ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار, اپریل 08, 2012

انیٹی نارکوٹکس کے جھلے

گیلانی کےمنڈے یعنی نکے شاہ جی کے ساتھ جانے سارے تفتیشی محکمو ں  کو کوئی خداواسطے کا بیتر ہے، کہ اب انکے پیچھے اینٹی نارکوٹیکس فورس والے بھی پڑ گئے، خبروں کے مطابق ان پر ہیروئین کی تیاری میں استعمال ہونے والے کسی حساس کیمیکل کی درآمدمیں ملوث ہونے کا الزام ہے،  کوئی پوچھے کہ جناب حاجیوں کو لوٹنے کا الزام تھوڑا تھا کہ ابھی آپ کوبھی یاد آگئی ہے۔ ہیں جی۔
 ظلم ۔۔۔۔۔۔۔سارے محکمے اوس معصوم کے پیچھے لٹھ لے کر پڑے ہوئے ہیں،
 اوے خیال کرو ۔۔۔وہ شاہ جی بھی ہے اور پسر وزیراعظم بھی،    یعنی دو بار شاہ جی۔
ابھی شاہ جی کی بدعا سے سنا ہے کہ اس محکمہ کا ڈی جی واپس فوج کو اپنی خدمات سونپ چکا ہے، مطلب کھڈے لائن، مگر اس ظالم اور نا عاقبت اندیش محکمے نے سپریم کورٹ میں اپنے ڈی جی کی بحالی کےلئے درخواست دے دی ہے۔ حد ہوتی ہے  ، ہیں جی

اگر اس میں تھوڑی سی بھی رتی ۔۔۔۔۔ہوئی تو کل وزیراعظم ہوگا،کیونکہ جس طرح فوجی کا پتر فوجی ، ماشٹر کا پتر ماشڑ ، 
زمیندار کا پتر زمیندار اور سپ کا پتر سب، اور علیٰ ہذالقیاس ۔

 تو پھر ہوسکتا ہے حج اور اینٹی نارکوٹکس کے محکمے ہی کیا یہ الفاظ ہی ختم کردے، جناب شاہ جی کے جلال کا کیا پتا، اگر آپ کو 

پتا ہے تو بتلاؤ ہم کو؟؟؟  پھر کوئی کیا کرلے گا۔ پاغل کہیں کے، عقل کرو اور نکے شاہ جی پر انگلیاں اٹھانا بند کردو۔

نوٹ  ایک حیرت انگیز بات یہ ہوئی کہ جب میں نے سن آف پرائم منسٹر آف پاکستان  کو گوگلو پر سرچ کیا تو سارے فوٹو ذرداری اور اس کے منڈے کے ہی نکلے، اس بارے کوئی کچھ سمجھائے  میرے تو سر پر سے ہی بات گزر گئی ہے۔  
 ہیں جی یہ کیا چکر ہے؟؟

3 تبصرے:

  1. اللہ ہمیں ان شاہوں کی بدعا سے بھی محفوظ رکھے اور حکومت سے بھِی۔ گوگل بھِ بڑا سیانا ہے وہ بھلا اِ ک کاغزی وزیرِاعطم کے بیٹے کی تصویروں میں اپنا وقت کیوں ضائع

    جواب دیںحذف کریں
  2. یہ گوگل صاحب لگتا ہئ کچھ غلط فہمی میں ہیں

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں