ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

ہفتہ, نومبر 05, 2011

یوم العرفہ مبارک


مسلمانو! متحد ہوجاؤ ورنہ دشمن غالب آجائیں گے: مفتی اعظم کا خطبہ حج

مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ نے کہا ہے حج سے انسان کے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں ۔ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اللہ سے ڈرو اور تمام معاملات میں اسی سے رجوع کرو۔ مسلمان دوسری اقوام سے مشابہت پیدا نہیں‌کرتا.

میدان عرفات میں مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبدالعزیز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا ہی کامیابی کی دلیل ہے۔ دنیا کا کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں جس کا اسلام میں حل نہ ہو۔ قرآن اور سنت نبوی ہی مسلمانوں کی فلاح کی ضامن ہیں ۔ انسان کو عبادت کرنی چاہئیے اور اپنا سلوک بہتر کرنا چاہیئے۔ اللہ تعالیٰ مسلمان کی معمولی نیکی کا بھی قیامت کے دن صلہ دے گا۔ آج ہمیں خاندان کی تشکیل کیلئے نبی کریم ﷺ کی زندگی کو مشعل راہ بنانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن واحد کتاب ہے جو اپنے اصل متن کے ساتھ ہے۔ قرآن کریم تمام عالم کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ مسلمانو! اللہ سے ڈرو اور ہر معاملے میں اس سے رجوع کرو۔انہوں نے کہا کہ اسلام مسلمانوں کو برے کام سے روکتاہے۔ مسلمان دوسرے مذاہب کے حقوق کا احترام کریں ۔ مسلمان معاشرہ اپنی خصوصیات کی وجہ سے دوسرے معاشروں سے ممتاز ہے۔ مسلمانو! متحد ہو جاؤ ورنہ دشمن غالب آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان دوسری اقوام سے مشابہت پیدا نہیں کرتا.

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ اس پر عمل کرنے کی اور حق بات کو دوسروں تک پہنچانے کی  توفیق عطا فرمائے ۔ 



عيد سے پچھلی رات مغرب کی نماز کے بعد سے عيد کے تيسرے دن نصف النہار تک يہ ورد رکھيئے اگر زيادہ نہيں تو ہر نماز کے بعد ايک بار ۔ مزيد عيد کی نماز کو جاتے ہوئے اور واپسی پر بھی يہ ورد رکھيئے

اللہُ اکبر اللہُ اکبر لَا اِلَہَ اِلْاللہ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ
لَہُ الّمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیٍ قَدِیر
اللہُ اکبر اللہُ اکبر لا اِلہَ اِلاللہ و اللہُ اکبر اللہُ اکبر و للہِ الحمد
اللہُ اکبر اللہُ اکبر لا اِلہَ اِلاللہ و اللہُ اکبر اللہُ اکبر و للہِ الحمد
اللہُ اکبر کبِیرہ …
بصد شکریہ  افتخار اجمل بھوپال

4 تبصرے:

  1. راجہ صاحب
    ميرے بلاگ کے حوالے کا شکريہ ۔ يہاں آپ نے ميرے بلاگسپاٹ والے بلاگ کا يو آر ايل ديا ہے جو عرصہ ہوا بند پڑا ہے ۔ وجہ ميں نے بلاگسپاٹ پر ہی آپ کے تبصرہ کے جواب ميں لکھ دی تھی ۔ از راہِ کرم يہاں ميرے بلاگ کا يو آر ايل درست کر ليجئے ۔ آپ نے بلاگسپاٹ والا ديا ہوا ہے ۔ ميرا زندہ بلاگ يہ ہے
    http://www.theajmals.com

    جواب دیںحذف کریں
  2. اصل میں چوری کرنے کی ہمت نہیں ہوتی، جب ایک اچھی بات کسی سے لی جائے تو اسکا ذکر بھی ہونا چاہیے،
    وہ لنک درست ہوگیا ہے
    جزاک اللہ الخیر

    جواب دیںحذف کریں
  3. حج مبارک



    اور ساتھ میں


    عید مبارک

    جواب دیںحذف کریں
  4. jazak Allah

    http://colourislam.blogspot.com/

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں