ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

پیر, جولائی 23, 2012

میں غلط ہوں


فقہ حنفیہ کے مطابق 22جولائی 2012 بروز اتوار افطار کے اوقات ( 2 رمضان )

کراچی میں افطار کا وقت 07:22 ہے ۔
اسلام آباد میں افطار کا وقت 07:16 ہے ۔
پشاور میں افطار کا وقت 07:23 ہے ۔
حیدر آباد میں افطار کا وقت 07:18 ہے ۔
فیصل آباد میں افطار کا وقت 07:11 ہے ۔
Inizio modulo
·          
o   
Muhammad Zohair Chohan لاہور میں سب فقہ وہابیہ سے تعلق رکھتے ہیں جو انکا کوئی ذکر نہیں؟
4 hours ago · Like
o    
Raja Iftikhar Khan مسلمانوں کے اوقات بھی بتلا دیتے تو اچھا ہوتا
4 hours ago · Like

Muhammad Zohair Chohan ^ مسلمانوں کو خود پتہ ہونے چاہیں۔
4 hours ago · Like
o    
Raja Iftikhar Khan اچھا فیر ٹھیک ہے
4 hours ago · Like
o 
Muhammad Zohair Chohan ویسے تو پوری دنیا میں دو ہی فقہ کے مطابق سحر و افطار کیا جاتا ہے، فقہ حنفیہ اور فقہ جعفریہ۔ لیکن پاکستان میں آج کل فقہ وہابیہ بھی شروع ہوگیا ہے جو سحری کے وقت 5 منٹ لیٹ اور افطاری 5 منٹ پہلے کرتے ہیں۔ (ذراع)
4 hours ago · Edited · Like
o    
Raja Iftikhar Khan پھر تو کچھ اور فرقے بھی ہونگے فرقہ کھتریہ، پھر یہ لا تفرقو کا کیا ہوا، بھائی جی یہ بھی بتا دو کہ سورج کا طلوع و غروب کونسی فقہ کے مطابق ہے، پھر ہم اسی کو فالو کرلیں
4 hours ago · Like
o 
Muhammad Zohair Chohan فقہ اور فرقہ میں کچھ فرق ہوتا ہے۔ ذرا دھوپ کا چشمہ اتار لیں حاجی صاحب۔
3 hours ago · Like
o    
Raja Iftikhar Khan میرا تو خیال ہے کہ دونوں کا مقصد آج تک تفرقہ ڈالنا ہی رہا ہے، یا حاج، ورنہ سوکھا کام وقت آغاز سحر و غروب آفتاب لکھ دو، ایک منٹ بعد روزہ افطار کرلو، ویسے نبی پاک اور صحابہ کونسی فقہ کے مطابق روزہ کھولتے تھے
3 hours ago · Like
o    
یعنی کہ آپ کو اعتراض اس بات پر ہے کہ حنفیہ نہ لکھا جائے؟ اگر آپ کو اتنی چڑ ہے تو جناب آپ اپنی مرضی سے سحر و افطار کر لیں کوئی زبردستی تو آپ کو کہا نہیں جارہا نہ؟ آپ چاہیے دن چڑھے سحری کر لیں یا آدھی رات کو افطار یہ آپ کا پرابلم ہے۔ ویسے آج کل کے دور میں تو وہ لوگ زیادہ تفرقہ ڈال رہے ہیں جو بظاہر الاپتے رہتے ہیں کہ تفرقہ نہ ڈالو وغیرہ وغیرہ۔

ابھی آپ نے بڑی ہوشیاری سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کو الگ پارٹی اور امام ابو حنیفہ اور انکے پیروکاران کو الگ پارٹی ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر ڈالی۔ آپ کے سوال کا جواب یہ ہے کہ امام اعظم فرماتے ہیں :

میں سب سے پہلے کسی مسئلے کا حکم کتاب اﷲ سے اخذ کرتا ہوں، پھر اگر وہاں وہ مسئلہ نہ پاؤں تو سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لے لیتا ہوں، جب وہاں بھی نہ پاؤں تو صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے اقوال میں سے کسی کا قول مان لیتا ہوں اور ان کا قول چھوڑ کر دوسروں کا قول نہیں لیتا اور جب معاملہ ابراہیم شعبی، ابن سیرین اور عطاء پر آجائے تو یہ لوگ بھی مجتہد تھے اور اس وقت میں بھی ان لوگوں کی طرح اجتہاد کرتا ہوں۔
o    
Raja Iftikhar Khan یہ آپ نے تہترواں فرقہ بنا دیا، بھائی جی جب بات اللہ اور اللہ کے رسول کی ہورہی ہوتو باقی سب دلائل اور حوالے بے معنی اور ہیچ لگتے ہیں جو انکے مطابق ہے وہ تو ٹھیک ہےاور جو انکے مطابق نہیں ہے وہ ٹھیک نہیں ہے، جب حکم ہوگیا کہ بھئی سحر طلوع ہونے پر سحری بند اور سورج غروب ہونے پر روزہ افطار، اب اس کو کونسا مسلک دو گے آپ یا پھر کونسا فرقہ بناؤ گے، مجھے ہر اس نام پر اعتراض ہے جو اللہ اور اللہ کے رسول کے بعد آئے اور تفرقہ کا باعث بنے۔ بلکل ایسے ہی جیسے ترجمہ کے ساتھ قرآن پڑرہے ہو تو مترجم صاحب حاشیہ کے بیچ اپنا لقمہ دیتے ہیں گویا اللہ کو نعوذ باللہ بات سمجھانے کو اس لقمہ کی ضرورت تھی۔ جب ہر بات کا ماخذ ہی قرآن و حدیث ہے تو پھر ان پر رجوع کریں، ادھر منٹوں اور سیکنڈو ں کا نہیں کہیں ذکر نہیں، اگر کسی کا روزہ ایک ادھ منٹ کے فرق 
سے بھی کھل جاتا ہے تو اس کا فرقہ بننا عجب داستان ہے۔

یہ فیس بک پر ہونے والی ایک گفتگو کا احوال ہے جو فرقہ بندی پر ختم ہوئی،  
کبھی پانی پینے پلانے پر جھگڑا ،          کبھی کتا نہلانے پر جھگڑا
آج روزہ کھولنے کھلوانے پر جھگڑا ،  کل مسلا کہلوانے پر جھگڑا

میرا سوال پھر یہی رہا کہ کیا اللہ میاں روزے کے بارے ، اسکی نیت کے بارے   دلچسپی رکھتے ہیں کہ جو فلاں امام صاحب نے اور فلاں حضرت صاحب نے، کہا اس میں ، جب حکم آگیا کہ آج کے دن دین مکمل ہوا اور نعمت تمام ہوئ، تو ہم لوگ کیوں دین میں چیزوں کو شامل کرکرکے کفران نعمت کرنے پر تلے ہوئے ہیں،
مگر نہیں لگتا میری ہی مت ماری گئی ہے، میں ہی غلط ہوں، مگر پھر وہ کیا ہو ا اس حکم کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تفرقہ مت کر،
پر مجھے تو لگتا ہے کہ ادھر ہر کوئی اپنے والی رسی پھڑے ہوئے گھوم رہا ہے، 
 نہیں نہیں ایسا نہیں ہوسکتا ، ایک میں ہی تو نہیں ایک سیانہ  پوری دنیا میں  اور باقی سارے پاگل ہیں، نہیں جی ایسا کیسے ہوسکتا ہے، بس میری ہی مت وجی ہوئی ہے۔ کوئی رسی ہی پھڑا دو ساہنوں وی۔ ۔
Fine modulo


Fine modulo

10 تبصرے:

  1. سر آپ کی طرح میں بھی غلط ہوں ہمارے گھر کے بلکہ سامنے بریلویوں کی مسجد ہے گھر کے دائیں جانب 300 میٹر سے بھی کم فاصلے پہ دیوبندیوں کی جامع مسجد ہے جبکہ بائیں جانب 300 میٹر سے بھی کم پہ بریلویوں کی جامع مسجد ہے ۔ اس کے باوجود اب میں نماز گھر میں پڑھتا ہوں تو کوئی کہتا ہے کہ ہم بے دین ہوگے ہیں کوئی کہتا ہے کہ ہم شیعہ ہوگئے ہیں پر سچ تو یہ ہے کہ ہم اب مسلمان ہو گئے ہیں اور مجھے اپنے ارد گرد کم از کم 5 جامع اور 3 چھوٹی مساجد میں ایک بھی ایسی نہیں نظر آرہی جو صرف مسلمانوں کے لیے بنی ہو

    جواب دیںحذف کریں
  2. ایک ایسی بات جس پر میں عرصے سے لکھنا چاہتا تھا لیکن جرات ہی نہیں ہوئی کیونکہ

    نہ میں مومن وچ مسیتاں
    نہ میں وچ کفر دیاں ریتاں
    نہ میں پاکاں وچ پلیتاں
    نہ میں موسیٰ نہ فرعون
    بلھیا کی جاناں میں کون

    ویسے ڈاکٹر صاحب مجھے یہ تو نہیں پتہ کہ آپ غلط ہیں یا نہیں مگر اس معاملے میں میری سوچ بھی آپ سے ملتی جلتی ہے۔

    مزید محمد یاسر علی بھائی شاید آپ تھوڑی سی غلطی کر رہے ہیں وہ کیا ہے کہ ”مسجد“ مسلمانوں کی عبادت گاہ کو کہتے ہیں۔ :-)
    ہون آرام جے؟؟؟

    یاد رہے میں کسی فرقے کو اسلام سے خارج نہیں کر رہا اور ایسا کرنے کی میرے پاس اتھارٹی ہے بھی نہیں۔ میں تو بس اتنا کہہ رہا ہوں کہ جب کسی مسجد پر یہ لکھ دیا جائے کہ یہ فلاں فرقہ کی مسجد ہے تو پھر وہ مسجد کم اور ”فرقہ گاہ“ زیادہ ہو جاتی ہے جبکہ مسجد تو صرف مسجد ہے جو نہ بریلوی کی ہے نہ دیوبندی کی ہے، وہ تو ہم سب مسلمانوں کی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. کسی نے بھوکے سے پوچھا کہ دو اور دو کتنے ہوتے ہیں اسنے کہا چار روٹیاں ، ہمارے دین سے کم علم حضرات کے ساتھ بھی یہ ہی مسئلہ آجکل پیدا ہوا وا ہے ، انکو ہر چیز فرقہ واریت نظر آتی ہے ۔ حلانکہ مسالک و مذاہب اور فرقہ واریت میں ایک بڑا اور واضح فرق ہے ۔ لیکن مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب ہر ڈاکٹر اور انجنیر نے کالج سے فارغ ہو کر اپنے آپ کو دین میں رائے دینے کا مجاز سمجھ لیا ۔

    جبکہ حقیقت یہ ہے کہ چار آئمہ کے پیرو ملکر ایک فرقہ بناتے ہیں جسکا نام اہلسنت والجماعت ہے ۔ فقہ قرآن و حدیث سے نکلنے والے مسائل کا نام ہے ۔ وہ مسائل جو کوئی ڈاکٹر اور انجنیر قرآن و حدیث پڑھ کر نہیں نکال سکتہ ۔

    اب چونکہ کچھ مسائل ایسے ہیں جنکے مختلف احادیث ہیں یا کچھ احادیث سے کئی مطلب نکالے جاتے ہیں لہذا کچھ مسائل میں اختلاف ہو گیا اور چار فقہ بن گئے ۔ اب نہ چاروں ایک دوسرے کو برا کہتے ہیں نہ ہی اس اختلاف کی بنا پر اہلسنت سے خارج کرتے ہیں ۔
    بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ شیخ الحدیث مولانا زکریاؒ حنفی بخاری کا درس دیتے وقت جب حافظ ابن حجرؒ عسقلانی شافعی کا ذکر کرتے تو رحمۃ اللہ علیہ کے الفاظ لگاتے لیکن جہان کہیں وہ انہی ابن حجرؒ کی کسی بات سے اختلاف کرتے تو وہاں رحمۃ اللہ علیہ کی بجائے رضی اللہ عنہ لگاتے ۔۔۔
    اور پھر لوگ کہتے ہیں کہ مولوی فرقہ واریت پھیلاتے ہیں ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ آپ لوگوں کو علم نہیں ۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. یار کیوں دل جلاتے ہو۔ دفعہ کرو فرقے بازی شازی کو۔ قرآن ترجمے سمیت ذرا پڑھ کر تو دیکھو پتا چلے ہم کتنے کیچڑ میں ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. اس ساری بحث و گفت و شنید کے بعد میں ایک ہی بات کہوں گا،

    اللہ پاک ہمیں مسلمان کردے، آمین

    جواب دیںحذف کریں
  6. محمد زہیر چوھان7/23/2012 10:49:00 AM

    مجھے یہی امید تھی کہ آپ عنقریب یہ بحث اپنے بلاگ پر بھی شروع کردیں گے، جہاں آپکے ہمنوا آپکی ہاں میں ہاں ملائیں گے اور آپ اپنی اس کامیابی پر پھولے نہیں سمائیں گے۔
    خیر فیس بک پر دیے گئے آخری جوابات ہی کاپی کیے دیتا ہوں، لیکن یاد رکھیے جنت کا وعدہ ایک فرقے کے ساتھ ہی کیا گیا ہے نہ کہ اسلامک ایتھی اسٹ سوچ رکھنے والے افراد کے ساتھ۔ اب صحیح فرقہ کا انتخاب ہی اصل مرحلہ ہے۔

    فیس بک سے :
    راجہ صاحب فرقہ تو آپ بنا رہے ہیں، میرا تو وہی فرقہ ہے جو اللہ ، اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، انکے صحابہ، اولیا اللہ اور پوری دنیا کے 70 فیصد مسلمانوں کا ہے۔ آپ کا مسئلہ یہ ہے کہ آپ کو یہ بات سمجھ ہی نہیں آرہی۔ اب آپ قرآن و حدیث کو تو درست مان رہے ہیں لیکن جن لوگوں کے ذریعے یہ آپ تک پہنچا ہے انہیں آپ غلط قرار دے رہے ہیں، یعنی یہ تو ایسے ہے کہ ایک بندہ آپ کو آکر اطلاع دے اور آپ کہیں مجھے اطلاع پر تو یقین کامل ہے لیکن میں تیری بات پر یقین نہیں کرتا۔ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد آنے والے بھی انہی کے پیروکار ہیں چاہے انکا نام کوئی بھی ہو۔
    آپ بات ایسے کر رہے ہیں جیسے قرآن معاذاللہ آپ پر نازل ہوا ہے؟ جیسے آپ کو سب باتوں کا علم اللہ کی طرف سے ہوگیا ہے۔ آپ سے بڑا چیمپئین کوئی نہیں۔ جن لوگوں نے اپنی پوری زندگیاں اللہ اور اسکے رسول کے احکامات لوگوں تک پہنچانے میں صرف کر دیں آپ انہیں الگ فرقہ بنا کر نکرے لگا رہے ہیں۔ واہ بھئی واہ۔ جب قرآن نازل ہوا تو کیا آپ وہاں پر بذات خود موجود تھے جو آپ کو اس آیت کا شان نزول معلوم ہو؟ اب اگر مترجم نے کہیں سے تحقیق کر کے اسکے متعلق مزید معلومات فراہم کر دی ہیں تو آپ کے پیٹ میں کیوں مروڑ اٹھنے لگے؟

    آج کا دور یقیناً فتنہ کا دور ہے جہاں اللہ ، رسول کا نام لے مسلمانوں کو دین اسلام سے بہکایا جارہاہے۔ قرآن و حدیث پر چلنے کی دعوت دے کر انہیں قرآن و حدیث سے ہی دور کیا جارہا ہے۔ خود کش حملوں کو جائز قرار دیا جارہا ہے اور درود سلام پڑھنے والے پر کافر کافر کی آوازیں کسی جارہی ہیں۔

    اللہ آپ کو میری باتیں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ جیسا کہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ اگر آپ کو دیگر مسلمانوں کے ساتھ روزہ کھولنے میں کوئی اعتراض ہے تو آپ اپنی مرضی سے 10 گھنٹے بعد بھی افطار کر لیں یہ آپ کا اپنا فعل ہے۔ بحث کرکے اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع مت کیجئے۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. محترم ڈاکٹر صاحب عرض 72-73 فرقوں کی بات کہاں رہی، اب تو ہر عالم کے پیروکار ایک الگ فرقے کی حیثیت رکھتے ہیں، جو کچھ انکے عالم نے فرمادیا وہ حرف آخر ہوگیا ،ذرا اختلاف کرکے دیکھیں ،مارنے مرنے پر تل جائیں گے۔۔ ۔ میرے نزدیک وہ تمام فرقے اچھے ہیں ،جو کسی دوسرے فرقے کو بُرا نہیں کہتے ،اسی طرح وہ تمام فرقے بُرے ہیں جو دوسرے کسی فرقے کو بُرا کہتے ہیں ۔۔۔ اب اجازت دیں آپکا بُہت شُکریہ (ایم -ڈی)۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. میری ناقص رائے میں جن صاحب کو فقہ حنفی کے نام سے پنگا ہے ، اسل قسور ان کا ہے اس بحث کی حد تک.

    ایک سادہ سی بات ہے کہ فرقے اور "فرقیاں" عقائدی اختلاف ہونے سے معرض وجود میں آتے ہیں ، یہ حنبلی شافعی مالکی حنفی اور حتی کی وہابیوں میں بھی کوئی میجر عقیدے کا اختلاف نہیں ہے........... بس ایویں ای ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا شوق ہے..........

    بندہ خدا وہابی چھوڑ جعفری فقہ اپ اپنا لو، اس سیکولرزم کے دور میں تو کافر ہونے پہ کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن دوسروں کو صرف فقہ کے حوالے سے مطعون کرنا غلط ہے.

    فقہ سمجھ کو کہتے ہیں اور یہ چار فقہیں ان اماموں کی سمجھ ہیں ، جنہوں نے دین کو سمجھا اور اب پیروکاران ان کو فالو کرتے ہیں .........

    اور وہابی کیا کرتے ہیں، وہ تھوڑے اپ گریڈڈ اور اپ ٹو ڈیٹ لوگ باگ ہیں، کہتے ہیں ہم کسی معین امام کا فہم نہیں لیں گے ، جس کا فہم کتاب و سنت سے قریب ہم کو لگے گا دلائل کی روشنی میں وہ فالو کر لین گے... اب بھئی اتنی استطاعت ہے اگر کسی میں تو سبحان اللہ ، یوں کر لے!!

    البتہ ان اماموں کے پیروکاران کو بھی اماموں کو کا رتبہ نبی سے برھانے کے مذموم کام سے خبردار ہی رہنا چاہیے اور یہ ذہن میں رہے کہ ہمارا پرائمری سورس وہی کتاب و سنت ہے ....... اور معصوم نبی کے علاوہ کوئی نہیں ہے .

    اختلاف ہونے پر سلیقے سے دلیل دی جائے اور اپنا موقف احسن طریقے سے بیان کر دیا جائے، اگر بہت ہی ضروری معلوم ہورہا ہے تو سمجھا نے کی کوشش بھی کری جائے لیکن ٹھونسان بری بات ہے.

    اب کافی لیکچر میری طرفوں وی ہو گیا اے تے

    رب راکھا

    ))راجہ جی سے کہنا ہے کہ ٹینشن نہ لیا کریں یہ اس وقم کے مشاغل ہیں !تے تسی سیریس ہوئے پئے او ((

    جواب دیںحذف کریں
  9. ایک بات رہ گئی، پانوں کسی کی دل ازاری ہو یا نہ ہو، شرک اور کفر کی کسی صورت اور کسی سطح پر اس سے کمپرومائز توحید کا گلا دبانا ہے...........

    اس سے نیچے معاملہ ہور اے !

    والسلام

    جواب دیںحذف کریں
  10. راجہ جی ،میں نے تو اپنے کتے کو دریا میں نہلا کر پاک کرنا ہے۔
    باقی سارے جہنم میں جائیں ،مجھے تو کسی سے کچھ لینا دینا نہیں۔۔۔جنت میں ہمارے لئے گنجائش ہوئی تو اللہ میاں ایک طرف ڈال دیں گئے۔۔باقی ان سب سے جنت بھری گئی تو میں ہاتھ جوڑ کے عرض کر دوں گا۔۔اللہ میاں مجھے جاپان میں ہی رہنے دیں؛ڈ

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں