ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

بدھ, اکتوبر 25, 2006

عید مبارک

میری جانب سے جملہ اہل اسلام و اہلیان پاکستان کو عید مبارک ہو، جملہ اہل اسلام تو خیر میں نے رسماُ کہہ دیا ہے ورنہ امسال جو صورت احوال عید کے متعلق ہے اس سے تو احباب واقف ہی ہیں، کہ یورپ کے کافی ممالک میں اور مشرق وسطٰی میں عید سوموار کو ہوئی، جبکہ کچھ ممالک میں منگل کو اور پاکستان سمیت کچھ ممالک بدھ کو یعنی کل عید کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ عید رحمتوں و برکتوں کا دن ہوتا ہے اور اس دن روزوں کا اجر عطا ہوتا ہے یعنی عام معافی ہوتی ہے تو جناب اس سال عالم اسلام نے تین دن کی معافی کا اہتمام کرلیا، مگر اس سارے قضئے میں ایک مسئلہ مستقبل کے مسلم تاریخ دانوں کو ہوگا۔ کہ اگر ان کو لکھنا پڑ گیا کہ فلاں ہجری بتاریخ یکم شوال کو یہ واقعہ پیش آیا تو ان کو بتلانا پڑے گا کہ کس ملک کی یکم شوال کا ذکر ہے خود پاکستان میں یکم شوال سرحد میں سوموار کو اور ملک کے باقی حصوں میں کہیں منگل اور جہلم بدھ کو ہوگی۔ خیر اللہ دے اور بندہ لے۔ عید مبارک

2 تبصرے:

  1. جناب آپ کو بھی عید مبارک!!!!
    تاریخ دان کی اس مشکل کا خوب ذکر کیا آپ نے!!!!
    جناب پاکستان میں تین مختلف دن عید منائی گئی ہے!!! پیر منگل اور بدھ!!! مزے کی بات یہ ہے کہ رویت ہلال کمیٹی میں شامل علماء میں کئی ایسے تھے جو صبح عید پڑھا کرآئے اور کچھ ایسے جنہوں نے اگلے دن نماز عید کی امامت کی جبکہ اعلان یہ کیا تھا کمیٹی نے کہ چاند نظر نہیں آیا!!!!! کیسا؟؟؟؟
    عید کے چااند کے علاوہ کسی اور چاند پر کیوں جھگڑا نہیں ہوتا؟؟؟

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں