اٹلی سے شائع ہونے والے اکثر پاکستانی اخبارات، ویب سائیٹس میں پرمیسو دی سوجورنو کی تجدید کی درخواست کی رسید کے ساتھ اپنے ملک جانے پر پابندی کی خبر قطعی طور پر بے بنیاد ہے ۔
اس خبر کے بعد پاکستانیوں میں چہ مگویاں شروع ہو گئی تھیں اور وہ لوگ جو اپنے سفر کا باقاعدہ طور پر پروگرام بنا چکے تھے بہت پریشان تھے، مجھے گزشتہ تین دنوں میں کوئی تیس کے قریب دوست/احباب نے فون کیا اور اس بارے میں تصدیق چاہی مگر انکو کچھ نہ بتا سکا، کہ مصدقہ ذرائع سے اس بارے کوئی خبر مجھ تک نہیں پہنچی تھی۔ مگر اپنے طور پر تردید بھی نہیں کرسکتا تھا۔ البتہ آج صبح میری ہمارے شہر کے امگریشن آفس کے ساتھ بات ہوئی ہے اور ان کے بقول اس طرح کی کوئی خبر موجود نہیں ہے اور نہ ہی انکے پاس کوئی اپڈیٹ ہے۔
پرانے طریق پر ہی لوگ اپنے وطن کو سدھاریں، براست یورپ ہوائی سفر نہیں کرسکتے البتہ دیگر ممالک میں ٹرانزٹ کرسکتے ہیں، اسی طرح اٹلی کی جس ائرپورٹ سے روانگی ہوگی آمد بھی ادھر ہی ہونی جاہیے اور یہ کہ ائیرپورٹ امیگریشن سے پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ رسید پر بھی خارج/داخل کی مہر لگوائی جائے۔
ہمارے اخبار نویسوں سے میری التماس ہے کہ کوئی بھی خبر جاری کرنے سے پہلے اسکی صداقت کرے بارے میں جانچ ضرور کرلیا کریں، تاکہ کہ عوام پریشان نہ ہو۔ اللہ آپ کا بھلا کرے