ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار, اگست 19, 2012

عید مبارک


آج عید ہے

خیریت سے دن کا پہلا پہر گزر گیا
کھاپی کر فارغ
پاکستان فون کیا
چلو آج تو سب سے بات ہوگئی
نہیں چھوٹی ہمشیرہ کا فون نہیں ملا
کیا سوچے گی
آج عید ہے

ٹی وی پر بتارہے ہیں کہ ڈرون حملہ ہوگیا ہے
کچھ بندے مرگئے، جانے کون ہونگے
آج تو حرامی باز آجاتے
آج عید ہے

کراچی کے کچھ علاقے حساس قرار دئے گئے
شیعہ ، سنی لڑانے  کی کوشش میں ہیں
موٹر سائیکل پر ڈبل سواری بند
آج عید ہے

کچھ لوگ ٹرین اسٹیشنوں پر کھڑے ہیں
کچھ بس اسٹاپوں پر
اور کچھ انکو گھروں میں اڈیک رہے ہیں
آج عید ہے

کچھ مریض ہسپتال پڑے ہیں
کچھ ڈاکٹر بھی ڈیوٹی کےلئے جوتے کے تسمے باندھ چکے
کچھ چھٹی پر ریسٹ موڈ میں
آج عید ہے

دنیا کے بہت سے ممالک میں
پاکستان کے کچھ حصوں میں بھی کچھ کی
آج عید ہے

اور کچھ روزے سے ہیں
چلیں وہ کل عید کرلیں گے
میری طرف سے سب کو عید مبارک


13 تبصرے:

  1. جانے کیوں اس بار عید بس ایسے ہی، ہے، بغیر کسی دلچسپی کے، اوپر سے خبریں وی ایسی ہی ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  2. ڈاکٹر ساب اچھا نقشہ بنایا ہے- عید مبارک

    جواب دیںحذف کریں
  3. میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے بہت بہت عید مبارک ہو۔
    اور اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو ایمان کی سلامتی کے ساتھ پر امن عیدیں دیکھنا نصیب ہو ۔

    کاش میرے وطن میں عید امن سے ہو جائے
    ایسا بھی اک دن ہو کہ کوئی بری خبر نہ آئے

    آمین

    جواب دیںحذف کریں
  4. نمانا صاحب، بہت شکریہ، آپ کو بھی میری طرف سے بہت عید مبارک

    جواب دیںحذف کریں
  5. ارتقاءِ حیات: میری طرف سے آپ کو بھی بہت بہت مسرتوں بھری عید مبارک ہو

    جواب دیںحذف کریں
  6. السلام علیکم
    خیر مبارک راجہ بھائ - آپ کو اور آپکے گھر والوں کو بھی عید مبارک ہو-
    اللہ ہم سب کے روزے قبول کرے آمین-

    ام عروبہ

    جواب دیںحذف کریں
  7. ہماری طرف سے بھی عید کی مبارک باد قبول کی جئے۔ کاش ہو ہر روز ،روزِ عید میرے پاک وطن میں!۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. وعلیکم اسلام اور آپ کی تشریف آوری کا بہت بہت شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  9. اسد حبیب صاحب، ہماری بھی وہی آرزویں ہیں، اور اللہ سے امید بھی ہے کہ وہ وقت جلد آئے گا، امید کرنا تو ہمارا پورا حق ہے

    جواب دیںحذف کریں
  10. خیر مبارک۔ آپ کو بھی عید مبارک۔
    اور نظم خوب ہے ۔ اس خوبی کی بھی مبارک باد

    جواب دیںحذف کریں
  11. بہت شکریہ گوندل صاحب، اللہ آپ کو خوش رکھے

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں