ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

بدھ, مارچ 28, 2012

امریکہ کے کھاتے میں


"السلام علیکم سر جی" وعلیکم سلام حضور، ہاؤ ڈو ڈسکو؟ "حضرت جی مجھے ایک جاب آفر ہوئی ہے بلکہ شروع کردی ہے۔"
 کون سی؟
 "،اٹالین فارماسسٹس کو ہومیوپیتھی پڑھانا3 سال کا پروجیکٹ ملا ہے فی الحال"
مباڑخ ہو جی, ویسے وہ ہومیوپیتھی کو گھاس ڈالتے ہیں یورپی؟
"خیر مباڑخ جی، ادھر ڈاکٹر اسپیشلائیزیشن کرتے ہیں,  ہماری طرح کا سسٹم کم ملکوں میں ہے"
ادھر تو میں پاغل ہو رہا ہوں۔ اپنے عزیز ہموطن بھی عجیب مخلوق ہیں, پچھلے دنوں جو طوفان آئے تھے
"کونسے؟؟"
مشرق وسطیٰ سے پاکستان تک ریت کے طوفان
"ہاں اباجی بتارہے تھے، گرد آلود ہوا کے بارے"
,آج ایک کزن صاب فرماتے ہیں کہ یہ امریکہ کے ایٹم بموں کا اثر تھا  ہور سناؤ  ہر چیز امریکہ کے ذمے بس اب یہی بچا ہے کہ انکل سام کی مورتیاں بنا کر انہیں پوجنا شروع کر دیں، خدا جیسا طاقت ور تو پہلے ہی سے سمجھتے ہیں،   ہیں جی؟
"تو آپ مان لو، پہلےکونسی ادھر ہر معاملے پر ریسرچ شروع کررکھی ہے انہوں نے,اتنا تو پھر چلے گا ناں"
وہ جو سیلاب آیا تھا، اس موقع پر بھی آپ کو یاد ہوگا کہ اسے بھی امریکہ کے کھاتے میں ڈال دیا تھا,  اور زلزلے کو بھی
"ظاہری بات ہے کہ خدا کے کھاتے میں ڈالیں گے تو اپنے اوپر الزام لینا پڑے گا کہ ہمارے کرتوتوں کی سزا ہے۔ ہیں جی؟
"میں تو کہتا ہوں ذرداری کو بھی اپنے کھاتے پر ڈال دوں, میں یہ سارا کچھ اپنےبلاگ پر پھینکے لگا ہوں
اپنے کھاتے پر کیوں؟ امریکہ ہے نا۔ اسی کے کھاتے میں ڈال دیں,  سب آپ کی ہاں میں ہاں بھی ملائیں گے,   بلاگ پر کیا پھینکنے لگے ہیں؟  
میرا ٹریڈمارک تیزاب؟

 یہ اپنے مولوی صاحب ہیں، جو ابھی میرے ساتھ آن لائین  تھے، بزرگ آدمی ہیں، جانے کیا کیا سوچتے رہتے ہیں، کوئی پوچھے حضرت اگر امریکہ یہ سب نہیں کرتا تو کیا میں اور آپ کرتے ہیں، ہیں جی



2 تبصرے:

  1. واقعی جی، امریکہ کے کھاتے میں ڈال دینا بہت ہی آسان ہے
    اور دوسری وبا ہے "طالبان" کے کھاتے میں ڈالنے کی
    اور یہ سارے کرشمے ہیں کام چوری اور ہڈ حرامی کے، تفتیش سے بچنے اور دنیا کو خوش کرنے کے لیے جو بھی ہو طالبان اور القاعدہ کے کھاتے میں ڈال دو۔
    حالانکہ یہ کام جن کو کرنا چاہیے وہ ہماری طرح بالکل نہیں
    مثال لیجیے فرانس کی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک بندے نے سات لوگوں کو مارا، تھا بھی مسلمان، اور کہہ بھی رہا تھا فلسطین کا بدلہ لیا ہے۔۔
    ہمارے ہاں ہوتا تو طالبان اور القاعدہ کے کھاتے میں ڈال دیتے، لیکن انہوں نے تحقیق کی اور پھر بیان دے دیا کہ اس کا القاعدہ سے کوئی تعلق نہیں

    جب تک ہماری کاہلی اور ہڈ حرامی ختم نہیں ہوتی امریکہ اور پھر القاعدہ کے کھاتے بھرتے ہی رہیں گے

    جواب دیںحذف کریں
  2. میرے خیال میں یہ کاہلی اور ہڈ حرامی نہیں ہے بلکہ کچھ حرامی ہڈیاں جو ادھر موجود ہیں اور انکی تعداد بہت زیادہ ہوگی ہے، ہیں جی

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں