ڈاکٹر راجہ افتخار خان کا اٹلی سےاردو بلاگ

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

ہفتہ, نومبر 26, 2005

کانسی کا تمغہ

آج کے ہمارے مقامی اخبار نے بہت ” مبارکاں” دی ہیں کہ چلو اٹلی بھی یورپین یونین میں انگلینڈ اور اسپین کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا ہے، اور اسنے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔ بھئ آپ سوچ رہے ہونگے کہ کس سلسلہ میں؟ تو جناب جو آپ سوچ رہے ہیں وہ بلکل غلط ہے۔ بلکہ سرے سے ہی غلط۔ جی ہاں اصل بات یہ ہے کہ اٹلی یورپین یونین میں تیسرے نمبر پر آیا ہے ”چٹا” جی یعنی ”ہیروئین ” کے کاروبار میں۔ یہ تحقیقات یورپ کی ایجنسی برائے منشیات نے ایک الارم کے طور پر نشر کی ہیں۔ اور مشتری ہوشیار باش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ” ہیروئین” کے اس استعمال کے عادی کثرت میں جوان طبقہ ہے جو پندرہ سے پینتیس کے دائرہ میں ہے۔ مزید بریں دوسرے درجہ میں استعمال ہونے والا نشہ ”کنابیس” یعنی بھنگ ہے۔ میں سوچ رہا ہوں کہ ہمارے ملک کا کونسا نمبر ہوگا؟

4 تبصرے:

  1. یہ تبصرہ بلاگ کے ایک منتظم کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. ہمارے ملک کا نمبر اول ہونا چاہیئے کیونکہ ہمیں اول پسند ہے چاہے اوپر سے ہو یا نیچے سے

    جواب دیںحذف کریں
  3. یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے؟؟؟؟

    جواب دیںحذف کریں

اگر آپ اس موضوع پر کوئی رائے رکھتے ہیں، حق میں یا محالفت میں تو ضرور لکھیں۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں