ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ, جولائی 29, 2011

پیاٹیٹس اور معالجات

شکوہ اپنے ہم پیشہ دوستوں سے ہے، تب سے جب سے پڑھانا شروع کیا تھا، کہ منظم تحقیق نہیں ہے ہیپاٹایٹس کی معالجات کے شعبہ میں۔ ہمارے ایلوپیھیک اور سرجن لوگ صرف یورپ و مغرب کی تحقیقات پر جی رہے ہیں، ہمارے حکیم، ہومیوپیتھ اور وید لوگ صرف کتاب کی حد تک ہیں یا تک بندی پر اتر آئے ہیں، ڈاکومنٹیشن کی طرف نہیں آتے، تحقیق اور نظم کی کمی، ایک انگریز کے نسخہ جات کو بڑھیا قرار دیے جاتا ہے اور حتمی علاج کے طور پر تسلیم کروانے کو مصر، دوسرے کاسنی، دارچینی، اجوائین خراسانی، ملٹھی کا جگر پر اثرات کو ثابت کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا ذور لگا رہے ہیں مگر صرف اور صرف ذاتی نسخہ جات اور تجربہ کی بنیاد پر، پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو بہر تین تہذیبوں کا گوارہ ہے، مغربی تحقیق، اسلامی تناظر اور ہندی پس منظر کے ساتھ تینوں شعبوں میں کمالات کو عوام الناس کی فلاح کےلئے استعمال کیا جاسکتا ہے یورپی میڈیسن میں ہمارے لوگ ماہر ہیں، ہومیوپیتھی کا علم ان کے پاس ہے، حکمت و طب کے عالم ادھر ہیں، طب اسلامی و ایورویدک میں ہونے والی ساری تحقیق انکے پاس ہے، دنیا کے کتنے ممالک ہیں جو اس شعبہ میں پاکستان کا مقابلہ کرسکتے ہیں، انڈیا کے پاس اسلامی طب کی علم کم ہے، اہل غرب کے پاس انڈین میڈیسن نہیں، عربوں کا بھی یہی حال ہے کہ انکا گزارہ مغربی میڈیسن اور عربی طب پر ہے، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ یہ سارے لو سر جوڑ کر بیٹھ جاتے اور ہر طریقہ علاج کے ذریعے عوام کو فائدہ پہنچتا، مگر پھر وہی ڈھاک کے تین پات، بلی کے گلے میں گھنٹی باندھے تو کون؟؟؟

3 تبصرے:

  1. ڈاکٹر صاحب مرض کی درست تشخیص تو کر دی ہے آپ نے، اب کوئی پہلا قدم اٹھا ہی لے تو پوری دنیا کا فائدہ ہو گا۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. قرار دے چکا ہے کہ ترقی پذیر ممالک علاج و معالجہ کے لیے مقامی طریقہ علاج کو اختیار کریں جو ان کے مدافعتی نطام کے مطابق ہے who

    جواب دیںحذف کریں
  3. جیسا کہ ڈبلیو ایچ او کے بارے میں غائیب صاحب نے فرمایا ہے، میں بھی یہی کہنے کے چکرمیں ہوں مگر جانے کیوں جب تک کسی بات میں مغرب شامل نہ ہمارے لوگ یقین کرنے سے پرہیز کرتے ہیں، وللہ اعلم۔

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں