ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعرات, اگست 09, 2012

جان بچی سو لاکھوں پائے

لوجی  "جان بچی سو لاکھو ں پائے "   کا محاورہ تو ہمیشہ سے ہی سنتے اور استعمالتے چلے آئے ہیں مگر اس کی حقیقت کل ہی  معلوم ہوئی ہے،  بلکہ ابھی معلوم ہونے والی ہے،  واقعہ فیس بک پر تو کافی مشہور ہے۔ مگر سوچا کر ادھر بھی شئر کردیتے ہیں کرنے کو جو کچھ نہیں۔ 

موٹروے اے 4 جو وینس سے میلان کو ملاتا ہے، اپنی روڈ سروس، اور چوڑائی کے علاوہ ٹریفک کےلئے بھی مشہور ہے اور ۔ آج کل ہمارے زیر استعمال بکثرت رہتا ہے۔



 گزشتہ جمعہ کو  گھر واپسی پر  ادھر ویرونا  اور  ویچنزہ کے بیچ  مونتے بیلو  کے مقام پر  ہماری گاڑی  بلکہ اکلوتی گاڑی نے اچانک نہایت غیرشریفانہ انداز میں  ڈگ ڈگ کرنا شروع کردیا  وہ بھی اس وقت  جب ہم اورٹیک والی تیسری لین میں تھے اور مبلغ  120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بے صبرے گھر کو پہنچنے کے چکر میں تھے ،  بس ہم فوراٗ ہی ٹینشن لی گئے  اور ارادہ باندھنا شروع کردیا کہ ابھی اس دائیں کے لے کر ایمرجنسی کے ٹریک پر لیے جائیں  اور دیکھیں کہ پچھلی بار کی طرح پھر تو ٹائر نے ڈرامہ نہیں لگا دیا ، مگر ماری ٹینشن میں فوری طور پر  120 سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوا  کہ گاڑی نے باقاعدہ کودنا   شروع کردیا جسے بزبان انگریزی ببلنگ کہا جاتا ہے (اگر اردو میں کودنا کا متبادل کسی کو معلوم ہوتو ضرور بتائے، شرمانے کی بات نہیں)۔

پس  آؤ دیکھا نہ تاؤ ، چاروں اشارے لگادئے شیشے میں  پیچھے دیکھا، کچھ گاڑیاں تھیں مگر ذرا پیچھے، ایک کار  تھی دائیں ، اس بھلے مانس ڈرائیور نے ہمیں بریک لگا کر راستہ دیا  کہ " چل پائی توں پاسے ہولے"   ایک ٹرک پیچھے کافی دور پہلی لائین میں پایا گیا،  ویسے  جمعہ کا سہہ پہر اور وہ بھی  اگست کا پہلا جمعہ، مطلب موٹر وے بھر پڑا تھا ٹریفک سے،  مگر اٹالین لوگ نہیایت شرافت اور صبر سے ڈرائیو کرتے ہیں (پاکستانیوں  کی بنسبت، ورنہ ادھر یورپ میں انکو کھوتامار ڈرائیور ہی کہا جاتاہے)، ابھی دوجے اور پہلے ٹریک کے بیچ میں ہی تھا کہ گاڑی نے اچانک سے اسپیڈ پکڑلی اور بے قابو ہوکر سیدھی ہوگئی بس موٹروے سے باہر نکلنے کے چکر میں۔

بریک اسٹیرینگ سب جام اور بے کار، گاڑی نے گویا اعلان بغاوت کردیا ، یا    "کھوتا پہوُڑ ہوگیا کہہ لو"،  اور پلک جھپکتے ہی ٹکرائی سفیٹی گارڈر سے، جو موٹر وے کے کنارے لگا ہوا تھا۔

نیچے دور تک کھائی دیکھ کر فوراُ منہہ سے" کلمہ شریف  " نکلا ، اور دماغ میں آیا  کہ " لو جی خان صاحب آج اسٹوری ختم ہوئی"  کہ ابھی یہ منہ کے بل گرے گی کھائی میں، جیسے ہی گاڑی  ریلنگ سے ٹکرائی  ہمارا سربھی نیوٹن کے غالباُ دوجے قانون حرکت کے مطابق اسٹیرنگ سے ٹکرایا ، لپکا تو پورا جسم تھا مگر بیلٹ نے بچالیا (پس تب سے سب کو کہہ رہا ہوں کہ گاڑی میں بیلٹ لازم باندھ لیاکرو) ، گاڑی کے سامنے والے حصہ اور انجن کے پرزے فضا  میں بلند ہوئے  اور ہمارے دماغ پر تارے ناچنے لگے، جانے کس نے گاری روک لی،  سچ ہے کہ بچانے والا زیادہ بڑا ہے۔


