ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ, جولائی 09, 2010

جعلی ڈگری والے اراکین کی سزا

جعلی ڈگریوں والے ممران پارلیمنٹ کو گنجا کرکے اور جعلی ڈگری ہاتھ میں دیکر بمعہ انتخابی نشان کے کھوتے پر بٹھایاجائے اور بازار میں پھرایا جائے ہر بندے کو درخواست کی جائے کہ وہ اسے دو جوتے مارے، تین دن کے بعد انکو گھر میں نظر بندکردیا جائے اور یہ کہ یہ لوگ ایک برس کےلئے محلے کی نالیاں صاف کیا کریں، ساری زندگی کےلئے ان پر سرکاری، نیم سرکاری ملازمت بند، کاروبار کی اجازت نہیں، پاسپورٹ ضبط اور بیرون ملک سفر پر پابندی۔ سیاست سے ہمیشہ کےلئے بلیک لسٹ، بلکل جس طرح چائنا میں جعل سازی کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے کچھ لوگ ٹی وی پر نیہایت بے شرمانا انداز میں کہتے ہیں کہ وہ قانون ہی کالا تھا اور میں اس کو نہیں مانتا، میاں نا ں مانو مگر جھوٹ بولنے والوں اور جعل سازوں کو ہم اپنا رہنما کیسے مان لیں۔؟؟؟؟ مگر پارٹیاں ہیں کہ پھر انہیں لوگوں کو ٹکٹ دے رہی ہیں بلکہ انکو مشیران خاص بھی مقرر کیا جارہا ہے۔ کہ میاں کوئی بات نیہیں ڈگری جعلی ہے تو کیا ہوا حکومت کے مزے تو لوٹو، پنجابی کا محاورہ بے شرماں دے ٹہوے تے اک جمیاں، تے کہن لگے کہ کیی ہویا یاراں نے تے چھاویں ہی بہنا ہے، یعنی بے شرموں کی پیٹھ پر آک اگا تو کہنے لگے کہ کیا ہوا یاورو کو تو سائے میں ہی بیٹھنا ہے، در فٹے منہہ ہت تیری کسے کتا رکھن والے دی

2 تبصرے:

  1. اندھیر نگری مچائی ہوئی جی ان سیاستدانوں نے۔ اور سونے پہ سہاگہ عوام جہالت سے نکلتے ہی نہیں ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. اجی ہم تو کہتے ہیں کچھ سزا دو یا نہ دو کم از کم ملک و قوم کی کھائی ہوئی دولت ان کے کنویں جتنے پیٹ سے ضرور نکالنی چاہیے جو انہوں نے ان جعلی ڈگریوں کے بل بوتے پر کمائی ہے. اور یقین جانیے یہ دولت باہر آنے کے بعد ان کو سڑک پر آنے میں دو دن نہیں لگیں گے.

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں