Friday, September 22, 2006

یکم رمضان المبارک

ہماری مقامی مسجد نے کل یکم رمضان المبارک ہونے کی توثیق کردی ہے، میری طرف سے جملہ اہل اسلام کو رمضان المبارک کی رحمتیں و برکتیں مبارک ہوں۔ احباب سے درخواست ہے کہ رحمتوں کے اس مبارک ماہ میں اپنی عبادات میں ہماری والدہ مرحومہ کی مغفرت کےلئے بھی دعا کیجئے گا۔
اللہ ہم سب کی عبادات و دعاؤں کو قبول فرمائے اور رمضان المبارک کی رحمتیں و برکتیں سمیٹنے کی توفیق دے۔ آمین

3 comments:

میرا پاکستان said...

آپ کو بھي رمضان مبارک ہو۔ ہم ضرور آپ کي والدہ کيلۓ اس پاک مہينے ميں دعا کريں گے۔

Khawar said...

کل سے مراد ؟
آپ نے دن اور تاریخ نہیں لکها !

شارق said...

افتخار صاحب آپ کو رمضان بہت مبارک ہوں۔ اللہ اس ماہ کے فیوض سے مستفید فرمائے۔

آپ سے استدعا ہے کہ بلاگ کی وساطت سے رمضان کے معمولات پر روشنی ڈالیں۔ میں نے سنا ہے وہاں روزے کے اوقات طویل ہوتے ہیں؟