ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

ہفتہ, جولائی 28, 2012

لڑکی واپس

ہماری گزشتہ پوسٹ میں تلبلاہٹ اور جھنجھاہٹ سے بہت سے احباب اور ہم خود بھی "تلووصیلہ"  تھے، مگر آج انہی محترمہ کا پیغام تھا جنہوں نے اس خبر کی نشاندہی کی تھی کہ وہ لڑکی واپس آچکی ہے اور یہ کہ وہ اپنے اس  " یار"  عرف کلاس فیلو یعنی کہ اسکی غیرملکی لڑکے کے گھر موجود تھی جس کے ساتھ دکاندار نے اسے دیکھا ۔

میری تلبلاہٹ پھر وہیں ہے کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ گھر والوں کو اس طرح کے حالات کا شائبہ تک نہ ہو اور یہ کہ "ایڈے سادے وی نہ بنڑو" اور اپنے بچوں پر نظر رکھو بلکہ انکو بچاکررکھو،  بچوں کی حفاظت کا مطلب ان پر جبری کنٹرول قطعی نہیں ہے، بلکہ ایک یہ بھی طریقہ ہے کہ آپ انکے اتنے قریب ہوں کہ وہ  اپنی ہر بات  آپ کے ساتھ شئر کریں اور لازمی طور پر آپ انکو کچھ صائب رائے ہی دیں گے، مگر ہمارے ہاں اس کے الٹ ہوتا ہے کہ بچوں کو اتنا ڈرا کر رکھا جاتا ہے اتنی ٹینشن دی جاتی ہے کہ  کوئی جائے مفر  نے پاکر کدھر جائیں ہم۔
اب کے جی تو چاہتا ہے کہ مرہی جائیں ہم
جو مرکے بھی چین نہ پائیں تو کدھر جائیں ہم   

اور یہ بھی کہ اس طرح کے واقعات پاکستان میں بھی ہوتے ہیں اٹلی میں ذرا زیادہ ہوسکتے ہیں، مگر جب ایک معاملہ ایک گھر کا ہو تو اسے اخبار کی زینت بننے سے بچانا چاہیئے ،  کیونکہ پھر بات ایک گھر کی نہیں ہوتی بلکہ پاکستانیوں کی ہوتی ہے۔
کہ یہ سارے ہی کنجر ہیں

8 تبصرے:

  1. چلو جی مل تو گئی، بس اللہ عزت اور آبرو کی حفاظت کرئے، آمین ثم آمین

    جواب دیںحذف کریں
  2. ویسے تو عزتوں کا محافظ اللہ ہی ہے، مگر والدین کا بھی تو کام ہے کو اپنے بچوں کی دیکھ بھال کریں اور انکی روز مرہ پر نظر رکھیں

    جواب دیںحذف کریں
  3. ویاہ کر جان چھڑاو۔۔فیئر گند کرے گی۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. پہلے ٹیسٹ شیسٹ تو کرا لو احتیاطا

    جواب دیںحذف کریں
  5. App ne pehley wali post main aarz kia tha k hum kam az kam Brescia waloon jaisey pakistani nahi hain. Bahut afsoos hova mujey, Brescia main bi wahi pakistani rehtey hain jo italy k kisi doosrey region main rehty hain hum bi utney hi apni rawayaat aur tradition k pabaned hain jitna koi aur....

    جواب دیںحذف کریں
  6. صغیر حیات صاحب، یہ میرا بیان نہیں ہے بلکہ لڑکی کے باپ کا ارشاد ہے، اس پوسٹ میں اصل اٹالین خبر کا لنک بھی دیا ہوا ہے جس کا ترجمعہ میں نے من عن سے کردیا تھا، بغیر ایک لفظ کے اضافہ یا کمی کے، آپ کا اعتراض بجا ہے مگر یہ تو اس آدمی سے پوچھا جائے، ویسے بھی وہ حنا سلیم مرڈر کیس کا حوالہ دے رہا تھا، جو بہر حال بریشیا میں ہی ہوا، اس سے کوئی انکاری نہیں ہوسکتا

    جواب دیںحذف کریں
  7. Raja sb iss main koi shak nahi k hina saleem ka murder Brescia main hova magar iss ka matlib yeh to nahi k sab ko hi morde ilzam tehraya jaiey, app ne meri taseeh kar di k yeh bayan app ka nahi balkeh us ka hai jis k saath yeh waqia hova hai , iss k liey shukria....

    جواب دیںحذف کریں
  8. اللہ تعالٰی سب پہ رحم کرے۔
    راجہ جی۔ میری رائے میں وطن سے باہر مقیم ہمارے لوگ ۔ مقامی رواج ، زبان، اور کلچر کو سمجھنے سے عاری ہوتے ہیں یا سمجھنا ہی نہیں چاہتے۔ اور اس پہ طرہ کہ انہیں اپنے مذھب۔ دین کی حقیقی روح۔ اپنے کلچر اور شناخت کا بھی ئلم نہ ہونے کے برابر ہوتا۔ چند روایتی باتوں کو ہی ایک دنیا مان لیتے ہیں۔ فرسودہ روایات کو غیرت کا نام دینا اور اور غیرتمند ہونے میں بہر حال فرق ہے۔
    غیرتمند وہ ہے۔ جو اپنے مذھب یعنی دین اسلام کو سمجھے اور اپنے آس پاس کے ماحول کو جانے۔ اپنی اور مقامی روایات کو پرکھنا اور انمیں فرق روا رکھنے کی کوشش کرے۔ اور سب سے بڑی بات اسے اپنے مذھب اور فرنگی معاشرے کے فرق کا نہ صرف احسا س ہو بلکہ وہ اس فرق کو اپنی اولاد کے دل میں بھی راسخ کرے ۔ کہ ہم میں اور ان میں کیا فرق ہے۔ اور ہم کس حد تک جاسکتے ہیں ۔
    بچوں کو اسلام کی بنیادی تعلیمات پہ عمل کرنے کو فخر و امتیاز کا احساس دلائے۔ جس بچے یا بچوں کو آپ مسلمان ہونے اور اسلام پہ عمل کرنے کی ¨کیوں¨ کی وجوہات اور اس پہ فخر سکھا دیں وہ بچہ یا بچے کبھی گمراہ نہیں ہونگے۔ اور یہی ایک طریقہ غیرتمند لوگوں کا ہے۔ کہ خود بھی دین کو سمجھ کر عمل کریں ۔ اور بچوں کو بھی اسلام کی اصل روح سے شناسا کریں۔ مگر اس پہ زرا محنت زیادہ کرنی پڑتی ہے۔
    مسلمان دنیا کے کسی بھی معاشرے میں مسلمانی میں رہتے ہوئے ۔ اس معاشرے کے لئیے انتہائی مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ شرط یہ ہے کہ مسلمان کو اپنی مسلمانی کی اچھی طرح سے سمجھ ہونی چاہئیے بس

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں