڑو، خوبانی۔ جبکہ ہنزہ کی خوبانی اس نعمت سے مالا مال ہے اور اسکا پوری دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔
• اماگدالینا کو جاننے والے یا اسکے اسپورٹرز اسے Laetrile "the perfect chemotherapeutic agent قرار دیتے ہیں جو کینسر سیلز کو ھلاک کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
• پب میڈ جوکہ امریکہ کا سرکاری میڈیکل پبلشنگ ادارہ ہے اس کے ریکارڈ میں اس موضوع پر 630 تحقیقی مطالعہ جات موجود ہیں

کچھ باتیں اور
ہنزہ لوگ صرف خوبانیاں ہی نہیں پھانکتے بلکہ انکی زندگی میں دو اہم باتیں میں نے نوٹ کی ہیں، ایک تو ہے پیسے کی عدم موجودگی۔ ہنزہ لوگ آپس میں لین دین پیسے سے نہیں کرتے بلکہ ابھی تک آپس میں اشیاء کے تبادلہ بارٹر سسٹم سے کام چلائے ہوتے ہیں، جو اسٹریس STRESS کو بہت حد تک کم رکھتا ہے،

تو پھر کیا نتیجہ نکالتے ہیں آپ ؟؟ صرف خوبانیاں چبائی جاویں یا پھر تازہ پانی، سادہ خوراک، متحرک زندگی اور پریشانی و اسٹریس سے بچکر بھی کیسے بچنے کی کوشش کی جاسکتی ہے؟؟؟ میرا تو یہی خیال ہے کہ ہم لوگ اگر سادہ خوارک استعمال کریں، اپنے آپ کو جسمانی طور پر متحرک رکھیں اور اسٹریس سے بچنے کےلئے لالچ کم لیں اور اللہ پر توکل زیادہ رکھیں تو کینسر، ٹیومرز یا ان جیسے دیگر موزی امراض سے بچا جاسکتا ہے۔
ممکن ہے کہ ساری ریسرچ غلط ہی ہو مگر پھر بھی اتنے سادہ طریقہ کو اپنانے میں کونسا بل اتا ہے؟؟
ایک شکریہِ یہ مضمون مجھے سے زبردستی لکھوایا گیا ہے، فیس بک کے گروپ پہچان کےلئے، تو اسکی انتظامیہ کے اصرار کےلئے انکا میں بھی شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ بھی کردیں۔
بہت خوب جناب۔ یہ ایک ”ملٹی ٹاسکنگ“ تحریر ہے۔ :-) جس سے میڈیکل کی معلومات بھی ملی۔ سادہ رہن سہن اور خوبانی کے فوائد کا پتہ بھی چلا اور سب سے بڑھ کر ہنزہ کی سیر بھی ہوئی۔
جواب دیںحذف کریںچلو چلو ہنزہ چلو۔۔۔ :-D
سراہنے کا شکریہ جناب من، اصلی میں پیغام یہی تھا کہ کم سے کم ان جیسی سادگی تو اپنائی جاسکتی ہے
جواب دیںحذف کریںیہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔
جواب دیںحذف کریںسادگی اور سادہ طرزِ زندگی اپنانے کا پیغام تو ملا ہی لیکن ساتھ میں آپ نےہنزہ کے "حسن" کا بھی خوب نقشہ کھینچا اب تو لازماً ہی ہنزہ کو چلو
جواب دیںحذف کریںخوبانیوں والے تعلق کے حوالے سے کچھ پئیر-ریویوڈ لٹریچر کا لنک شنک بھی آ جاتا تو سہولت ہو جاتی۔ کیونکہ ذہن میں خیال آتا ہے کہ یہ تعلق اتفاقیہ بھی ہو سکتا ہے۔
جواب دیںحذف کریںذہنی تناؤ سے آزاد صحت مند لائف سٹائل والا نکتہ البتہ زیادہ وزنی محسوس ہوتا ہے۔ خاص طور پر جب ایک کنٹرول گروپ کے ساتھ موازنہ بھی دستیاب ہو (چوہوں والا تجربہ)۔
اس کےلئے میں تو پب میڈ PUBMED کا سہارا لیتا ہون، یقینانا اور بھی بہت سی تحقیقات شائع ہوچکی ہین،
جواب دیںحذف کریںبھلا ہو
جواب دیںحذف کریںبہت خؤب سیاحت اور صحت . . ایک تحریر میں یکجا کردیں
بہت معلوماتی تحریر ہے ڈاکٹر صاحب۔
جواب دیںحذف کریںاعلیٰ ،
جواب دیںحذف کریںیہ صرف ہنزہ نہیں بلکہ سیاچین تک سارے ملتستان کا خاصہ ہے ۔ خوبانی، سیب اور کہیں ہیں ناشپاتی اُنکی بنیادی خوراک ہے ، مکئی ،گندم اور مٹر بھی وہاںہوتے ہیں ۔ لیکن زمین نہ ہونے کی وجہ سے کم رقبے میں بوئے جاتے ہیں ۔
ڈاکٹر صآحب آپ کا مضمون آدھا چوری ہو کے کسی اور بلاگ پر چھپ گیا ہے۔ ملاحظہ کریں؛
جواب دیںحذف کریںhttp://iftikhar391.blogspot.com/2015/05/blog-post_30.html