مگر کہا ں جی، ایک ٹرک  نے پیچھے سے "پھانڈا " دیا مطلب گاڑی کا پیچھے بھی ناس مارا گیا، ہماری کمر کا بھی


 اور گاڑی صاحبہ پھر سے آگے کو ہو لیں،  اور کوئی  چارسو میٹر کے فاصلے پر جاکر خود ہی رک  گئیں، شاید ہم نے بھی کچھ بریک لگانے کی کوشش کیا تھی، شاید اگلی طر ف کا ایک ٹائیر  نکل چکا تھا،   تب تک آگے پیچھے کی گاڑیوں کے ڈرائیور سنھبل چکے تھے اور بہت احتیاط سے پولے پولے  صرف پہلے والے ٹریک  سے گزرنے لگے، شکر ہے ورنہ  خطرہ یہ بھی تھا کہ پیچھے سے کوئی پندرہ بیس گاڑیوں والے اور ٹھوکتے اور ہم بریشیا کو پہنتے یا   ادھر بلاگ پر لکھنے کی بجائے  " منکر نکیرین "  کو حساب دے رہے ہوتے،  روزہ کے دوران سوچی جانے والی ساری بے ایمانیوں کا، مگر "جان بچی تو لاکھوں پائے"  کیسے؟ وہ بعد میں بتائیں گے۔  

11 تبصرے:

  1. اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے آپ کو بچا لیا ۔ گاڑی کا نقصان تو ہوا لیکن جان بچ گئی اور وہ بھی بے داغ ۔ مرنا تو برحق ہے لیکن اپاہج ہو کر زندہ رہنا عذاب ہے

    جواب دیںحذف کریں
  2. اس دفعہ تو آپ کو ملک الموت نے بچا لیا وگرنہ آپ کی گاڑی نے کوئی کسر نا چھوڑی تھی
    اللہ آپ پر رحم کرے

    جواب دیںحذف کریں
  3. شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپکو بچا لیا، ورنہ تو گاڑی دیکھ کر یقین نہیں آتا۔

    صدقہ شکر کر لیں تو اچھا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. حضور کسی اطالوی حسینہ کا دل تو نہیں توڑا تھا لگتا ہے اس نے اس روڈ پر تویت پور (تعویز دبا) دیا ہے کہ تو میرا نہیں تے کسی دا وی نئی۔
    جناب احتیاط واحد علاج ہے گڈی تے ہتھ ہولا رکھو تے ہن نویں لے لو۔
    اللہ آپکو لمبی عمر عطا فرمائے، ابھی تو ہم نے بلاگر یورپی ایوارڈ بھی نکالنے ہیں جی اور آپ ابھی سے انشا جی بننے کے چکر میں ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  5. السلام علیکم
    اللہ کا شکر ہے کہ اس نے آپ کو ہلکا سا آزما کر چھوڑ دیا- اپ کو واقعی یہ زندگی دوبارہ ملی ہے- اب اسکی خوب قدر کیجئے گا، پہلے سے بھی زیادہ- یعنی جس نے دی ہے بس اسکی مرضی سے گزارنے کی بھر پور کوشش انشاءاللہ-
    بعض لوگوں کی زندگی میں ایسے حادثات ٹرننگ پوائنٹ ہوتے ہیں-
    اللہ آپ کو مکمل صحت یاب کرے آمین-

    جواب دیںحذف کریں
  6. اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جان بچ گئی

    جواب دیںحذف کریں
  7. السلام علیکم بھائی جان
    اللہ کا شکر ہے کے آپ بچ گے چھوٹی موٹی چوٹیں تو لازمی آئی ہوں گی الله آپ کو صحت دے آمین

    جواب دیںحذف کریں
  8. راجہ صاحب ، صدقہ دیں اور اللہ تعالٰی آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے بھائی ، ہماری دعائیں ہیں کہ آپ محفوظ رہیں۔ آمین

    جواب دیںحذف کریں
  9. صرقہ میں کسی کا ویزہ سپانسر کرنا احسن ترین ہوگا :ڈ

    جواب دیںحذف کریں
  10. اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے اتنے سخت حالات میں بھی آپ کو محفوظ رکھا۔ واقعی بچانے والا بہت بڑا ہے۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں