ایک فورم میں گوشہء حضرات کے نام سے کالم شروع کیا گیا مگر بہت عرصہ گزرنے کے بعد بھی کیا دیکھتا ہوں کہ یہاں سے بندہ بشر غائب ہے اور اسکی واحد وجہ غالباُ بیویوں کا خوف ہی ہو سکتا ہے۔ جو صاحبان بیوی یافتہ ہیں وہ تو ویسے ہی پرہیزی میں ہونگے ایسی محفلوں اور ایسے موضوعات میں آواز بلند کرنے پر اور باقی کے اپنے غیر محفوظ مستقبل کے ہاتھوں مجبور ہیں ویسے ایک بات کہنے میں تو کوئی امر مانع نہیں کہ اگر یہ موضوع ’’آذادیّ نسواں’’ یا ’’بحالی حقوق خواتین’’ کے طرز کا ہوتا تو ہمارے ہم جنس اس میں بڑے بڑے جھنڈے اٹھائے نظر آرہے ہوتے، میں جب پاکستان میں تھا تو ان دنوں خواجہ صاحب کے بقول ’’اسلام آباد کی سڑکوں پر ریلی، ریلی کھیلا جا رہا تھا، ’’ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف، شہری آذادی کےلیے، تحفظِ جنگلات، خواندگی وغیرہ وغیرہ کی طرح کے ’’ڈیشی’’ موضوعات۔۔۔۔۔۔۔ ہم نے بھی کئی ریلیوں میں حصہ لیا اور کئی مرتبہ ریلی کے آخیر میں ہونے والی دھنگا مشتی میں بھی جس میں اکثر پلہ ’’ مشٹنڈا پارٹی’’ کا ہی بھاری ہوتا جو ہر ریلی میں ہوتے اور صرف اسلئیے ہوتے کہ ریلی ہے کوئی ’’ ریل’’ تھوڑی ہے جسکا ٹکٹ لینا پڑتا ہو، یہ اور بات ہے کہ ہم بھی جہلم سے اسلام آباد بغیر ٹکٹ کے ہی جاتے تھے، جی بلکل کالج کی ملازمت کے دوران بھی ’’ بطورِ اسٹوڈنٹ’’۔ آخر کیوں نہ چلتا بہت سے تلامذہ کی عمر استاد جی سے زیادہ تھی۔۔۔۔۔۔خیر عمروں میں کیا رکھا ہوا ہے بات ریلی کی ہو رہی تھی کہ ایک ریلی چلی ’’ تحفظ حقوقِ نسواں’’ کے موضوع پر تو پہلی لائین میں کیا دیکتھے ہیں کہ دو تین مرد حضرات بھی موجود ہیں، خواجہ صاحب کہنے لگے کہ یہ کالی بھیڑیں ہیں جو بھنوروں کی طرح نظر آرہی ہیں، بھلا کوئی ان سے پوچھتا کہ میاں یہ خواتین تو چلو اپنے حقوق کو مردوں سے بچانے کےلیے تگ و دو کررہی ہیں مگر یہ آپ کس چکر میں ہیں؟؟؟
کہیں ’’چور بھی کہے چور چور’’ والا قصہ تو نہیں کیونکہ حقوق کو جنسِِ مخالف سے بڑھ کر کس سے خطرہ ہو سکتا ہے؟
Post Top Ad
Your Ad Spot
بدھ, اپریل 12, 2006
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
رابطہ فارم
Post Top Ad
Your Ad Spot
میرے بارے میں
خود اپنی تلاش اور اس دنیا کو سمجھنے کی کوشش میں مصروف طالب علم۔ اس سفر میں جو کچھ سمجھ پایا ہوں، اس میں سے کچھ تصاویر الفاظ کے ذریعے کھینچی ہیں جو بلاگ پر لگی ہیں۔
ڈاکٹر راجہ افتخار خان
اچھا مضمون ھے۔
جواب دیںحذف کریں