ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعرات, اگست 23, 2012

کچھ حلال کچھ حرام


علی حسن  کا سوال:
سلام بھائی جان ۔آپ سے دو باتیں پوچھنی تھیں،آپ پڑھے لکھے ہیں، کافی عرصہ سے یورپ میں رہ رہےہیں
یہ بتائیں یہ خوراک میں حلال حرام کا کیسے خیال کیا جائے؟
چلو گوشت سے بچا جا سکتا لیکن لوگ تو کہتے ہیں دودھ تک حرام آ سکتا ہے، اب یہاں ایسٹونیا یا پولینڈ میں کیا کیا جائے اب زندہ تو رہنا ہے میں دودھ، ڈبل روٹی، میٹھے کیک وغیرہ میں بس سئور اور شراب کا دیکھ کر لے لیتا ہوں۔ میکڈونلڈ سے فش 
برگر مجبوری میں کھا لیتا ہوں لیکن ان کا تیل۔۔۔بس دل میں رہتا ہے کہ یار کیا کریں۔ کوئی مشورہ عنیایت کریں۔

ہمارا جواب:
بات حلال حرام کی ہو تو اس بارے واضع لائین موجود ہے، جس میں کسی دوجے کا نقصان کیا گیا ہو، یا اگلے کی مرضی شامل نہ ہو،  وہ مال حرام ہے، مثلاُ دوجے کی بیوی، چوری کی ہوئی مرغی،  چاہے آپ نے تکبیر دونوں پر پڑھی ہوئی ہو، دونوں حرام مطلق قرارپائیں گی۔

گوشت کو دیکھ کر لو کہ بیچنے والا مسلمان ہے اور سرٹیفیکیٹ دیتا ہے مطلب کہتا ہے " قمسیں اللہ دی اے حلال ہے  " تو آپ پر حلال ہوا، یا پھر کسی مستند کمپنی یاادارے کا سندشدہ۔   اور کیک سارے حلال ہیں، کہ حرام نشہ ہے نہ کہ میٹھا، اگر آپ الکحل کی موجودگی یا عدموجودگی پر فیصلہ کرتے ہو تو پھر دیکھ لو کہ ہر اس چیز میں الکحل موجود ہے جس میں خمیر اٹھایا جاتا ہے، مثلاُ آپ کے بند، نان،  خمیری روٹی وغیرہ ،  پھر حکم ہے کہ شراب کا ذخیرہ کرنا بھی حرام ہے  مگر سرکہ تیار کرنے کو،  واضع  رہے کہ سرکہ شراب سے ہی کشید کیا جاتا ہے مگر اسکے حلال ہونے میں کسی کو کوئی شک نہیں۔ پس آپ کیک ، بروش اور اس قبیل کی دیگر ماقولات سے حظ اٹھاسکتے ہیں جب تک ان پر اینیمل فیٹ کی موجودگی کا لیبل نہ ہو، یورپین فوڈ ریگلولیشنز کے مطابق  اسکی موجودگی کی صورت میں اسے ظاہر کرنا لازم ہے، پس برانڈڈ مال ، مال حلال ہوا اور مقامی طور پر تیار کیا گیا مال مشکوک ، کہ کون جانے کس  جانور کی چربی ہے۔
لہذاحتٰی المقدور دوررہا جائے۔

فش برگر  پر گزرہ کرنے والے اسکے  تیل کے بارے میں مطمعن رہیں  کہ جو بندہ ککنگ کے بارے تھوڑا بھی جانتا ہے وہ اس بات کا بخوبی ادراک رکھتا ہے  کہ جس تیل میں مچھلی فرائی کی جاتی ہے اس میں اگر آپ کوئی اور چیز فرائی کریں تو مچھلی کی بساند آئے گی۔ آخر کوالٹی بھی کوئی چیز ہے میکڈونلڈز کےلئے، وہ کوئی پاکستانی تھوڑی ہیں کہ اسی تیل میں پکوڑے تلتے پھریں، ویسے سنا ہے کہ میک کا مال کوشر ہوتا ہے وللہ اعلم ، بہت سے پاکستانی ادھر اسی چکر میں  2 ہفتوں میں میک کھا کھا کر 10 کلو وزن بڑھالیتےہیں۔ ہم تو اسکے پاس بھی نہیں جاتے۔

پیزہ بھی لیتے وقت خاص احتیاط کیجائے کہ اس پر گوشت کسی صورت نہ ہو، نو میٹ،  خاص طور پر جب آپ اٹلی میں ہوں تو پھر آپ کے پاس ، نو میٹ کے بعد بھی بہت چوائس ہوتی ہے۔ اسکے انگریڈینٹس میں ، خمیری آٹا ، پنیر، ٹوماٹو ساس  اور مزید جو آپ کی مرضی ، لہذا مال حلال ، اگر پیسے دینے والا کوئی اور ہو توپھر پورا چسکا لو۔ ہیں جی۔

دودھ وغیر ہ کے بارے یہ کہ اگر یہ  گائے کا ہی ہوتا ہے اکثر ،  ادھر بھینس،  گدھی،  گھوڑی، بکری، سورنی کا ہوگا تو لازمی طور پر لکھا ہوگا اور اسکی قیمت بھی زیادہ ہوگی۔  ہیں جی، اب کو ئی  کم قمیت میں زیادہ قیمتی چیز کی ملاوٹ تو نہیں کرے گا۔

ویسے تومیں کچھ علم والا نہیں ہوں البتہ پڑھا لکھا ضرور ہوں، اگر آپ کو ایسا لگا تو ضرور کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہے، البتہ ایک عام بندےکے طور پراپنا  تجربہ تحریر کردیا ، اگر کوئ صاحب اس کو فتویٰ سمجھیں تو  ایسی کوئ بات نہیں ،  اگر کوئی اسکو غلط ثابت کرنا چاہئیں تو بھی ضرور کریں۔ ہاں ایک بات ہے کہ بطور ایک مسلمان کے جو عرصہ دراز سے ادھر غیر مسلم معاشروں میں رہ رہا ہے ، یہی طریقہ  سروائیول کا دکھائی دیا،  باقی اللہ جو بار بار کہتا کہ میں بخشنے والا ہوں، میں معاف کرنے والا ہوں، تو وہ  پوری امید ہے کہ ہمیں بھی بخشےگا اور ہم پر بھی رحم کرےگا۔ 


صرف کھانے پینے کے علاوہ بھی بہت سے حلال حرام ہیں جن پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، مثلاُ سود، دوجے کا مال، دوست کے ساتھ دھوکا، فراڈ، وعدہ خلافی، جھوٹ، غیبت، تہمت وغیرہ وغیرہ۔ مگر کوئی اس طرف زیادہ بات کرنے کو تیار ہی نہیں ہے۔ ہیں جی۔  






14 تبصرے:

  1. بس جناب آپ کی ایسی ہی عادتیں ہمیں پسند ہیں ۔
    اسی لئے ہم آپ کو مرشد مولانا راجہ جی کہتے ہیں ؛ڈ

    جواب دیںحذف کریں
  2. ارے جناب یہ تو آپ کی ذرہ نوازی ہے، ویسے آپ کی اس محبت کے تو ہم پہلے سے ہی قائل ہیں اور اتنی ہی محبت آپ سے اور اپکے درمند دل سے رکھتے ہیں،

    جواب دیںحذف کریں
  3. بات تو آپ نے آخری پہرے میں کمال کی کئ ہے-

    جواب دیںحذف کریں
  4. شکریہ جناب، بس آپ کی محبت ہے

    جواب دیںحذف کریں
  5. بھائی جان ہم تقریباً تقریباً آپکی دی ہوئی لائن پر عمل کر رہے ہیں لیکن چار سال ہونے کو آئے ہیں چند دن قبل ایک ویب سائٹ سے گزر ہوا تو انہوں نے ایسی ایسی چیزیں حرام کر دیں تھیں جن کے بعد ہمیں تو ذائقے والے پانی پر تک شک ہونے لگا تھا۔
    ایک سوال ہے کہ کچھ چیزوں پر جلاٹین لکھا ہوتا ہے اس کو کس کھاتے میں ڈالا جائے؟

    جواب دیںحذف کریں
  6. ویسے تو اب فوڈ کوڈ کے مطابق جلاٹین کا استعمال کم ہوگیا ہے، کہ مضر صحت ہے، اس سے میں تو کوشش کرکے دور ہی رہتا ہوِ ویسے چمچی دو چمچی بھولے بسرے سے کھالینے میں کچھ حرج نہیں دکھتا۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. ہممم۔۔۔ میں بھی تقریباً انہیں گائیڈ لائینوں پہ چل رہا ہوں اب تک تو۔ فرائی چیزوں کے تیل کے معاملے میں میرا دل نہیں مانتا اس لئے پرہیز ہی کرتا ہوں۔ یہاں جرمنی میں بڑے شہروں میں حلال گوشت وغیرہ آسانی سے مل جاتا ہے لیکن مہنگا ہوتا ہے۔ چھوٹے شہروں میں ڈونر کباب وغیرہ کھانے میں بندہ دیکھ کے اندازہ لگانا پڑتا ہے کہ ترکی، عربی ہو تو پوچھ بھی لیتے ہیں کہ حلال ہے یا نہیں۔ کچھ دوستوں نے کہا کہ یہاں کے ترکی النسل لوگ بعض اوقات حرام سے بس سور کا گوشت مراد لیتے ہیں اور باقی گائے، بکری اور چکن کو حلال میں ڈال دیتے ہیں بیشک وہ ذبیحہ ہو یا نہ۔۔۔ لہٰذا اپنے شہر میں تو صرف ان دوکانوں سے ہی کھاتے ہیں جن سے اچھی سلام دعا ہے اور دس بارہ دفعہ پوچھا ہوا کہ حلال پلس ہے ناں!۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. جیلاٹن سے دور رہنا ہی بہتر ہے لیکن بہت مشکل بھی ہے۔ ہر مزیدار چیز میں کمبخت جیلاٹن ملا دیتے ہیں۔۔۔ :(((

    جواب دیںحذف کریں
  9. wah jee wah..aap ki tehreer parhi..is me meri tehreer jesi qabliyat..meri writing jesa natural style, meri tehrer me jhilakti his-e-mizah ki thori buhat jhalk dikhlai di..hamari suhbat me rahain gay tu aaap bhi hakeem gurdaspouri ke rutbay tak tu nahe..qareeb areeb a hi jana hai.....aur yeh halal huga....qasmaay

    جواب دیںحذف کریں
  10. شکریہ جناب، حکمت کے لئے دانائی کی ضرورت ہوتی ہے، وہ کہیں سے مل گئی تو انشاءاللہ ضرور حکمت کے درجے پر فائز ہوں گے

    جواب دیںحذف کریں
  11. گسہ جانے دین شاہ سیب!
    64 میں کھاے گئے "self -made " برگر تو یاد ہی ہونگے ---

    جواب دیںحذف کریں
  12. یہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں