ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

ہفتہ, ستمبر 04, 2010

چرچ میں افطار

آج ہمارے کچھ عیسائی دوستوں نے جو بہت مذہبی ہیں اور ہمارے مذہب کے ساتھ لگاوٗ کی قدر کرتے ہوئے ہماری افطار پارٹی کا اہتمام کیے ہوئے ہیں۔ یہ پروگرا م ایک چرچ کے ہال میں ہوگا۔ جہاں پر دونو ں مذاہب کے بارے میں بات ہوگی، افطار ہوگی اور نماز کے لئے جگہ دی جائے گی۔ کیا ہم یہ سب اپنے ہم مذہبوں کے ساتھ بھی نہیں کرسکتے۔ بقول مملکت خداداد میں حضرت علی رضی اللہ کے جلوس پر دھماکہ، مسجد و مزار میں فائرنگ۔ ہم کس طرف جارہے ہیں اور کون سا راستہ اپنا چکے ہیں، ہمارا دین جو رواداری کا سبق دیتا ہے کیسے اسے بھلا بیٹھے ہیں؟؟؟؟؟

8 تبصرے:

  1. راجہ صاحب
    ہم بھی بہت تیزی سے ترقی کر رہے ہیں لیکن ترقی معکوس

    جواب دیںحذف کریں
  2. چلئے جی کلیسا تک تو آپ پہنچ گئے کسی دن مندر میں بھی افتطار کرلیجئے اور صنم خانے میں بھی نماز ادا کر لیجئے گا.

    جواب دیںحذف کریں
  3. چلئے جی کلیسا تک تو آپ پہنچ گئے کسی دن مندر میں بھی افتطار کرلیجئے اور صنم خانے میں بھی نماز ادا کر لیجئے گا.

    جواب دیںحذف کریں
  4. ہم میں کچھ ایسے گھس پیٹئے موجود ہیں جو ہمیں ایک ہوتا نہیں دیکھ سکتے کہ اس سے ان کی "واحد آمدنی" بند ہوجائے گی۔
    جب کہیں کوئی خبر اتحاد کی ملتی ہے یہ لوگ بیچ میں آکر وہی لڑائی چھیڑ دیتے ہیں جنہیں لڑے ہوئے ہماری سو پیڑیاں فنا ہوگئیں۔ اللہ بچائے۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. جب تک ہمارے بیچ ایسے گھس پیٹئے ہوں جن کی واحد آمدنی ان فسادات کو برپا کرنے میں ہو تو ہم ساتھ کبھی نہیں بیٹھ پائیں گے۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. اللہ پاک مسلمانوں کو پہلے انسان بننے کی توفیق عطا فرمائیں آمین یا رب العالمین

    جواب دیںحذف کریں
  7. عطاء جی جس طرح سے ساتھ بیٹھنے اور ایک ہونے کے لئے مضطرب کہیں ایسا نہ ہو کہ وقعی آپکے ساتھ بیٹھا کر ایک کردئے جائیں.

    ویسے کیونہ نہ پہلے ہم مسلمان اور پاکستانی ملکر ایک ساتھ بیٹھ جائیں اور ایک ہوجائیں پھر ہم بات کریں عالمگیر بھائی چارے کی

    جواب دیںحذف کریں
  8. عطاء جی جس طرح سے ساتھ بیٹھنے اور ایک ہونے کے لئے مضطرب کہیں ایسا نہ ہو کہ وقعی آپکے ساتھ بیٹھا کر ایک کردئے جائیں.

    ویسے کیونہ نہ پہلے ہم مسلمان اور پاکستانی ملکر ایک ساتھ بیٹھ جائیں اور ایک ہوجائیں پھر ہم بات کریں عالمگیر بھائی چارے کی

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں