آج کے ہمارے مقامی اخبار نے بہت ” مبارکاں” دی ہیں کہ چلو اٹلی بھی یورپین یونین میں انگلینڈ اور اسپین کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا ہے، اور اسنے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔ بھئ آپ سوچ رہے ہونگے کہ کس سلسلہ میں؟ تو جناب جو آپ سوچ رہے ہیں وہ بلکل غلط ہے۔ بلکہ سرے سے ہی غلط۔ جی ہاں
اصل بات یہ ہے کہ اٹلی یورپین یونین میں تیسرے نمبر پر آیا ہے ”چٹا” جی یعنی ”ہیروئین ” کے کاروبار میں۔ یہ تحقیقات یورپ کی ایجنسی برائے منشیات نے ایک الارم کے طور پر نشر کی ہیں۔ اور مشتری ہوشیار باش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ” ہیروئین” کے اس استعمال کے عادی کثرت میں جوان طبقہ ہے جو پندرہ سے پینتیس کے دائرہ میں ہے۔ مزید بریں دوسرے درجہ میں استعمال ہونے والا نشہ ”کنابیس” یعنی بھنگ ہے۔
میں سوچ رہا ہوں کہ ہمارے ملک کا کونسا نمبر ہوگا؟
یہ تبصرہ بلاگ کے ایک منتظم کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔
جواب دیںحذف کریںہمارے ملک کا نمبر اول ہونا چاہیئے کیونکہ ہمیں اول پسند ہے چاہے اوپر سے ہو یا نیچے سے
جواب دیںحذف کریںیہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے؟؟؟؟
جواب دیںحذف کریںan eye-opener posting, this one of yours.
جواب دیںحذف کریں